اردو محفل کا سکول (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
الحمد للہ بھائی ٹھیک ٹھاک ہوں۔۔۔
ایک ہفتے تک تو کمپیوٹر خراب تھا۔۔ابھی ٹھیک ہوا ہے تو کچھ دن سے صرف پڑھ ہی رہی ہوں اور جو کام رکے ہوئے تھے وہ کر رہی تھی۔۔
اسکول میں تو کوئی چکر ہی نہیں لگا رہا۔۔:rolleyes:
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔

مومن پر لعنت بھیجنے کا گناہ مومن کو قتل کرنے کے برابر ہے۔۔مومن پر کفر کی کی تہمت لگانے یعنی کافر کہنے کا گناہ بھی مومن کو قتل کرنے کے برابر ہے۔۔''

(بخاری )

( دیکھا جائے تو آج یہی کام لوگ بہت کر رہے ہیں بغیر سوچے سمجھے دوسروں پر لعنت بھیجتے رہتے ہیں اور ایک فرقہ دوسرے کو مسلمان ہی نہیں سمجھتا۔۔اللہ ہمیں ہدایت دے آمین )
 

سارا

محفلین
آ تو گئے ہیں لیکن ہوم ورک کہاں ہے۔۔کیا گھومنے پھرنے آئے ہیں یا کچھ سیکھنے سکھانے۔۔:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
باقی سب کی غیر حاضریاں لگانی پڑیں گی۔ نہیں پہلے ایک دفعہ سبکو اطلاعی خطوط بھیج لوں۔
 

زین

لائبریرین
شمشاد بھائی ! وہ کینٹین والی مائی ابھی تک نہیں‌آئی؟
آ تو گئے ہیں لیکن ہوم ورک کہاں ہے۔۔کیا گھومنے پھرنے آئے ہیں یا کچھ سیکھنے سکھانے۔۔
ہوم ورک تو میں بچپن سے ہوم میں ہی کرتا آیا ہوں اور ہوم سے باہر نہیں لاتاہوم کا ورک ۔ :)گھومنے پھرنے یعنی مٹرگشت کے ساتھ ساتھ کچھ کچھ سیکھنے کے لیے بھی آتے ہیں‌
 

زین

لائبریرین
یہاں تو ایک منٹ میں کیا کا کیا ہوجاتا ہے ایک ہفتے میں‌تو پورام نظام ہی بدل سکتا ہے
 

زین

لائبریرین
نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے انتظار بہت ناگوار گزارتا ہے ہمیشہ ۔
کچھ شعر یاد آرہے ہیں‌ لیکن اب سکول میں شعر و شاعری اچھی نہیں لگتی اس لیے رہنے دیجئے
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔

''لوگوں سے برائی نہ کرنا''

حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔
''لوگو کو اپنے شر سے محفوظ رکھو۔۔یہ بھی ایک صدقہ ہے جو تم اپنی ذات پر کرتے ہو۔۔'' (بخاری)
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔

مشکلات کو دور کرنے اور خواہشات کو برداشت کرنے سے انسان کا کردار اعلا مضبوط اور پاکیزہ ہوتا ہے۔۔''

'' دوست ہزار بھی کم اور دشمن ایک بھی زیادہ ہوتا ہے۔۔''

''زندگی سے تقاضا اور گلہ نکال دیا جائے تو سکون پیدا ہوتا ہے۔۔''
 

شمشاد

لائبریرین
اگر تم کسی کو چھوٹا دیکھ رہے ہو تو یا تو اسے بہت دور سے دیکھ رہے ہو یا پھر غرور سے دیکھ رہے ہو۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top