اردو محفل کراچی عید ملن کی روداد

مہ جبین

محفلین
بہت بہت خوب انیس الرحمن کے تصویری روداد کے کارنامے نے تو مزید جان ڈالدی

عیدملن تقریب کی روداد بیان کرنے میں

ماشاءاللہ سب بچوں نے بہت اچھی کاوش کی

سب کی تحریریں انگوٹھی میں نگینے کی مانند فٹ ہیں

:best:
 
اور ہاں ۔۔۔ ۔آپ ہمیں انجنئیر کہہ کر ہمارا مذاق اڑاتے ہیں نا :cry:
امین بھائی! چونکہ میرا واسطہ انجینئرز سے رہتا ہے اور زیادہ تر انجینئرز اپنے نام کے ساتھ انجینئر لگاتے ہیں اور میں اکثر ان کے ناموں کے ساتھ انجینئر جوڑ کر ان کا نام لیتا ہوں، تو میں اسی وجہ سے آپ کے نام کے ساتھ انجینئر لگاتا ہوں۔ پھر بھی آپ بدلہ لینا چاہیں تو میرے نام کے ساتھ ٹیکنالوجسٹ لگا دیا کیجئے۔ حساب برابر۔ :):):)
 
تعبیر

محفلین
:applause::applause::applause:

بہت خوب
میں چھوٹوں پر کچھ تبصرہ کر لوں اس سے پہلے اپنی عقلبندی کی ایک بات بتاؤں کہ میں حیراں ہوتی تھی کہ انیس بھائی میر انیس سے انیس الرحمن کیسے ہو گئے :eek::D واہ بھائی واہ فہم اور بسمل تو بڑے پوز مار رہے ہیں واہ کیا اشٹائل ہے

میرا چھوٹا بھائی کہتا ہے" او نا کریار" تو اسی کا یہ جملہ یہاں کاپی کرتی ہوں کہ او نا کر یہ چنے منے واقعی مہدی نقوی تھے :eek::eek::eek: نہیں نہیں انہوں نے اپنے بیٹے کو بھیجا ہو گا :)

اور امین آپ ہر تصویر میں بہت مختلف لگتے ہیں یہاں بہت چھوٹے سے لگ رہے ہیں لگتا ہے ہے ملنے کی ٹینشن اور ایکسائٹمنٹ نے آپ پر اچھا اثر کیا ہے

حسان کی شکل نہیں یاد لیکن ماشاءاللہ وہ بھی اپنی عمر سے کافی سمجھدار ہیں
شاباش بچوں اتنا کہوں گی کہ اس عمر میں آپ سب کی ذہانت کا یہ عالم ہے تو ہماری عمروں میں تو آپ لوگ کے کارناموں کا کیا ہی حال اور عالم ہو گا

اللہ آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور نظر بد سے بچائے

محمداحمد حیرت انگیز یہاں پر جوابات سے تو آپ خاصے تیز طرار اور جولی سے لگتے ہیں جبکہ تصاویر سے خاصے سنجیدہ اور شرمیلے
ویسے آپ بھی چھوٹے ہی ہیں(کم سے کم مجھ سے تو، صرف عمر میں باقی ذہانت وغیرہ کا نہیں کہا :) )
 
شمشاد

لائبریرین
بہت خوب لکھا امین بھائی۔ اور پارٹی بھی زبردست رہی۔

نبیل بھائی آپ بھی کسی پارٹی والے دھاگے پر اپنا تبصرہ شامل کر دیں۔
 
محمد امین

لائبریرین
امین بھائی! چونکہ میرا واسطہ انجینئرز سے رہتا ہے اور زیادہ تر انجینئرز اپنے نام کے ساتھ انجینئر لگاتے ہیں اور میں اکثر ان کے ناموں کے ساتھ انجینئر جوڑ کر ان کا نام لیتا ہوں، تو میں اسی وجہ سے آپ کے نام کے ساتھ انجینئر لگاتا ہوں۔ پھر بھی آپ بدلہ لینا چاہیں تو میرے نام کے ساتھ ٹیکنالوجسٹ لگا دیا کیجئے۔ حساب برابر۔ :):):)

ہاہاہاہا۔۔۔۔میں اپنے نام کے ساتھ کوئی سابقہ نہیں لگاتا ۔۔۔۔

:applause::applause::applause:

