اردو محفل کا سکول (5)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نیلم

محفلین
کسی انسان کی خوبی کو پہچانو اور اسے بیان کرو
...لیکن
اگر خامی مل جائے تو یہاں تمہاری خوبی کا امتحان ہے
 

نیلم

محفلین
اخلاق ایک دکان ہے اور زبان اسکا تالا ہے
جب تالا کھلتا ہے تب پتا چلتا ہے کہ دکان سونے کی ہے یا کوئلےکی۔۔
 

نیلم

محفلین
لوگ کہتے ہیں

آج کا دن بڑا منحوس تھا ، یہ دن میرے لیے بڑا برا دن تھا ، زمانہ بڑا غدار ہے
...
مگر

اللہ فرماتا ہے

حدیث القدسی

ابن آدم مجھے اذیت دیتا ہے

وہ زمانے (وقت) کو گالی دیتا ہے جب کہ زمانہ “میں “ ہوں

ہر حکم میرے ہاتھ میں ہے

اور میں ہی دن رات کو پلٹاتا ہوں

(متفق علیہ )
 

نیلم

محفلین
لوگ کہتے ہیں

اپنے وطن کی مٹی کی قسم کھاؤ ، اپنی ماں کی قسم کھاؤ

...مگر

نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں

“جس نے غیر اللہ کی قسم کھائی اس نے شرک کیا“

(رواہ ابو داود)
 

mfdarvesh

محفلین
اور جس نے شرک کیا گویا وہ آسمان سے زمین پر منہ کے بل گرا

ومن یشرک بااللہ فاکانما خرا من اسماء
 

نیلم

محفلین
اس خدا سے ڈرتے رہو جس کی صفت یہ ہے کے اگر تم بات کرو تو وہ سنتا ہے
اور
...اگر تم دل میں رکھو تو وہ جانتا ہے.
 

نیلم

محفلین
عورت کے ساتھ عمده اور مسرت بهری زندگی بسر کرو اور اس کو کسی قسم کے سخت اور درشت الفاظ سے مت پکارو ۔هو سکتا هے جس چيز کو تم ناپسند خيال کرتے هو اس مين الله خيرو برکت رکه دے...(قرآن حکيم)
 

نیلم

محفلین
انسان موت سے بچنے کی کوشش کرتا ہے جہنم سے نہیں
جبکہ
...انسان جہنم سے بچ سکتا ہے لیکن موت سے نہیں
 

نیلم

محفلین
اے ابن آدم ایک میری چاهت هے اورایک تیری چاهت هے
هو گا وهی جومیری چاهت هے
اگر تونے سپرد کردیا اپنے آپ کو اس کے جو میری چاهت هے
وه بهی تجهے دون گا جو تیری چاهت هے
اگر تو نے مخالفت کی اس کی جو میری چاهت هے تو میں تهکا دون گا تجهے اس مے جو تیری چاهت هے
......
پهر هو گا وهی جو میری چاهت هے۔
 

نیلم

محفلین
انسان کو اچھی نیت پر وہ انعام ملتا ہے جو اسے اچھے عمال پر بھی نہیں ملتا
کیوں کہ
نیت میں کوئی دکھاوا نہیں ہوتا۔
(حضرت علی-راضی الله عنہ)
 

نیلم

محفلین
جو شخص تمہاری نگاہوں سے تمہاری ضرورت کو سمجھ نہیں سکتا، اس سے کچھ مانگ کر خود کو شرمندہ نہ کرو. حضرت علی رضی اللہ عنہ۔
 

نیلم

محفلین
ہركوئى چاہتا ہے كہ مجہے كاميابى مل جائے ليكن جب مسجد سے دن ميں 5 مرتبہ آواز آتى ہے "حي على الفلاح" آؤ كاميابى كى طرف – تو اس طرف جانے كى ہم زحمت نہيں كرتے. افسوس كہ جس چيز كو وه سارى زندگى ہر جگہ تلاش كركہ بهى حاصل نہيں كرسكا وه تو خود اسے اپنے پاس بلارہى ہے .... ذرا سوچيں۔۔
 

نیلم

محفلین
تبدیلی اللہ کی طرف سے ہے
ہر چیز فنا ہونے والی ہے
جو ہوا
اچھا ہوا
جو ہو رہا ہے
......وہ بھی اچھا ہو رہا ہے
اور جو ہو گا وہ بھی اچھا ہو گا
تمہارا کیا گیا جو تم روتے ہو
تم کیا لائے تھے جو تم نے کھو دیا !
تم نے جو لیا
یہاں سے لیا
جو دیا یہاں پر دیا
جو آج تمہارا ہے کل کسی اور کا تھا
اور کل کسی اور کا ہو گا
تو اللہ سے شکوہ نہیں
ہمیشہ شکر ادا کرو بے شک اللہ بے نیاز ہے !!!
 

mfdarvesh

محفلین
حضرت ام سلمہ کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی نماز کے بعد یہ دعا مانگتے تھے: اے اللہ میں تجھ سے مانگتا ہوں
نفع دینے والا علم
قبول کیا جانے والا عمل اور
حلال رزق

(احمد، ابن ماجہ، بیہقی)
 

mfdarvesh

محفلین
5 اپریل سے سب غیر حاضر ہیں سکول سے
شمشاد بھائی، تادیبی کاروائی کا آغاز کریں، نہیں تو میں شروع کر دوں گا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top