پندرہویں سالگرہ اردو محفل کا نام اردو محفل کے نام

تمام اراکین کو اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ مبارک ہو!
امید ہے کہ سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں بہت ساری دلچسپ سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں گی ۔ یہ دھاگا اُن محفلین کے لئے ایک پیغام ہے کہ جو کمپیوٹر گرافکس سے دلچسپی رکھتے ہیں ۔ "اردو محفل" کا نام مختلف فونٹ ایفیکٹس کے ساتھ یا ڈیجیٹل مصوری کی شکل میں لکھ کر سالگرہ کے اس موقع پر بطور تحفہ پیش کیجئے اور اردو محفل سے اپنی وابستگی کا اظہار کیجئے ۔ کسی خاص فونٹ یا کسی سافٹ ویئر کی پابندی نہیں ۔ اپنے اندر کے آرٹسٹ کو جگائیے اورجس انداز میں بھی آپ بہتر سمجھیں اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار کیجئے !

بات تو تب بنے جب آپ کے قلم و دوات کوئی کرشمہ دکھائیں، اور آپ وہ محفل کو ہدیہ کریں :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

میں یہ سمجھا تھا کہ آپ کی خطاطی و مصوری کا جادو دیکھنے کو ملے گا۔ میں نہیں کھیل رہا۔۔۔ اوں اوں۔۔۔۔
 
ام اویس

محفلین
10-BA88-E3-1-D09-40-B3-A8-D4-54-AA15995190.jpg
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بات تو تب بنے جب آپ کے قلم و دوات کوئی کرشمہ دکھائیں، اور آپ وہ محفل کو ہدیہ کریں :)
میں یہ سمجھا تھا کہ آپ کی خطاطی و مصوری کا جادو دیکھنے کو ملے گا۔ میں نہیں کھیل رہا۔۔۔ اوں اوں۔۔۔۔
بہت مشکل ہے بھائی !
ابھی کچھ دن پہلے ہی قلم دوات کو صندوق میں سے نکال کر ہوا لگائی تھی ۔ بے چارے دوبارہ وہیں پہنچ گئے ہیں ۔ اب اتنی جلدی پھرقلم دوات کا باہر نکلنا فساد کا پیش خیمہ ہے ۔
یہ بہت درد ناک کہانی ہے ۔ اس کہانی میں ایک قالین ، تین کالے دھبے ، میری ذرا سی غفلت اور بہت زیادہ شامت بطور کردار آتے ہیں ۔ آپ بھی میری طرح قلم دوات پر فاتحہ پڑھ لیجئے ۔
:):):)
کوشش کرتا ہوں کہ ڈرائی میڈیا ( یعنی یہی اپنا جیل پین) کی مدد سے کچھ بنا کر آپ کی خدمت میں پیش کروں ۔
 
کوشش کیجیے۔ اسی بہانے ایک دردناک غزل بھی ہو جائے گی۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت مشکل ہے بھائی !
ابھی کچھ دن پہلے ہی قلم دوات کو صندوق میں سے نکال کر ہوا لگائی تھی ۔ بے چارے دوبارہ وہیں پہنچ گئے ہیں ۔ اب اتنی جلدی پھرقلم دوات کا باہر نکلنا فساد کا پیش خیمہ ہے ۔
یہ بہت درد ناک کہانی ہے ۔ اس کہانی میں ایک قالین ، تین کالے دھبے ، میری ذرا سی غفلت اور بہت زیادہ شامت بطور کردار آتے ہیں ۔ آپ بھی میری طرح قلم دوات پر فاتحہ پڑھ لیجئے ۔
:):):)
کوشش کرتا ہوں کہ ڈرائی میڈیا ( یعنی یہی اپنا جیل پین) کی مدد سے کچھ بنا کر آپ کی خدمت میں پیش کروں ۔
وعدہ کر لیں کہ آئندہ قالین پر بیٹھ کر مشق نہیں کروں گا، یا پہلے ایک کپڑا بچھا کر بیٹھوں گا۔ امید ہے کہ اجازت مل جائے گی۔ کم از کم میرے لیے اس طرح کے ٹوٹکے کام کر جاتے ہیں۔ :p
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
وعدہ کر لیں کہ آئندہ قالین پر بیٹھ کر مشق نہیں کروں گا، یا پہلے ایک کپڑا بچھا کر بیٹھوں گا۔ امید ہے کہ اجازت مل جائے گی۔ کم از کم میرے لیے اس طرح کے ٹوٹکے کام کر جاتے ہیں۔ :p

شادی خانہ آبادی بہت بہت مبارک ہو نین بھائی !
لیکن آپ سے شکوہ ہے ۔ آپ کی تازہ تازہ شادی ہوئی اور آپ نے بتایا بھی نہیں ۔
نین بھائی ، چلئے اس دفعہ تو معاف کیا ۔ لیکن اگر آئندہ ایسا کیا تو ہم مبارکباد بھی نہیں دیں گے۔
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین

نیرنگ خیال

لائبریرین
شادی خانہ آبادی بہت بہت مبارک ہو نین بھائی !
لیکن آپ سے شکوہ ہے ۔ آپ کی تازہ تازہ شادی ہوئی اور آپ نے بتایا بھی نہیں ۔
نین بھائی ، چلئے اس دفعہ تو معاف کیا ۔ لیکن اگر آئندہ ایسا کیا تو ہم مبارکباد بھی نہیں دیں گے۔
میری شادی کو تونو برس ہوگئے ظہیر بھائی۔ آپ میری ترلوں کے اثر سے اندازہ لگا رہے کہ نیا شادی شدہ ہے۔ پرانا ہوتا تو سب بےاثر ہوتا۔ :p:LOL:
 
Top