اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
سارا، آجکل سارہ کا موڈ اچھا ہے۔ بس اسی لیے اچھی بنی ہوئی ہے۔ ;)

یہ آنکھوں میں درد تو ایک ہی وجہ سے ہوتا ہے۔ پچھلے دنوں میں نے بھی ایک بہانہ بنایا تھا۔ کہ آنکھوں میں درد ہے۔ لیکن کوئی مانا ہی نہیں تھا۔ :dontknow:

تم اپنا خیال رکھنا۔ پریشان ہونے کی بھی ضرورت نہیں۔ اور آرام کرو، بس ایک، دو دن بعد ایک پوسٹ کر دیا کرو، تاکہ خیریت معلوم ہوتی رہا کرے۔ تمھارے بغیر دیکھو میں بھی سکول نہیں آتی۔:grin:
دراصل تم بہانے اتنے بناتی ہو نا کہ پتا ہی نہیں چلتا کہ کون سا اصل ہے اور کون سا نقل۔۔اس لیے کوئی یقین نہیں کرتا۔۔:rolleyes:
آرام تو امی نے مجھے تین دن دیا تھا۔۔اور یہاں بھی چکر لگانے آتی ہوں۔۔ابھی الحمد للہ ٹھیک ہوں۔۔
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔
سر جی میں اب ٹھیک ہوں اس لیے ہوم ورک کے ساتھ حاضر ہوں۔۔سب کا بہت شکریہ کہ میرے لیے فکر مند ہوئے اور دعا میں یاد رکھا اب ایسا کریں فکر کو بھول جائیں لیکن دعائیں بدستور جاری رکھیں۔۔جزاک اللہ خیرا۔۔


''فخر سے تنی ہوئی گردن دشمن کے نشانے کو وسیع کر دیتی ہے۔۔''
''وقت ایک عظیم استاد ہے لیکن بدقسمتی سے یہ اپنے تمام شاگردوں کو ہلاک کر دیتا ہے۔۔''
 

سارہ خان

محفلین
ہم صرف ضرورت اور مصیبت کے وقت دعائیں مانگتے ہو کیا خوشحالی اور فراغت کے وقت بھی ہمارے ہاتھ دعا کے لئے اٹھتے ہیں
 

ماوراء

محفلین
السلام علیکم،

سارا کا ہوم ورک۔

- بےگناہ پر بہتان لگانا زمین سے زیادہ گراں اور بوجھل ہے۔
- حسد آگ سے زیادہ گرم ہے۔
- دنیا کی کوئی چیز تیرے پاس نہ ہو لیکن یہ چار چیزیں ہوں تو تجھے ضرر نہیں۔
' راست گفتاری'، 'حفظِ امانت'، 'خوش خلقی'، 'غذائے حلال'۔
 

سارا

محفلین
وعلیکم السلام ۔۔۔
شکریہ ماوراء میرا ہوم ورک بہت اچھا کیا ہے ماشا اللہ۔۔۔

اور تمہارے ہوم ورک کے متعلق ایک بات کا اضافہ کرنا چاہوں گی۔۔کبھی کبھی علمی گفتگو سونے سے بھی زیادہ قیمتی ہوتی ہے۔۔۔اور فضول گفتگو چاندی سے بھی کمتر۔۔۔''
 

ماوراء

محفلین
ہاں، سارا تمھاری بات درست ہے۔ لیکن شاید یہ کم عقلوں کے لیے کہا گیا ہے۔ کہ فضول بولنے سے بہتر خاموشی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ ماوراء کو آج کیا ہوا، اپنا تو کیا آج تو دوسروں کا بھی ہوم ورک کر رہی ہے۔ لگتا ہے فراغت میسر آئی ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین





"تعلیم صرف روزگار کا سرٹیفیکیٹ نہیں ۔ اس کا اصل مقصد قوم کے افراد کو
باشعور بنانا ہے۔ افراد کو باشعور بنانا ملت کی تعمیر کی راہ کا پہلا قدم ہے ۔
ملت کا سفر جب بھی شروع ہوگا یہیں سے شروع ہوگا۔ اس کے سوا کسی
اور مقام سے ملت کا سفر شروع نہیں ہو سکتا۔"






خیال : مولانا وحید الدین خاں





 

ماوراء

محفلین
السلام علیکم،

آج بہت مصروف رہی۔ ہوم ورک بھول گئی۔معافی کی درخواست قبول فرمائیں۔:leaving:
 

شمشاد

لائبریرین
آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا :

"مال میں اپنے سے کمتر لوگوں کو دیکھو اور نیکیوں میں اپنے سے برتر لوگوں کو دیکھو۔ تا کہ تم اللہ کی اُن نعمتوں کو حقیر نہ سمجھو جو اُس نے تمہیں دی ہیں۔"
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top