اردو محفل کا پولیس اسٹیشن

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

پپو

محفلین
کوئی چاچے مُشرف کی بھی خبر ہے، بھاگنے کے چکر میں ہے۔ خیال رکھنا کہیں نکل ہی نہ جائے۔
جناب فکر ہی نہ کریں مجھے پکی خبر ہے حکومت خود اسے محفوظ راستہ دے رہی ہے ایک طیارہ ہمہ وقت چکلالہ ائربیس پر چاچے کا منتظر ہے پھر اسے بھاگنے کی کیا ضرورت ہے وہ تو بڑے مزے سے جائے گا
 

پپو

محفلین
ارے چھیدے یار یہ تم تھے؟ یار اس میں اتنا ناراض ہونے کی کیا ضرورت ہے میں نے تو صرف یہی پوچھا تھا کہ کون ہو تم تو تمہیں بتا دینا چاہئے تھا نہ کہ میں چھیدا ہوں یار دیکھو نہ اب کتنے کام کرنے پڑتے ہیں مجھ اکیلی جان کو پورے تھانے کے نظام کو سنبھالنا پڑتا ہے سارے تو نکھٹواکٹھے ہوئے پڑے ہیں یہاں پر ان سب کا کام بھی مجھے کرنا پڑتا ہے اب اتنے کام میں کبھی کبھی یاد نہیں بھی رہتا کہ سامنے والا کون ہے اب یہ تو تمہارا فرض بنتا تھا نہ کہ تم بتا دیتے کہ تم چھیدے ہوتو میں تمھارے لئے کچھ نا کچھ کر ہی لیتا۔ اب دیکھو نا ہمارا تعلق کوئی آج کا تھوڑا ہے جو ہم ان چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑتے پھریں۔ چل یار غصہ تھوک دے اور آ میرے ساتھ آج تمہیں بھی عیش کروادیں آج کسی بڑے فائیو سٹار ہوٹل میں کھانا کھاتے ہیں اور پرانی دوستی کی یاد تازہ کرتے ہیں چھوڑو ان جھمیلوں کو اور تھانے کے کاموں کو یہ تو چلتے ہی رہتے ہیں آ دونوں دوست کہیں چل کر کھانا کھاتے ہیں۔
وہ تو ٹھیک ہے تھانیدار جی لیکن آئندہ اگر ایسی بات ہوئی تو مجھ سے بھی کوئی بھلائی کی توقع مت رکھنا
چلیں اب بڑی بھوک لگی ہے
 

چاند بابو

محفلین
واہ یار ایسی غلطیاں بھلا بار بار ہوتی ہیں۔ چل تو میں آتا ہوں تمہارے پیچھے پیچھے کوئی مرغی گھیر جو ہمیں آج کا کھانا کھلا سکے اچھے سے ہوٹل میں۔۔۔۔۔
 

چاند بابو

محفلین
مرغی سے کیا بنے گا تھانیدار جی، مرغے کی بات کریں اور وہ بھی تگڑا سا۔

دیکھا میں نہ کہتا تھا کہ یہ بندا بڑے کام کا ہے کہنے سے پہلے ہی بات سمجھ جاتا ہے۔ چلو بھائی اگر آپ نے بھی ہمارے ساتھ چلنا ہے تو ایک مرغا آپ بھی تاڑ ہی لو۔
 

پپو

محفلین
واہ یار ایسی غلطیاں بھلا بار بار ہوتی ہیں۔ چل تو میں آتا ہوں تمہارے پیچھے پیچھے کوئی مرغی گھیر جو ہمیں آج کا کھانا کھلا سکے اچھے سے ہوٹل میں۔۔۔۔۔
تھانیدار جی کھانا تو آج اپنے پلے سے ہی کھلائیں گے اور شمشاد بھائی بھی آرہے ہیں اور ان کا ارادہ آج مرغ کھانے کا ہے تو جناب کبھی اپنی تنخواہ والی جیب بھی ڈھیلی کر دیا کریں
 