اور امین آپ ہر تصویر میں بہت مختلف لگتے ہیں یہاں بہت چھوٹے سے لگ رہے ہیں لگتا ہے ہے ملنے کی ٹینشن اور ایکسائٹمنٹ نے آپ پر اچھا اثر کیا ہے

ہاہاہا۔۔۔جی ہاں میں ہر تصویر میں مختلف لگتا ہوں۔۔۔۔ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
تو صاحبو! قصہ چہار درویش کی طرح ہمیں سونپا گیا ہے کام اس داستانِ ملاقاتِ کو یہاں پیش کرنے کا کہ جو آج بروزِ اتوار شہرِ کراچی کے قلب میں لگ بھگ چھ گھنٹوں پر محیط رہی۔

بہت اچھا لکھا ہے امین۔ یوں محسوس ہو رہا ہے جیسے سب کچھ آپکی نظروں کے سامنے ہو رہا ہو۔

صبح وقتِ فجر تک محفل میں دھاگوں کی نگرانی کرنے کے بعد ہم نے تھوڑی نیند لینے کا سوچا اور 12 بجے کا الارم لگا کر سوگئے۔
نگرانی کی ضرورت کیوں پیش آئی بھلا؟
نہ صرف یہ بلکہ 12 بجے والے الارم کا بھی ہم نے آدھے گھنٹے تک جاگ کر انتظار کیا۔
مسٹر بین کی طرح :jokingly:

کراچی میں سائے کا بھی ایک المیہ ہے۔ بہت کم درخت سایہ دار ہوتے ہیں اور جو ہوتے ہیں وہ غیر شادی شدہ جوڑوں کے قبضے میں ہوتے ہیں۔
مایا خان کا چھاپہ مار پروگرام نہیں یاد آیا اس موقع پر :)

فہیم صاحب دھوپ کی عینک لگائے پاکستانی ٹوم کروز دکھائی دیتے تھے جب کہ عمار خالص پاکستانی ہی معلوم ہوئے کہ قومی لباس پہنے تھے۔

:jokingly: fahim ۔

سائے کی تلاش میں ہم باتیں کرتے کرتے بہت دور تک جا نکلے۔ مگر جہاں دیکھا وہی پروقار، پرنور سفید سنگِ مرمر سے ڈھکا گنبد نظر آیا کہ مرقد پر واقع ہے اس عظیم ہستی کی، جس کے ناتواں ہاتھوں نے ہمارے محبوب وطن پاکستان کی تشکیل کی۔ نوّر اللہ مرقدہٗ۔ ہم دل ہی دل میں اس شخصیت کو خراجِ تحسین پیش کر کے "ہفت درویشوں" کی مجلس میں واپس آئے۔
:)

کھانے سے فارغ ہوئے تو مشاعرے کی کرسیٔ صدارت پر فہیم زبردستی براجمان ہوگئے بلکہ آ کر جم گئے اور ہٹنے کا نام نہیں لیا۔ ہم سب نے ہاتھ جوڑ پر معافی مانگی اور التجائیں کی کہ صاحب ابھی کھانا کھایا ہے مت کرو اتنا ظلم مگر نہیں۔۔۔ وہ شروع ہوگئے "ترنم" کے ساتھ اپنی "فی البدیہہ" شاعری سنانے۔ جس کے ہاتھ جو جو کچھ لگا اس نے کانوں میں ٹھونس کر خود کو اس ظلم سے محفوظ رکھنے کی کوشش کی مگر حیف۔۔۔ ہر کوشش ناکام رہی۔۔۔ اور فہیم کو: جو رہی سو بے خبری رہی۔
جب عوام اتنا ظلم سہہ چکی تو ہم نے انکشاف کیا کہ فہیم بہت اچھے گلوکار بھی ہیں جس پر وکیل صاحب (شعیب صفدر) بھائی کے پیٹ میں ہنس ہنس کر بل پڑ گئے۔ اور ہم خود کو "ذوالفقار مرزا" محسوس کرنے لگے!!

