ملا تو اور بھی تقسیم کر گیا مجھ کو
سمیٹنا تھیں جسے میری کرچیاں محسن
میں یہ اسکول عنقریب سارا کے حوالے کرنے والا ہوں۔
ٹیچر جی ان دو جملوں میں ربط کا فقدان دکھائی دیتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ یہ ٹھیک ہے یا مجھے ٹھیک سے نہیں پتا؟؟؟؟؟؟؟ وسلامالسلام علیکم۔۔
''آنسو کبھی بھی آپ ہی آپ نہیں بہتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دل پہ چوٹ لگتی ہے تو آہ لبوں تک آتی ہے۔۔''
زینب آپ اس لفظ "ملا" کے نیچے اگر زیر لگا دیں تو کیا ہی اچھا ہو میں ہر بار اسے "مُلا" پڑھ جاتا ہوں ایسا نہ ہو کہ کسی دن کسی مُلا کے عتاب کا نشانہ بن جاؤں (ویسے مُلا بھی جچے گا)
ماسٹر جی ٹیچر ذرا تجربے کار ہو سارا بھی ہوں تو کوئی مضائقہ نہیں لیکن اگر ذرا رعب داب والا ٹیچر ہو تو مجھے امید ہے کہ جماعت میں ویسا کوئی کام نہیں ہو گا جس کی نشاندہی سارا کر چکی ہیں۔۔۔۔۔وسلام
میرے زیر لگانے سے کیا ہو گا بہتر ہے اپ ایک عدد نظر کا چشمہ خرید لیں
آپ بات سمجھ نہیں رہیں چشمے کا نمبر کم ہو یا بڑھے یہ تو اس وقت سوچا جائے جب اس "ملا" کے نیچے زیر ہو اور مجھے نظر نہ آئی ہو۔۔۔ ہاں ماہر نفسیات کا مشورہ بھی کارگر نہیں ہو گا کہ "مُلا" بھی بالکل فٹ ہے کہ آپ کہہ دیں کہ جی مکمل شعر پڑھنے پر تو " مِلا " سمجھ میں آ ہی جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وسلامتو پھر اپ کے چشمے کا نمبر بڑھ گیا پے پہلی فرصت میں چیک کروایئں
لیکن اردو محفل میں تو ماہر نظر اور چشمہ کی تو کوئی دکان ہی نہیں۔
ہممم بات تو ٹھیک ہے لیکن اس کے لیئے آپ کو قربانی دینا چاہیے ماسٹر جی کہ پانچ ایوارڈ اور پچاس ہزار سے زائد پیغامات کے بعد آپ کو ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے اور ظاہر ہے بندہ اس کے بعد فارغ تو نہیں ہو گا تو چشمے کی دوکان کیسی رہے گی۔۔۔۔ ؟ مشورہ اچھا ہے تو پھر میرا بھی کوئی چھوٹا موٹا شئیر رکھ دیجیئے گا اور اگر پسند نہین آیا تو "ٹھڈوں" کے لیے میں شروع دن سے ہی ذہنی و جسمانی طور پر تیار ہوں۔۔۔۔۔۔۔وسلام
ماسٹر جی ٹھڈوں سے امان پاؤں تو عرض کروں کے مجھے تو یہ معاملہ سبق اور چھٹی زیادہ کچھ اس طرح سے لگتا ہے کہ آپ بھی مشرف متاثرین ہو چکے ہیں کہ ماسٹری (دوسرے معنوں میں ہیڈ ماسٹر کی کرسی) چھوڑنے پر تیار نہیں۔۔۔ دیکھیئے نا ماسٹر جی یہ اسکول امریکی ڈالروں سے تو چلتا نہیں بلکہ آپ جیسے باکردار ماسٹروں اور قابل شاگردوں کی مرہون منت رواں دواں ہے ہاں کبھی کبھار ہم جیسے نا ہنجار طالب بھی آ جاتے ہیں یہ طالب آپ کے اسکول کا ہے مولوی عمر کا مت سمجھیئے گا۔۔۔ تو پھر کیا فائدہ ایسے بے ڈالری مفت ہیڈ ماسٹری کا۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن کیا کریں آپ کی آدم شناس بلکہ طلبہ شناس نظروں کی بھی تو اشد ضرورت ہے۔۔۔۔ میرا تو دماغ جواب دے گیا اب جو مناسب سمجھیئے کیجیئے۔۔ریٹائرمنٹ کیسے لے لیں، یہاں کا تو دستور ہی نرالا ہے۔
اس کو چھٹی نہ ملی جس نے سبق یاد کیا۔