رمضان میں سب کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ استغفار کریں۔۔اللہ استغفار کرنے والے کے لیے ہر غم ہر مشکل سے نجات کا ذریعہ بنا دیتے ہیں۔۔ایک حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ ہلاکت ہو اس شخص کے لیے جس نے رمضان کو پایا اور اپنی بخشش نہ کروا سکا۔۔اس لیے زیادہ سے زیادہ استغفار کریں غلط اور فضول باتوں سے خود کو بچائیں زیادہ سے زیادہ اذکار کریں اپنے دوسرے مسلمان بھائیوں کو بھی دعا میں ضرور یاد رکھیں کیوں کہ جو اپنے مسلمان بھائی کے لیے اس کی پیٹھ پیچھے دعا کرتا ہے تو ایک فرشتہ اس کی دعا پر آمین کہتا ہے اور اس کے لیے بھی وہی دعا کرتا ہے۔۔جتنا بھی ممکن ہو اس رمضان میں عبادت کریں کیا پتا اگلا رمضان ہماری زندگی میں آئے گا یا نہیں پھر ہمیں نیکیاں کمانے کا ایسا موقع مل سکے گا یا نہیں۔۔اللہ ہمیں زیادہ سے زیادہ اس رمضان میں عبادت کی توفیق دے ہمارے حال پر رحم کرے اور ہمارے سب گناہوں کو بخش دے آمین