:jokingly: :jokingly: :jokingly:

[QUOTE]بہر کیف فہیم کو بڑی مشکل سے کرسی سے اتارا گیا [/QUOTE]
:jokingly: یہ تو ایسا لگ رہا ہے کہ لائیو سین چل رہا ہو۔

اور ہم بہت ہی خوشگوار یادوں کے ساتھ محبتیں اور اطمینان اپنے دل میں لیے رخصت ہوئے۔ یقینا یہ دن ایک بہت ہی یادگار دن تھا کہ جب ہم نے اتنے قابل اور زبردست دوستوں سے ملاقات کی۔
یقیناً یہ آپ سب کے لئے بہت یادگار دن تھا اور اہلیانِ محفل کے لئے بھی آپ لوگوں نے یادگار بنا دیا۔ اللہ تعالیٰ کراچی کی رونقیں بحال کریں تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ مل بیٹھیں اور خوشیاں بانٹیں۔

بہت اچھا لگا ساری روداد پڑھ کر۔ تصویریں اور ان کے کیپشنز بھی بہت دلچسپ ہیں۔ آپ سب کو مبارکباد جنہوں نے ایکدوسرے کے لئے وقت نکالا۔ :)

بہت بہت شکریہ۔ آپ کا بھی اور انیس الرحمٰن کا بھی۔ اب میں باری باری باقیوں کے دھاگے بھی پڑھ لوں ذرا۔
 
ابوشامل

محفلین
:applause::applause::applause:

بہت خوب
میں چھوٹوں پر کچھ تبصرہ کر لوں اس سے پہلے اپنی عقلبندی کی ایک بات بتاؤں کہ میں حیراں ہوتی تھی کہ انیس بھائی میر انیس سے انیس الرحمن کیسے ہو گئے :eek::D واہ بھائی واہ فہم اور بسمل تو بڑے پوز مار رہے ہیں واہ کیا اشٹائل ہے

میرا چھوٹا بھائی کہتا ہے" او نا کریار" تو اسی کا یہ جملہ یہاں کاپی کرتی ہوں کہ او نا کر یہ چنے منے واقعی مہدی نقوی تھے :eek::eek::eek: نہیں نہیں انہوں نے اپنے بیٹے کو بھیجا ہو گا :)

اور امین آپ ہر تصویر میں بہت مختلف لگتے ہیں یہاں بہت چھوٹے سے لگ رہے ہیں لگتا ہے ہے ملنے کی ٹینشن اور ایکسائٹمنٹ نے آپ پر اچھا اثر کیا ہے

حسان کی شکل نہیں یاد لیکن ماشاءاللہ وہ بھی اپنی عمر سے کافی سمجھدار ہیں
شاباش بچوں اتنا کہوں گی کہ اس عمر میں آپ سب کی ذہانت کا یہ عالم ہے تو ہماری عمروں میں تو آپ لوگ کے کارناموں کا کیا ہی حال اور عالم ہو گا

اللہ آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور نظر بد سے بچائے

محمداحمد حیرت انگیز یہاں پر جوابات سے تو آپ خاصے تیز طرار اور جولی سے لگتے ہیں جبکہ تصاویر سے خاصے سنجیدہ اور شرمیلے
ویسے آپ بھی چھوٹے ہی ہیں(کم سے کم مجھ سے تو، صرف عمر میں باقی ذہانت وغیرہ کا نہیں کہا :) )
ادی تعبیر! یہ ہمیں دیکھ کر آپ کو مایوسی ہوئی ہے جو ہمارا ذکر ہی گول کر گئیں؟ :p
 
ہم نے آپ کا ایسا بھی کیا برا کیا محترمہ کہ آپ ہمیں فرزند خود سمجھنے لگیں؟؟؟ ویسے بھی ایسے ہی ڈھنگ کا ایک سوال @محمدامین نے بھی ہم سے کیا تھا۔۔۔
 
دیکھا یہی انداز اور بات چیت کا طریقہ تو شک میں ڈالتا ہے :p
نا میرا بچہ آپ نے کچھ برا نہیں کیا یہ شاید میری احساس کمتری ہوگی کہ میں اس عمر میں کتنی الو تھی اور آپ ماشاءاللہ
وہ سوال بتائیں نا
ویسے میں نے تو آپ کو لیکر ایک کہانی بھی بنا لی تھی :ROFLMAO:
 
ابوشامل

محفلین
ہاہاہا
میں نے لکھا تو تھا کہ بچوں پر تبصرہ کرتی ہوں اب اگر آپ بھی خود کو بچہ سمجھتے ہیں تو ابھی تبصرہ کر دیتی ہوں گالھ وری کھڑی :p
گو کہ یاں بزرگ کہلاتے ہیں لیکن آپ کے لیے تو ہم بچے ہی ہیں :p ویسے ادی، نجانے کیوں مجھے لگ رہا ہے کہ کسی بات پر آپ مجھ سے ناراض ہیں
 
