اردو محفل کا سکول (5)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
روزانہ کوئی ایک اچھی بات یہاں لکھ دیا کریں۔ کوئی قول، کوئی نصیحت یا کوئی بھی اچھی سی بات، بس یہاں یہی کرنا ہوتا ہے۔
 

نیلم

محفلین
اگررزق عقل اور دانشوری سے ملتا تو جانوراور بےوقوف بھوکے مر جاتے۔انسان کی تمام پرشانیوں کی وجہ مقدر سے زیادہ چانا اوروقت سے پہلے چانا ہے۔دنیا نصیب سے ملتی ہےاور آخرت محنت سے۔لیکن ہم ساری محنت دنیا کے لیے کرتے ہےاور آخرت کو نصیب پر چھوڑدیتے ہیں۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
اشفاق احمد لکھتے ہیں کہ
" خوش نصیب وہ نہیں ہوتا جس کا نصیب اچھا ہو بلکہ خوش نصیب وہ ہوتا جو اپنے نصیب پہ خوش ہو"۔
 

نیلم

محفلین
یا اللہ جو تو نے دیا۔اور جو تو نے نہیں دیا اور جو تو نے دے کرلے لیا۔ان سب پر تیرا شکر ہے۔کیونکہ
جو تو نے دیا وہ تیری نعمت۔جو تو نے نا دیا وہ تیری حکمت۔اورجو تو نے دے کر واپس لے لیا وہ ہماری آزمائش۔۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
اشفاق احمد لکھتے ہیں
" تجربہ انسان کو غلط فیصلے سے بچاتا ہت مگر تجربہ انسان کو غلط فیصلے سے ہی حاصل ہوتا ہے"ِ
 

نیلم

محفلین
عقلمند انسان بیٹھ کر اپنی تکلیف کا رونا نہیں روتا رہتا بلکہ اُٹھ کر تکلیف کو دُور کرنے کی کوشش میں مصروف ہوجاتا ہے
 

نیلم

محفلین
دعا مانگتے رہو کیوں کہ ممکن اور ناممکن تو صرف ہماری سوچ میں ہے۔
اللہ کے لئے تو کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔
 

نیلم

محفلین
کون کہتا ہے کے اللہ نظر نہیں آتا۔۔۔۔۔۔۔
اک وہ ہی تو نظر آتا ہے جب کچھ نظر نہیں آتا۔
 

نیلم

محفلین
ہر کسی کہ ساتھ نرم رویہ رکھو، ان کہ ساتھ بھی جو تمھارے ساتھ بدمزاج ہوں
اس لئیے نہیں کہ وہ اچھے نہیں ہیں
......بلکہ
اس لئیے کہ تم اچھے ہو
 

نیلم

محفلین
تو نماز پڑھتا ھے تیرا جسم اور روح نماز میں موجود ھوتے ھیں اور تو نماز میں ھی سارے کاروبار اور لین دین اورمعاملات طے کرتا رھتا ھے۔سوچ توُ کون ھے ؟ جان کہ ان رموزواسرار کو حل کرنے سے ھی مراتب ملتے ھیں۔اسلئے ایک حدیث صلعم ھے کہ جس نے اپنے نفس کو پہچانا اس نے اپنے رب کو پہچان لیا۔۔۔۔ اگر اللہ کو پہچاننا ھے تو پہلے اپنے نفس کو پہچان ،اللہ اپنی پہچان خود کرا دے گا۔......................
 

نیلم

محفلین
زندگی میں سب سے خراب بات..
کسی کی آنکھ میں آنسو ہوں، آپکی وجہ سے
......اور
زندگی میں سب سے پیاری بات...
کسی کی آنکھ میں آنسو ہوں، آپکے لئیے
****
کسی کی خوشی کی وجہ بنو، غم کی نہیں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top