ہمارے یہاں چودہ اگست اور رمضان مبارک کی مناسبت سے چھوٹے بچوں کے درمیان مقابلے کا ایک پروگرام ہے۔ میں آجکل اس کے سوال/جواب لکھنے میں مصروف ہوں۔ بچے دس بارہ سال کی عمر کے ہیں۔ کوئی ڈیڑھ دو سو سوال جواب لکھنے ہیں۔

میں نے تو بہت آسان آسان لکھے ہیں۔ کیونکہ چھوٹے بچے ہیں مثلاً :
اللہ تعالٰی نے زمین و آسمان اور ان کے درمیان ساری چیزوں کو کتنے دنوں میں بنایا؟
چھ دن میں
اللہ تعالٰی نے انسان کو کس چیز سے پیدا فرمایا؟
مٹی سے
روئے زمین کی پہلی خاتون کون تھیں؟
اماں حوا
روئے زمین پر جتنے بھی پیغمبر آئے، سب ایک ہی پیغام لائے۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ وہ پیغام کیا تھا؟
توحید کا
عالم برزخ سے کیا مراد ہے؟
عالم برزخ سے مراد قبر کی زندگی ہے۔
بس ایسے ہی سوال ہیں، تقریباً 150 سوال ہو گئے ہیں۔