ہائے کیوں اب میں اتنی بھی بڈھی نہیں ہوں اس بات پر ناراض ہوا جا سکتا ہے ویسے :p
اچھاآآآآ تو آپ نے کچھ ایسا کیا ہے جس کی وجہ سے مجھے ناراض ہونا چاہیے ہممممممممم
ایسا پتہ نہیں کیوں لگ رہا ہے آپ کو حالانکہ آپ دیکھیں تو آخری پیغام میرا ہی ہو گا آپکی طرف جسکا آپ نے جواب دینا بھی گوارہ نا کیا :(
اور ہاں علم،عقل،مطالع میں تو آپ میرے بزرگ ہی ہیں اور مجھ سے کہیں بڑے
ایسا سوچیے گا بھی مت کہ میں آپ سے ناراض ہوسکتی ہوں آپ کچھ ہی تو اچھے دوست،بہن بھائی ہیں یہاں جنہوں نے یہاں میرا ساتھ دیا تھا اس وقت جب یہاں میری بےوقوفی کی وجہ سے میرے ساتھ برا ہونے لگا تھا ۔
میں احسان فراموش بالکل بھی نہیں ہوں
 
ابوشامل

محفلین
ہائے کیوں اب میں اتنی بھی بڈھی نہیں ہوں اس بات پر ناراض ہوا جا سکتا ہے ویسے :p
اچھاآآآآ تو آپ نے کچھ ایسا کیا ہے جس کی وجہ سے مجھے ناراض ہونا چاہیے ہممم ممم ممم
ایسا پتہ نہیں کیوں لگ رہا ہے آپ کو حالانکہ آپ دیکھیں تو آخری پیغام میرا ہی ہو گا آپکی طرف جسکا آپ نے جواب دینا بھی گوارہ نا کیا :(
اور ہاں علم،عقل،مطالع میں تو آپ میرے بزرگ ہی ہیں اور مجھ سے کہیں بڑے
ایسا سوچیے گا بھی مت کہ میں آپ سے ناراض ہوسکتی ہوں آپ کچھ ہی تو اچھے دوست،بہن بھائی ہیں یہاں جنہوں نے یہاں میرا ساتھ دیا تھا اس وقت جب یہاں میری بےوقوفی کی وجہ سے میرے ساتھ برا ہونے لگا تھا ۔
میں احسان فراموش بالکل بھی نہیں ہوں
ہاہا۔۔۔ بس عمر کے معاملے میں خواتین کوئی بات برداشت نہیں کر سکتیں۔ ہاں، میں یہاں سے بھاگ گیا تھا اسی وجہ سے آپ سمیت کئی لوگ ناراض ہو سکتے ہیں۔
 
دیکھا یہی انداز اور بات چیت کا طریقہ تو شک میں ڈالتا ہے :p
نا میرا بچہ آپ نے کچھ برا نہیں کیا یہ شاید میری احساس کمتری ہوگی کہ میں اس عمر میں کتنی الو تھی اور آپ ماشاءاللہ
وہ سوال بتائیں نا
ویسے میں نے تو آپ کو لیکر ایک کہانی بھی بنا لی تھی :ROFLMAO:
وہ جملہ تو اب ہماری خاطر سے محو ہے۔۔ لیکن کہانی تو آپ سنا ہی دیجے۔۔۔۔ :D
 
تعبیر

محفلین
ہاہا۔۔۔ بس عمر کے معاملے میں خواتین کوئی بات برداشت نہیں کر سکتیں۔ ہاں، میں یہاں سے بھاگ گیا تھا اسی وجہ سے آپ سمیت کئی لوگ ناراض ہو سکتے ہیں۔
خیر اب ایسا بھی نہیں مرد حضرات بھی کم نہیں اب یہیں کچھ بندوں کے نام لے لوں جنکی عمر نہیں پتہ کسی کو بھی آج تک :p
وہ تو میں بھی کبھی اکثر گم ہو جاتی ہوں محفل سے لیکن سعود اور محفل کی محبت پھر لے آتی ہے یہاں
اور سب پھر سے ویلکم بیک بھی کہتے ہیں بغیر ڈانٹے
 
Top