اردو محفل کا سکول (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

طالوت

محفلین
انسان کے اخلاق کا پتا دو باتوں سے چلتا ہے ۔ ایک جب وہ غصے میں ہو دوسرا جب وہ خود سے کمزور سے مخاطب ہو ۔۔
وسلام
 

سارہ خان

محفلین
مومن کو اتنا علم کافی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے۔

کم کھانا صحت، کم بولنا حکمت، اور کم سونا عبادت میں شامل ہے۔

علم ایک ایسا پودا ہے جسے دل و دماغ کی سرزمین میں لگانے سے عقل کے پھل اگتے ہیں
 

سارا

محفلین
سر جی یہ حسن کہاں غائب ہے؟؟ پاکستان سے واپس آنے کے بعد تو اس نے اسکول میں آنا ہی چھوڑ دیا ہے۔۔:rolleyes:
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔

موسٰی علیہ السلام اور حضر علیہ السلام کو کشتی والوں نے سوار کر لیا 'اتنے میں ایک چڑیا آئی اور کشتی کے کنارے پر بیٹھ کر ایک یا دو چونچیں سمندر میں ماریں۔۔ حضر علیہ السلام نے کہا : '' اے موسٰی ! میرے اور تمہارے علم دونوں نے اللہ کے علم میں سے اتنا لیا ہے جیسے اس چڑیا کی چونچ نے سمندر میں سے۔۔''


( بخاری ' کتاب العلم )
 

سارہ خان

محفلین
و شخص چاہے کہ اللہ اس پر ہمیشہ کرم کرتا رہے، وہ خدا کے بندوں پر کرم کرتا رہے۔

اصل طاقت برداشت کرنے میں ہے، انتقام لینے میں نہیں۔

اللہ کی راہ بظاہر کانٹوں بھری ہے، مگر درحقیقت اطمینان اور سکون کی دولت سے بھری پڑی ہے۔
 

زین

لائبریرین
شکریہ ۔ بہت اچھی باتیں‌شیئر کیں۔


یہاں‌کتنے طالب علموں‌کے نام ایک جیسے یعنی سارہ یا سارا ہے ؟
مجھے تو کنفیوژن ہورہی ہے ۔
 

زین

لائبریرین
کیوں ایک اور بھی تو ہے ............. یاد نہیں‌آرہا



شاید ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہاں یاد آگیانام۔ سارہ پاکستان بھی تو ہے ۔
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
ماشااللہ
بہت اچھا سکول ہے ۔۔
مگر کیا بنا داخلے کے یہاں سے علم حاصل نہیں کیا جا سکتا۔؟؟؟؟
وہ بات کچھ ایسے ہے کہ جس سکول میں داخلہ لیا وہاں کبھی حاضر نہیں ہوا،
استادان کرام کو حسرت ہی رہی کہ نایاب کی لبیک دستیاب ہو جاٰے۔۔
اس لیے التجا ہے کہ سپیشل بنا داخل رجسٹر کیے مجھے حاضر ہونے کی اجازت دی جاٰے۔
بہت شکریہ ۔۔
اللہ ہم سب کو اپنی امان میں رکھے آمین
طالب دعا
نایاب
 

سارہ خان

محفلین
وعلیکم السلام ۔۔ نایاب اس اسکول میں قدم رکھتے ہی داخلا خود بخود ہو جاتا ہے اور وہ ہمیشہ کے لئے ۔۔

اس اسکول میں سب طالبعلم ایک دوسرے کے استاد بھی ہیں کیوں کہ یہاں سب ایک دوسرے کو اچھی باتیں سکھاتے ہیں ۔۔:)
 

زین

لائبریرین
ٹھیک کہا، وہ تو یہاں‌کی طالب علم نہیں ۔



السلام علیکم
ماشااللہ
بہت اچھا سکول ہے ۔۔
مگر کیا بنا داخلے کے یہاں سے علم حاصل نہیں کیا جا سکتا۔؟؟؟؟
وہ بات کچھ ایسے ہے کہ جس سکول میں داخلہ لیا وہاں کبھی حاضر نہیں ہوا،
استادان کرام کو حسرت ہی رہی کہ نایاب کی لبیک دستیاب ہو جاٰے۔۔
اس لیے التجا ہے کہ سپیشل بنا داخل رجسٹر کیے مجھے حاضر ہونے کی اجازت دی جاٰے۔
بہت شکریہ ۔۔
اللہ ہم سب کو اپنی امان میں رکھے آمین
طالب دعا
نایاب
سارہ بہن نے اوپر جواب دیدیا ہے ۔
شکریہ
 

شمشاد

لائبریرین
اس اسکول میں ایک نئے طالبعلم آئے ہیں۔

بھئی اس اسکول کا ایک ہی اصول ہے کہ کوئی اچھی سی بات یا قول شریک اسکول کریں۔ اور بس۔
 

شمشاد

لائبریرین
سارہ یہ زین کیسا طالبعلم ہے؟ یہ طالبعلم ہے بھی یا ایسے ہی اسکول کے باہر چکر لگا کر چلا جاتا ہے۔ کبھی اس کو ہوم ورک کرتے نہیں دیکھا۔
 

سارہ خان

محفلین
شمشاد بھائی یہ کلاس میں کچھ باتونی طالبعلم بھی ہوتے ہیں نہ ۔۔ جو پڑھتے وڑھتے کچھ نہیں بس باتیں بناتے رہتے ہیں ۔۔ یہ بھی کچھ ایسا ہی طالبعلم ہے ۔۔۔ ;)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top