اردو محفل کا سکول (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
صبر کی دو صورتیں ہیں۔۔
1۔۔ جو ناپسند ہو اسے برداشت کرنا۔۔
2۔۔جو پسند ہو اس کا انتظار کرنا۔۔
 

سارا

محفلین
ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔
''سب سے جلدی ثواب نیکی اور صلہ رحمی (رشتہ داروں سے حسنِ سلوک) کا ملتا ہے اور ( اسی طرح) سب سے جلدی سزا زیادتی اور قطع رحمی (رشتہ داروں سے بد سلوکی) کی ملتی ہے۔۔''
(سنن ابنِ ماجہ)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ م م مغل شکریہ کا بٹن دبا کر غائب ہو جاتے ہیں۔ ارے بھائی واپس آ جاؤ اردو محفل میں۔
 

Fari

محفلین
خاموش رہنا اور بے وقوف شمار ہونا، بول کر تمام شبہات دور کر دینے سے بہتر ہے-
 

Fari

محفلین
کسی کے عیب تلاش کرنے والے کی مثال اس مکھی کی سی ہے کہ جو سارا خوبصورت جسم چھوڑ کر صرف زخم پر ہی بیٹھتی ہے-
(حضرت علی)
 

Fari

محفلین
ہار جانا اذیت ناک سہی، مگر اس سے بھی زیادہ اذیت ناک خود کو ہر وقت ہار کی یاد دلاتے رہنا ہے-
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔

''پریشانی کے وقت عبادت سکون دیتی ہے۔۔''

''یہ نہ سوچو کہ اللہ دعا فورًا قبول کیوں نہیں کرتا۔۔یہ شکر کرو کہ اللہ ہمارے گناہوں کی سزا فورًا نہیں دیتا۔۔''

'' حاسد تمہاری خوشی سے غمگین ہوتا ہے یہ اس کے لیے کافی ہے تمہیں انتقام لینے کی ضرورت نہیں وہ خود اپنی آگ میں جل رہا ہے۔۔بس تم خود حسد سے بچو۔۔'
 

حمنہ

محفلین
مت توڑو کسی کا دل کہ دل میں خدا رہتا ھے

مت توڑو کسی کی آس کہ جب کوئی تمھاری آس توڑے گا تو درد سے چلا اٹھو گے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top