اردو محفل کا سکول (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
lol...
سر جی غور سے دیکھیں کہیں یہ آپ تو نہیں ہیں جو کلاس کو سمجھا رہے ہیں۔۔۔:eek:
 
طالوت

محفلین
ملا تو اور بھی تقسیم کر گیا مجھ کو
سمیٹنا تھیں جسے میری کرچیاں محسن

زینب آپ اس لفظ "ملا" کے نیچے اگر زیر لگا دیں تو کیا ہی اچھا ہو میں ہر بار اسے "مُلا" پڑھ جاتا ہوں ایسا نہ ہو کہ کسی دن کسی مُلا کے عتاب کا نشانہ بن جاؤں (ویسے مُلا بھی جچے گا)

ماسٹر جی ٹیچر ذرا تجربے کار ہو سارا بھی ہوں تو کوئی مضائقہ نہیں لیکن اگر ذرا رعب داب والا ٹیچر ہو تو مجھے امید ہے کہ جماعت میں ویسا کوئی کام نہیں ہو گا جس کی نشاندہی سارا کر چکی ہیں۔۔۔۔۔وسلام
 
پپو

محفلین
نماز کے بارے میں
1چہرے کی نورانیت
2 دل کا نور
3 جسم کی راحت
4قبر کی ساتھی
5نزول رحمت کا ذریعہ
6میزان حساب کا وزن
7 اللہ کی رضا
8جنت کی چابی
9آگ سے بچاؤ کا ذریعہ
10 مومن کی معراج
 
چاند بابو

محفلین
میں یہ اسکول عنقریب سارا کے حوالے کرنے والا ہوں۔

ہائیں :eek:
سر جی یہ ظلم مت کیجئے گا پہلے ہی ایک سخت گیر قسم کا ٹیچر بھرتی کر رکھا ہے آپ نے اوپر سے یہ میڈم تو بہت سخت مزاج لگتی ہیں، بہانہ ہوم ورک نہ کرنے کا میں نے آپ سے لگایا تھا اور ناراض یہ ہو رہیں تھیں حالانکہ اس وقت تک تو یہ میڈم بھی نہیں‌بنیں تھیں۔

سوچ لیں ایک بار پھر کہیں سکول فیل نہ ہو جائے۔ ہاں اگر میڈم وعدہ کریں کہ مجھے ڈانٹیں گی نہیں تو بات بن سکتی ہی میں ان کے خلاف بیانات نہیں دوں گا۔ :grin: ورنہ تو پھر لڑائی ہی ہے۔:box:
 
چاند بابو

محفلین
ارے سر جی دیکھا آپ نے میڈم کے سپرد کر دیا سکول کو اور آج سارا دن سکول میں کوئی بچہ نہیں آیا ہے پرسوں رات گیارہ بجے کے بعد آج بھی میں ہی حاضر ہوا ہوں۔

دیکھیں سر جی نیا نیا سکول ہے انتظامیہ کو چاہئے نا کہ یہاں توجہ دیں یہ نا ہو کہ سکول کی عمارت ہی کھڑی رہ جائے اور کوئی پڑھنے والا نہ رہے۔میں تو کہتا ہوں کہ آپ دوبارہ خود ہی چارج سنبھال لیں یا پھر میڈم پر کڑی نظر رکھیں تاکہ وہ بچوں کو بلاوجہ چھٹیوں کا عادی نہ بنادیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ سب پپو بھائی کی وجہ سے ہے۔ ان کو استاد بنایا اور وہ خود ہی غیر حاضر ہیں۔
 
سارا

محفلین
اس لیے تو میں نے کہا تھا کہ جسے بھی استاد بنایا جاتا ہے وہ غائب ہو جاتا ہے۔۔۔:rolleyes:
 
سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔

''بد دعا کبھی زبان سے نہیں دی جاتی۔۔وہ آنسو جو پلکوں میں اٹکا رہ جائے بذاتِ خود ایک بد دعا ہوتا ہے۔۔اور دکھا ہوا دل خود ایک بد دعا کی گزر گاہ بن جاتا ہے۔۔

''نا پسندیدہ لوگوں سے پیار کرو ان کا کردار بدل جائے گا۔۔''(انشا اللہ)

''آنسو کبھی بھی آپ ہی آپ نہیں بہتے دل پہ چوٹ لگتی ہے تو آہ لبوں تک آتی ہے۔۔''
 
طالوت

محفلین
السلام علیکم۔۔
''آنسو کبھی بھی آپ ہی آپ نہیں بہتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دل پہ چوٹ لگتی ہے تو آہ لبوں تک آتی ہے۔۔''
ٹیچر جی ان دو جملوں میں ربط کا فقدان دکھائی دیتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ یہ ٹھیک ہے یا مجھے ٹھیک سے نہیں پتا؟؟؟؟؟؟؟ وسلام
 
زینب

محفلین
زینب آپ اس لفظ "ملا" کے نیچے اگر زیر لگا دیں تو کیا ہی اچھا ہو میں ہر بار اسے "مُلا" پڑھ جاتا ہوں ایسا نہ ہو کہ کسی دن کسی مُلا کے عتاب کا نشانہ بن جاؤں (ویسے مُلا بھی جچے گا)

