اردو محفل کا پولیس اسٹیشن

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

میم نون

محفلین
فاتخ بھائی (آپس کی بات ہے) وہ اسلیئے لکھا ہے کہ کچھ تو ہم نے کرنا ہی ہے ناں۔۔۔ مسئلاً چھائے پانی کا بندوبست۔۔۔

کیا کہتے ہیں اسکے بعد تو نوکری پکی ہے نا :cool:
 

فاتح

لائبریرین
فاتخ بھائی (آپس کی بات ہے) وہ اسلیئے لکھا ہے کہ کچھ تو ہم نے کرنا ہی ہے ناں۔۔۔ مسئلاً چھائے پانی کا بندوبست۔۔۔

کیا کہتے ہیں اسکے بعد تو نوکری پکی ہے نا :cool:

چائے پانی کا بند و بست کریں آپ کے دشمن۔
پولیس کا تو نصب العین ہے:
بیٹھے ہیں رہ گزر پہ ہم، کوئی بھی بچ کے جائے کیوں
:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ یہاں کیا ہو رہا ہے؟ محفل کی پولیس کو بدنام کیا جا رہا ہے۔
یہاں کی پولیس بالکل ایسی نہیں ہے۔
 

میم نون

محفلین
چائے پانی کا بند و بست کریں آپ کے دشمن۔
پولیس کا تو نصب العین ہے:
بیٹھے ہیں رہ گزر پہ ہم، کوئی بھی بچ کے جائے کیوں
:grin:

ایک دفعہ ہمیں تکنیکی محکمے کا انچارج تو بن لینے دیں، پھر ہم کہیں گے:

بیٹھے ہیں برقی رہ گزر پہ ہم، کوئی بھی بچ کے جائے کیوں
:eek:
:


کل کو آپ تھانے میں ترمیم کرنے لگ گئے تو میری کرسی تو گئی ناں،

سوچنا پڑے گا کہ کہاں فٹ ہوں گے آپ؟
شمشاد بھائی باقی سب کچھ ادھر سے ادھر کر دوں، لیکن آپ کی کرسی کو ہاتھ لگانے کی گستاخی ہم نہیں کر سکتے، آپ تو ہمارے تھانے کے انچارج ہیں :grin:

شمشاد بھائی آپکو ایک راز کی بات بتاتا ہوں (کسی کو نہیں بتایئے گا( دراصل میں خفیہ محکمے سع ہوں اور مجھے یہاں پر ٹیکنیکل انچارج بناکر اس لیئے بھیجا گیا ہے تاکہ میں تمام اندر باہر آنے جانے والی برقی معلومات پر نظر رکھ سکوں۔۔۔ اسکے علاوہ بھی میری دوسری بہت سی زمہ داریاں ہیں۔ ;)
تو بتایئے کب سے چارج سنبھالوں؟ اگر کہیں تو کل سے ڈیوٹی پہ آجاؤں؟

والسلام، نوید
 

شمشاد

لائبریرین
ٹھہریں بھائی آپ کے لیے کوئی کرسی میز کا بندوبست تو کر لیں۔ کہ کمبل بچھا دیں اس پر تشریف رکھیں گے۔
 

میم نون

محفلین
یہ تو آپکی کرم نوازی ہے، ورنہ ہم اس قابل کہاں کہ میز کرسی پر کمبل ڈال کر بیٹھ سکیں۔۔۔
تو پھر میں کل سے ڈیوٹی جوائن کر رہا ہوں۔۔۔

تمام تر عملے سے گزارش ہے کہ وہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے حاضری دیں تاکہ میں انھیں اپنے نیئے سسٹم پر چڑھا سکوں جو کہ مجھے آج شام کو ڈیپارٹمنٹ سے پہنچنے والا ہے۔
تو جس معلومات کی مجھے ضرورت ہے، وہ کچھ یوں ہے:
نام:
عہدہ:
درجہ:
کام میں کوئی اہم تجربہ:

شکریہ۔

والسلام، نوید
 

شمشاد

لائبریرین
نام رجسٹر میں درج ہیں۔
عہدہ سب کا ایک سا ہے سوائے میرے اور باجو کے عہدے کے۔

اور تجربہ یا مہارت عوام سے خدمت کروانا۔
 

تیلے شاہ

محفلین
شاہ جی یہ جتنے بھی اراکین بمع آپ کے محفل میں نہیں آ رہے ذرا ان کے عدالت سے وارنٹ تو نکلوائیں۔
کیا کریں شمشاد بھائی کام ہی اتنا بڑھ گیا ہے
آپ کو تو معلوم ہوگا کبھی چیف جسٹس کو پیٹنا ہوتا ہے تو کبھی نوازشریف کو
کبھی اپوزیشن کی خبر لینا ہوتی ہے تو کبھی وکیلوں کی
اور اس کے بعد کچھ ٹائم ملو جائے تو عوام سے دودو ہاتھ کرنا ہوتے ہیں
آب آپ ہی کہیں اس سب کے بعد محفل کے لیے ٹائم کون نکالے
 

پاکستانی

محفلین
:) لاجواب تیلے بھائی

اس حالت کو دیکھتے ہوئے کہ کہا جا سکتا ہے کہ پاک ''پولیس'' ہر وقت حالت جنگ میں ہوتی ہے
غیروں کے ساتھ نہیں، اپنوں کے ساتھ
 

میم نون

محفلین
اسلامُ علیکم،
لیں جی آج سے میری ڈیوٹی شروع۔۔۔
تمام عملے تو مطلع کیا جاتا ہے کہ، خوشیار ہو جائیں، اب کوئی بھی حبر/اطلاع بچ کر نہیں جا سکتی۔

والسلام
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top