اردو محفل کا پولیس اسٹیشن

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

میم نون

محفلین
یہ لیں جناب، خفیہ محکمے والوں نے ابھی مجھے مجرم کی تصویر بھیجی ہے:

funnycatub8.jpg
 

ساجد

محفلین
اس نے 900 چوہے کھانے کے بعد ایک چوہیا پر بھی ہاتھ صاف کر دیا ہے۔
سیدھا سیدھا حقوق نسواں کیس بنتا ہے۔;)
 

خرم

محفلین
ارے بھائی جتنی اذیت میں وہ نظر آرہی ہے، اس سے زیادہ آپ کیا سزا دیں گے اس بیچاری کو؟

حقوق نسواں کیس میں جب دونوں جانب نسائیت ہو تو کسی منصف کی ضرورت نہیں رہتی۔ :cool:

بات ہے سمجھ کی ڈھولن خان۔۔۔
 

ساجد

محفلین
ارے بھائی جتنی اذیت میں وہ نظر آرہی ہے، اس سے زیادہ آپ کیا سزا دیں گے اس بیچاری کو؟

حقوق نسواں کیس میں جب دونوں جانب نسائیت ہو تو کسی منصف کی ضرورت نہیں رہتی۔ :cool:

بات ہے سمجھ کی ڈھولن خان۔۔۔
جناب یہ عادی مجرمہ ہے
اذیت میں ہونے کا ڈرامہ کر رہی ہے

حقوق نسواں کیس میں جب دونوں جانب نسائیت ہو تو کسی منصف کی ضرورت نہیں رہتی۔
نو کمنٹس۔ اس پر تو کسی ماہرِ عاداتِ نسواں سے مشورہ کرنا پڑے گا:grin:


بات ہے سمجھ کی ڈھولن خان۔۔۔
یہ کون صاحب ہیں؟​
 

میم نون

محفلین
:rolleyes:
کتنا شوق ہوتا ہے آپ لوگوں کو مونث دیکھنے کا اور پھر تبصرے کرنے کا :( ۔؟

ہیں، ارے بہن پرچا تو آپ نے کٹایا تھا، ہم نے تو صرف جانچ پڑتال کے بعد گواہوں کے بیانات اور ثبوتوں کے پیش نظر، اک "رائے" دی ہے۔ فیصلہ تو عدالت ہی کرے گی :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
ایک ہفتے کا تو ملے پھر جیسے جیسے الزامات کی تعداد بڑھتی جائے گی، ویسے ہی ریمانڈ کی مدت میں بھی اضافہ کر لیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ بھی بڑے بھولے ہوئے خرم بھائی،

یہ پاکستانی پولیس ہے بھئی، امریکہ کی تھوڑا ہی ہے۔
اس کے دودھ کے ساتھ ساتھ عملے کے لیے بھی دودھ وصول ہو جایا کرے گا۔
 

خرم

محفلین
اوہو، اب آئی بات سمجھ میں۔ پھر تو جی آپ صرف دودھ ہی کیوں کُکڑ شُکڑ بھی منگوا سکتے ہیں۔

ویسے سر جی !! آج کل تو پاکستانی پُلس پر اوکھا ویلا نہیں آیا ہوا؟ کہیں کُکڑوں کے چکر میں خود ہی نہ دم پخت ہو جائیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
وہ اسلام آباد والی پولیس پر آیا ہوا ہے یا پھر وڈھے وڈھے افسروں پر آیا ہوا ہے۔

ہمارے پنڈ میں ایسی کوئی بات نہیں ہے اور مس عظمٰی کو ادھر توجہ دینے کی فرصت نہیں۔ ;)
 

فاتح

لائبریرین
مس عظمیٰ بڑی بڑی وارداتوں کا قلع قمع کرنے میں مصروف ہیں لیکن جیسے ہی کچھ فراغت میسر آتی ہے وہ "از خود نوٹس" لینے سے نہیں‌چوکنے والی۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان میں اتنے چکر ہیں کہ مس عظمٰی از خود نوٹس لیتے لیتے تھک جائے گی۔

اور غریبوں کو تو ویسے بھی کوئی نہیں پوچھتا۔
 

خرم

محفلین
اوہ جی غریبوں کو پوچھنے کے لئے ہم جو ہیں:rolleyes:

جس غریب کو پوچھتے ہیں اس کی پونچھ نکال دیتے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top