ماسٹر جی ٹیچر ذرا تجربے کار ہو سارا بھی ہوں تو کوئی مضائقہ نہیں لیکن اگر ذرا رعب داب والا ٹیچر ہو تو مجھے امید ہے کہ جماعت میں ویسا کوئی کام نہیں ہو گا جس کی نشاندہی سارا کر چکی ہیں۔۔۔۔۔وسلام

میرے زیر لگانے سے کیا ہو گا بہتر ہے اپ ایک عدد نظر کا چشمہ خرید لیں:grin:
 
طالوت

محفلین
میرے زیر لگانے سے کیا ہو گا بہتر ہے اپ ایک عدد نظر کا چشمہ خرید لیں:grin:

اتفاق سے میں ایک عدد چشمے کا اکلوتا مالک ہوںا۔۔۔۔ لیکن چشمے کی ضرورت تو تب پڑتی نا جب "ملا" کے نیچے زیر ہوتی لہذا آپ کی حاضر جوابی پر داد واپس لی جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔وسلام
 
طالوت

محفلین
تو پھر اپ کے چشمے کا نمبر بڑھ گیا پے پہلی فرصت میں چیک کروایئں
آپ بات سمجھ نہیں رہیں چشمے کا نمبر کم ہو یا بڑھے یہ تو اس وقت سوچا جائے جب اس "ملا" کے نیچے زیر ہو اور مجھے نظر نہ آئی ہو۔۔۔ ہاں ماہر نفسیات کا مشورہ بھی کارگر نہیں ہو گا کہ "مُلا" بھی بالکل فٹ ہے کہ آپ کہہ دیں کہ جی مکمل شعر پڑھنے پر تو " مِلا " سمجھ میں آ ہی جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وسلام
 
طالوت

محفلین
لیکن اردو محفل میں تو ماہر نظر اور چشمہ کی تو کوئی دکان ہی نہیں۔

ہممم بات تو ٹھیک ہے لیکن اس کے لیئے آپ کو قربانی دینا چاہیے ماسٹر جی کہ پانچ ایوارڈ اور پچاس ہزار سے زائد پیغامات کے بعد آپ کو ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے اور ظاہر ہے بندہ اس کے بعد فارغ تو نہیں ہو گا تو چشمے کی دوکان کیسی رہے گی۔۔۔۔ ؟ مشورہ اچھا ہے تو پھر میرا بھی کوئی چھوٹا موٹا شئیر رکھ دیجیئے گا اور اگر پسند نہین آیا تو "ٹھڈوں" کے لیے میں شروع دن سے ہی ذہنی و جسمانی طور پر تیار ہوں۔۔۔۔۔۔۔وسلام
 
شمشاد

لائبریرین
یہ نہیں ہو سکتا کہ میں اسکول بند کر کے اس کی جگہ چشموں کی دکان کھول لوں۔

ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ کونے والا کمرہ کسی کر کرایہ پر دے دیا جائے جو اس میں چشموں کی دکان کھول لے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ہممم بات تو ٹھیک ہے لیکن اس کے لیئے آپ کو قربانی دینا چاہیے ماسٹر جی کہ پانچ ایوارڈ اور پچاس ہزار سے زائد پیغامات کے بعد آپ کو ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے اور ظاہر ہے بندہ اس کے بعد فارغ تو نہیں ہو گا تو چشمے کی دوکان کیسی رہے گی۔۔۔۔ ؟ مشورہ اچھا ہے تو پھر میرا بھی کوئی چھوٹا موٹا شئیر رکھ دیجیئے گا اور اگر پسند نہین آیا تو "ٹھڈوں" کے لیے میں شروع دن سے ہی ذہنی و جسمانی طور پر تیار ہوں۔۔۔۔۔۔۔وسلام

ریٹائرمنٹ کیسے لے لیں، یہاں کا تو دستور ہی نرالا ہے۔

اس کو چھٹی نہ ملی جس نے سبق یاد کیا۔
 
طالوت

محفلین
ریٹائرمنٹ کیسے لے لیں، یہاں کا تو دستور ہی نرالا ہے۔
اس کو چھٹی نہ ملی جس نے سبق یاد کیا۔
ماسٹر جی ٹھڈوں سے امان پاؤں تو عرض کروں کے مجھے تو یہ معاملہ سبق اور چھٹی زیادہ کچھ اس طرح سے لگتا ہے کہ آپ بھی مشرف متاثرین ہو چکے ہیں کہ ماسٹری (دوسرے معنوں میں ہیڈ ماسٹر کی کرسی) چھوڑنے پر تیار نہیں۔۔۔ دیکھیئے نا ماسٹر جی یہ اسکول امریکی ڈالروں سے تو چلتا نہیں بلکہ آپ جیسے باکردار ماسٹروں اور قابل شاگردوں کی مرہون منت رواں دواں ہے ہاں کبھی کبھار ہم جیسے نا ہنجار طالب بھی آ جاتے ہیں یہ طالب آپ کے اسکول کا ہے مولوی عمر کا مت سمجھیئے گا۔۔۔ تو پھر کیا فائدہ ایسے بے ڈالری مفت ہیڈ ماسٹری کا۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن کیا کریں آپ کی آدم شناس بلکہ طلبہ شناس نظروں کی بھی تو اشد ضرورت ہے۔۔۔۔ میرا تو دماغ جواب دے گیا اب جو مناسب سمجھیئے کیجیئے۔۔
وسلام
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top