پندرہویں سالگرہ اردو محفل کا نام اردو محفل کے نام

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
میری شادی کو تونو برس ہوگئے ظہیر بھائی۔ آپ میری ترلوں کے اثر سے اندازہ لگا رہے کہ نیا شادی شدہ ہے۔ پرانا ہوتا تو سب بےاثر ہوتا۔ :p:LOL:
نو دس برس تک تو ہنی مون چلتا ہے نین بھائی ۔ اس سلسلے میں آپ سے دس سال بعد پھر بات ہوگی ۔ :D
 
لاريب اخلاص

لائبریرین
Urdu-Designer-1594093494529-1.png
 
اظہرالحق

محفلین
تمام اراکین کو اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ مبارک ہو!
امید ہے کہ سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں بہت ساری دلچسپ سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں گی ۔ یہ دھاگا اُن محفلین کے لئے ایک پیغام ہے کہ جو کمپیوٹر گرافکس سے دلچسپی رکھتے ہیں ۔ "اردو محفل" کا نام مختلف فونٹ ایفیکٹس کے ساتھ یا ڈیجیٹل مصوری کی شکل میں لکھ کر سالگرہ کے اس موقع پر بطور تحفہ پیش کیجئے اور اردو محفل سے اپنی وابستگی کا اظہار کیجئے ۔ کسی خاص فونٹ یا کسی سافٹ ویئر کی پابندی نہیں ۔ اپنے اندر کے آرٹسٹ کو جگائیے اورجس انداز میں بھی آپ بہتر سمجھیں اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار کیجئے !
السلام علیکم ، یقین نہیں آتا کہ پندرہ سال گذرہ گئے ، میں پچھلے دس سال کے عرصے میں صرف ناظر رہ گیا ہوں ، بہت وجوہات ہیں ، مگر زیک اور نبیل کا لگایا ہوا پودا اب تناور درخت بن گیا ہے ، میں تصویری تحفہ کیا پیش کروں ، اردو کا یہ پہلا فورم تھا جس نے تصویری اردو کو تحریری اردو میں دوام دیا ، یہ خود ایک اتنی بڑی تصویر ہے ، کہ جس کی ہزار ہا جہتیں ہیں ، دعا ہے کہ پودا یونہی پھلتا پھولتا رہے اور مجھےیہ سوچ کہ بہت خوشی ہوتی ہے کہ میں اس تصویر کے شروع کے ’’برش اسٹروک‘‘ میں شامل تھا ۔ ۔ ۔ ۔ خوش رہیے اور خوش رکھیے ۔ ۔ ۔۔
 
نبیل

تکنیکی معاون

باز خوش آمدید اظہر الحق۔۔ :)
آپ یقینا اس تصویر کا حصہ رہیں گے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
وہ فلم تو آپ کی پیدائش کے زمانے کی تھی۔
اسکرین کا بائیکاٹ کرنے سے پہلے بھی فلمیں وغیرہ کم ہی دیکھتا تھا ۔ انڈین فلموں سے تو نفرت کی حد تک کراہت آتی ہے ۔ پوری زندگی میں شاید ڈھائی فلمیں دیکھی ہوں گی اور وہ بھی کالج کے دنوں میں ۔ اب تو یاد بھی نہیں ۔ ہالی وڈ کی فلمیں البتہ ٹی وی پر دیکھتا تھا ۔ اسٹار وارز یا اسی قسم کی سائنس فکشن اور فینٹسی وغیرہ ۔ زیادہ تر ڈزنی کی فلمیں دیکھیں کہ جب بچے چھوٹے ہوا کرتے تھے ۔ :):):)
 
زیک

مسافر

اب آپ کہیں یہ نہ کہیں کہ میریلن منرو کون تھی
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ایم ایس پینٹ میں جیومیٹری کی اشکال کی مدد سے ایک سادہ سا "فونٹ بنایا" ۔ باقی کام فوٹو شاپ نے انجام دیا ۔ کونوں میں لگایا ہوا اردو محفل کا نام سعادت صاحب کے مراسلے سے کاپی کیا ۔ تقریباً ایک سے ڈیڑھ گھنٹے میں یہ سب مکمل ہوگیا ۔ :):):)

UM-gold-red.jpg
 
صابرہ امین

واہ واہ ۔ ۔ یہ تو گلاس اسٹیننگ کا شاہکار معلوم ہوتا ہے ۔ ۔

بہت زبردست ۔ ۔ سر، ہم ناچیز کی داد قبول کیجیئے ۔ ۔ :):)
 
لاریب مرزا

محفلین
اس سلسلے کی ابتدا کررہا ہوں ۔ میرا ارادہ ہے کہ فوٹو شاپ میں اردو محفل کا نام پانچ چھ مختلف انداز سے لکھ کر سالگرہ کے موقع پر پیش کیا جائے ۔
یہ پہلا ایفیکٹ یا تاثر شفاف شیشے کا ہے ۔ یہ تصویر ان محفلین کے نام جو شیشے کی طرح شفاف ہیں ، جن کے آرپار دیکھا جاسکتا ہے ۔ :):):)

Urdu-Mehfil-Glass-effect.jpg
خوبصورت!!
 
Top