چاند بابو

محفلین
ارے بھائی لوگو کیا بتاوں آپ کو یہ جو تنخواہ پہلی تاریخ کو دوپہر تک ملتی ہے شام تک ہماری جیب سے آپکی بھابھی کے پرس میں منتقل ہو چکی ہوتی ہے۔ اس لئے بھئی مجبوری یہ ہے کہ میں تنخواہ سے تو کچھ نہیں کھلا سکتا ہاں اچھو ماچھی کو میں نے پیغام بھیج دیا تھا وہ دو تین مرغ لے کر آتا ہی ہو گا بس تھوڑا سا صبر کرو۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور کتنا صبر کریں تھانیدار جی، آنتیں قل ھو واللہ سے آگے کا سبق پڑھنے لگ گئی ہیں۔
 

چاند بابو

محفلین
نہ یہ دیکھو اس بندے کو دیکھو کھانے کے نام پر کتنا مرا جا رہا ہے ارے بھائی کبھی کام کے لئے بھی اتنا جلد باز ثابت ہوا ہے جو میں فورا ککڑ تمہارے سامنے لا کر پیش کر دوں۔چلو کام کرو اور اپنا کھانا یعنی مرغا خود پیدا کرو پھر دیکھتا ہوں کتنی جلدی کھا لیتےہو کھانا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس سے اچھا ہے میں یہ سامنے شیدے کے ہوٹل سے دال چاول ہی کھا لوں۔ ساتھ میں سلاد وہ مفت دیتا ہے۔
 

پپو

محفلین
شمشاد بھائی آپکو پتہ ہونا چاہئے ہمارے صدر صاحب نے پیغام دیا ہے کہ غریب لوگ اب مرغی کھائیں کیونکہ دال اور مرغی کی قیمت برابر ہو گئی ہے اب دال کھانے والوں کو شرمندہ ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ اگر یہی حال رہا تو لوگ دال کھا کر ایک دوسرے کو فخر سے بتایا کریں گے کہ میں نے آج دال کھائی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پپو بھائی بات تو آپ کی درست ہے لیکن جہاں تک صدر صاحب کے بیان کا تعلق ہے تو وہ صرف بیان ہی دے سکتے ہیں، کبھی خود بازار میں جا کر خریدیں تو انہیں معلوم بھی ہو۔
 

پپو

محفلین
تھانیدار حاضر ہو کیا لانگ مارچ میں‌ سیکورٹی پر فائز ہو یا ایسے نازک موقع پر چھٹی لیکر گھر پر آرام کر رہے ہو
 

شمشاد

لائبریرین
پپو بھائی جان کسے پیاری نہیں ہوتی، بھلے ہی وہ تھانیدار ہی کیوں نہ ہو،
 

چاند بابو

محفلین
دیکھا دیکھا میں نہ کہتا تھا کہ یہ شمشاد صاحب بہت کام کے بندے ہیں کہنے سے پہلے ہی بات سمجھ جاتے ہیں۔
دیکھو بھائی جان واقعی ہر ایک کو پیاری ہوتی ہے کیونکہ گولی کو نہیں پتہ چلتا کہ سامنے تھانیدار کھڑاہے کہ چھیدا مخبر۔
 

شمشاد

لائبریرین
چاند بابو یہ لانگ مارچ کی کیا رپورٹ ہے؟ کچھ ہو گا بھی کہ آخر میں وہی ٹیں ٹیں فش والا معاملہ ہونا ہے۔
 

وجی

لائبریرین
بھائی شمشاد ایک لانگ مارچ سے کیا ہوتا ہے انہیں تو کافی لانگ مارچ کرنا ہوگی اسی طرح جس طرح دانت میں درد کو ایک لونگ کافی نہیں ہوتی
 

پپو

محفلین
دیکھا دیکھا میں نہ کہتا تھا کہ یہ شمشاد صاحب بہت کام کے بندے ہیں کہنے سے پہلے ہی بات سمجھ جاتے ہیں۔
دیکھو بھائی جان واقعی ہر ایک کو پیاری ہوتی ہے کیونکہ گولی کو نہیں پتہ چلتا کہ سامنے تھانیدار کھڑاہے کہ چھیدا مخبر۔
لیکن آپ کو بھرتی ہی اس لیے کیا گیا ہے گولیوں سے پلس ڈر گئی تو عوام کا کیا بنے گا تھانیدار جی اور آپ کو چھیدے مخبر پر اعتبار کرنا چاہیے تھا لانگ مارچ تو پہلے ہی شاٹ کرنے کا منصوبہ بن چکا تھا جناب
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top