اُف پتا نہیں مجھے گھوم لکھنا کب آئے گا۔۔ہمیشہ یہی غلطی نکلتی ہے۔۔
رب کا پیغام میرے نام کورس کا نام ہے۔۔ہفتے میں 4 دن کلاس ہوتی ہے۔۔سب سے پہلے خود کو رجسٹر کروانا پڑھتا ہے پھر وہ نک نیم دیتے ہیں جس سے ہمیں حاضر ہونا پڑھتا ہے باقاعدہ حاضری بھی لگتی ہے سب سے پہلے آدھا گھنٹا تجوید سکھاتے ہیں تجوید کے قواعد اور تجوید کے ساتھ قرآن پڑھنا۔۔اس کے بعد حرف کے لحاظ سے ترجمعہ پڑھاتے ہیں ان کے روٹ ورڈ سکھاتے ہیں۔۔اور تفسیر۔۔4 گھنٹے کی کلاس ہوتی ہے روزانہ ایک رکوع پڑھتے ہیں۔۔جمعرات کے دن رہبر کامل پڑھتے ہیں اور ساتھ گرائمر کی کلاس ہوتی ہے۔۔اور جسے سبق سنانا ہو وہ سبق بھی سنا سکتا ہے ان کی غلطیاں بتائی جاتی ہیں اور باقی کے تین دنوں میں سے ایک دن ہم طے کرتے ہیں جب ہر کسی کی گروپ لیڈر فون کر کے ان سے پورے ہفتے کا سبق سنتی ہے۔۔تقریبا 1 مہینہ ہوا ہے یہ کورس شروع کیے ہوئے یہ دوسرا مہینہ چل رہا ہے۔۔۔
اور میرے بھائی نے ہمیں یہ لالچ دیا ہے کہ جو کوئی یہ کورس کرے گا وہ اسے حج کروائے گا۔۔بھابھی اس لیے کر رہی ہیں میں بھی ان کو ساتھ جوائن کر رہی ہوں۔۔اور ممانی کو بھی کہا گیا لیکن فلحال انہوں نے کوئی قدم نہیں اٹھایا اس متعلق۔۔