اردو محفل کا سکول (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
ابو ہریرہ رضہ سے روایت ہے کہ ہیں۔۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔پانچ نمازیں' جمعہ دوسرے جمعہ تک اور رمضان دوسرے رمضان تک کی درمیانی مدت کے لیے گناہوں کا کفارہ ہیں۔۔ بشرطیکہ آدمی کبیرہ گناہوں سے اجتناب کرے۔۔
اور ایک روایت میں ہے ''جب تک کبیرہ گناہ نہ کرے۔۔''

''صحیح مسلم''
 

حسن علوی

محفلین
حضور پاک :pbuh: نے ارشاد فرمایا:

- ایک ساعت انصاف (برسوں کی) عبادت سے بہتر ھے۔

- وہ شخص بے دین ھے جس میں عہد کی پاسداری نہیں۔

- جو لوگ میانہ روی اختیار کرتے ہیں کسی کے محتاج نہیں ہوتے۔

- انسان کی سمجھداری یہ ھے کہ وہ کفایت شعار ہو۔
 

پپو

محفلین
حدیث قدسی ہے
اے بندے تو میرے تھوڑے دیئے سے راضی ہو جا
میں قیامت کے دن تیرے تھوڑے کیے سے راضی ہو جاؤں گا
 

شمشاد

لائبریرین
وہ تو لگا دیں گے لیکن آپ کا ہوم ورک کہاں ہے۔ دیکھ نہیں رہے آجکل سب ہی ہوم ورک کر کر کے لا رہے ہیں۔
 

سارا

محفلین
سر جی آج میں پھر بیمار ہو گئی ہوں :( اس لیے ہوم ورک کے بغیر چکر لگانے آئی ہوں۔۔آپ میری ایسے ہی حاضری لگا دیں۔۔۔:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
حاضری تو میں لگا دیتا ہوں، لیکن یہ روز روز کی بیماری اچھی نہیں۔ توجہ سے اپنا علاج کروائیں۔ ہم تو صرف آپ کی صحتیابی کے لیے دعا ہی کر سکتے ہیں۔ لیکن دعا کے ساتھ ساتھ دوا بھی بہت ضروری ہے۔
 

سارا

محفلین
یہ تو معمولی سی بیماری ہے سر جی۔۔ڈاکٹرز سے تو ایسے ہی میری جان جاتی ہے گھر میں جو ٹبیلٹ ہوتی ہیں ان سے ہی کام چل جاتا ہے۔۔اپنے پچھلے پاکستان کے وزٹ میں 3 دن تک مجھے درد ہوتا رہا میں برداشت کرتی رہی لیکن پھر رات کے 9 بجے وہ رونے ڈالے کہ ماموں کو ہاسپٹل لے کر جانا پڑا وہاں انہوں نے مجھے ایڈمٹ کیا 3 ڈرپس لگائیں اور طے کیا کہ ہو سکتا ہے کہ ایپینڈکس کا آپریشن کرنا پڑے گا ماموں کی منتیں کر کے ان سے پیچھا چھرایا کہ جب تک سب ٹیسٹ نہیں کرواں گی مجھے یہاں نہیں رہنا پھر بلڈ ٹیسٹ اور سب دوسرے ٹیسٹ کروانے پر الحمد للہ سب کلئیر تھا نہیں تو انہوں نے مجھے چیر پھاڑ دینا تھا۔۔سب کو ڈاکٹرز کے پاس لے جا جا کر مجھے بھی اچھی خاصی سمجھ آگئی ہے اس لیے میں ہر ممکن بچتی ہی رہتی ہوں ہاسپٹل جانے سے۔۔:cool:
 

شمشاد

لائبریرین
وہ تو سب صحیح ہے اور اللہ کرئے کہ کوئی خاص بات نہ ہو لیکن پھر بھی ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کرنا چاہیے۔
 

سارا

محفلین
جی وہ تو کچھ عرصے بعد چیک اپ کرواتے ہوتے ہیں سب ہی۔۔لیکن یہ سر درد'اور جسم کے کسی حصے میں درد ' بخار 'کھانسی ایسی چھوٹی موٹی بیماریاں کبھی کھبار ہو جاتی ہیں موسم کی وجہ سے یا الٹا سیدھا کھانے کی وجہ سے۔۔2 سے 3 دن میں نارمل ہو جاتی ہوں الحمد للہ۔۔اگر اندازہ ہو جائے زیادہ مسلہ ہے پھر تو میں جاؤں یا نہ جاؤں میرا اختیار نہیں رہتا گھر والوں کے ہتھے لگ جاتی ہوں اور ڈاکٹر سے درخواست کر رہی ہوتی ہوں پلیز ایک تو انجکشن نہیں لگانا اور دوسرا کوئی پینے والی دوائی نہیں دینی بس گولیوں سے ہی کام چلا لو۔۔:roll:
 

پپو

محفلین
جہاں خلوص اور دیانت نظر آئے وہیں‌ دوستی کا ہاتھ بڑھاؤ ورنہ تمہاری تنہائی تمہارے لیے زیادہ اچھی ہے
حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔
میرا ہوم ورک۔۔آج میری کلاس ہوئی تھی پہلا دن تھا درس کا مختصر حصہ۔۔

روزے ہمارے اوپر اس لیے فرض ہیں تا کہ ہمارے اندر تقوی پیدا ہو۔۔ہمارا رب جس کی محبت کا احساس ہمیں خوش رکھتا ہے۔۔وہ خوشی جو کسی اور چیز سے ہمیں حاصل نہیں ہو سکتی تقوی وہ راز ہے جو ہمارے اندر آجائے تو تنہائی' تنہائی نہیں رہتی۔۔کوئی ہے جو آپ کو سنتا ہے۔۔کوئی ہے جو آپ کو مشکلات سے نجات دلا سکتا ہے۔۔یہ سب احساس آپ کو تقوی سے ملتا ہے۔۔
روزے سے آپ کے جسم کو کاٹے بغیر سرجری ہو جاتی ہے۔۔جسم 'دماغ 'روح سب کو اکھٹے شفا مل رہی ہوتی ہے۔۔ہزاروں بیماریاں روزے کی حالت میں درست ہوتی ہیں لیکن کچھ کچھ بڑھ بھی سکتی ہیں اس لیے مریض کو روزے چھوڑنے کی بھی اجازت دی گئی ہے وہ بعد میں قضا رکھ سکتا ہے۔۔اللہ تمہارے لیے آسانی چاہتا ہے اور تمہیں مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتا۔۔
رمضان میں بہترین اعتکاف آخری دس دن کا اعتکاف ہے۔۔اور رمضان میں عمرہ کرنے کا ثواب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے۔۔
رمضان میں فضول باتوں سے بچیں۔۔زیادہ سے زیادہ استغفار کریں۔۔اپنی بخشش کروائیں۔۔نوافل استغفار اور اچھی باتیں کریں۔۔زبان 'ہاتھ 'رویہ سے کسی کو دکھ نہ دیں۔۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کا مفہوم ہے جس نے روزہ رکھ کر اس میں جھوٹ بولنا نہ چھوڑا تواللہ کو کوئی ضرورت نہیں کہ وہ بھوکا پیاسا رہے۔۔
رمضان میں جتنے بھی کرنے کے کام ہیں ان میں بہترین کام قرآن سے تعلق ہے قرآن میں غور و فکر کرنا ہے۔۔
رمضان میں جو خاص کام ہوئے ۔۔قرآن اتارا گیا۔۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو رسالت بھی اسی مہینے میں ملی۔۔دو بڑی فتوحات۔۔جنگ بدر۔۔فتح مکہ۔۔
جنہوں نے وفات پائی۔۔۔ حضرت رقیہ رضہ۔۔ حضرت خدیجہ رضہ۔۔حضرت فاطمہ رضہ اللہ۔۔حضرت عائشہ رضی اللہ۔۔حضرت عباس رضہ اللہ۔۔حضرت علی رضہ اللہ
 

حسن علوی

محفلین
رمضان کے حوالے سے بہت خوبصورت باتیں شئیر کیں بہت شکریہ سارا اور اب طبیعت کیسی ھے؟ میری اپنی نہیں ٹھیک آج:(
 

حسن علوی

محفلین
ہاں وہی لگتا ھے دراصل ہفتہ اتوار اکٹھے دو دن میچز تھے اسی کی تھکاوٹ کا اثر لگتا ھے۔ اور میڈیسن لی تو ھے
 

سارہ خان

محفلین
حضرت امام حسین علیہ السلام نے فرمایا ۔۔۔

1- ” وہ قوم کامیاب نہیں ہو سکتی جو مخلوق کی خوشنودی کے بدلے پروردگار کی ناراضگی کا سودا کرے“۔

2- ” سب سے بڑا سخی وہ انسان ھے جو کسی ایسے کو عطا کرے جس سے کسی قسم کی توقع نہ ھو “۔

3- ” سب سے بڑا عفو کرنے والا انسان وہ ھے جو قدرت ھونے کے باوجود معاف کر دے “ ۔

4- ” جو کسی مومن کے کرب و غم کو دور کرے ،خدا اسکے دنیا و آخرت کے غم و اندوہ کو دور کرے گا “۔

5- ”دوست وہ ھے جو تمھیں برائی سے بچائے دشمن وہ ھے جو تمھیں برائیوں کی ترغیب دلائے“۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top