چوتھی سالگرہ اردو محفل کوئز

فہیم

لائبریرین
السلام علیکم

کچھ عرصہ قبل میں نے ایویں ہی بیٹھے بیٹھے چند سوالات لکھ ڈالے تھے۔ کہ اگر کوئی اردو محفل کوئز بنایا جائے تو یہ سوالات بھی شامل ہوں۔

اور آج اردو محفل کی سالگرہ کے موقعے پر میں ان سوالات کو یہاں پوسٹ کررہا ہوں۔
بطور ایک کوئز کے ہی۔

میں نے اپنی جانب سے کم سے کم سوالات رکھے ہیں تاکہ لوگ بوریت کا شکار نہ ہوجائیں۔

ویسے سوال ابھی بھی کافی بور ٹائپ کے ہیں:noxxx:

میں نے دس سوالات کا کوئز بنایا تھا لیکن پھر ایک سوال ہٹادیا ابھی یہ صرف نو ہی باقی رہ گئے ہیں۔

امید ہے کہ آپ لوگوں کو یہ سوال حلوہ ہی محسوس ہونگے:grin:

ایک مزید امید یہ ہے کہ جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ مبارکبادوں اور کوئز نما چیزوں کے لیے چونکہ سالگرہ کا پہلا ہفتہ مخصوص کیا گیا ہے تو آپ لوگ جوابات دینے میں ٹائیگر بنتے ہوئے اپنے اپنے جوابات مورخہ 7 جولائی 2009 سے پہلے پہلے لکھ ماریں گے:rolleyes:
 
فہیم

لائبریرین
اردو محفل کوئز

۱: اردو محفل کب لاؤنچ کی گئی؟

۲: اردو محفل کا اولین تھریڈ کون سا تھا؟

۳: اردو محفل میں اب تک کتنے اور کون کون لوگ ایڈمنسٹریٹر بن چکے ہیں؟

۴: اردو محفل میں سب سے پہلے 500 پیغامات پوسٹ کرنے والے ممبر کا نام بتائیں؟

۵: اردو محفل میں سب سے پہلے 5000 پیغامات پوسٹ کرنے والے ممبر کا نام بتائیں؟

۶: اردو محفل کس تاریخ کو پہلی بار وی بلیٹن پر منتقل ہوئی؟

۷: کون ہے جو محفل میں آیا تھریڈ سب سے پہلے کس نے شروع کیا اور پہلے اس کا نام کیا تھا؟

۸: اردو محفل کے سب سے کم عمر ممبر کا نام بتائیں؟

۹: کوئی 5 ایسے ممبر بتائیں جن کی شادیاں محفل میں آنے کے بعد ہوئیں؟
 
محمد وارث

لائبریرین
اچھا سلسلہ ہے، فہیم ایک آدھ کوشش میں کر رہا ہوں :)

اردو محفل میں اب تک کتنے اور کون کون لوگ ایڈمنسٹریٹر بن چکے ہیں؟
نبیل
زیک
آصف
جہانزیب
قیصرانی
شمشاد
گویا 6۔

کوئی 5 ایسے ممبر بتائیں جن کی شادیاں محفل میں آنے کے بعد ہوئیں؟

1- جاوید اقبال
2- قیصرانی
3- امن امان
4- جیہ
5- ضبط
6- ساجد اقبال
7- ابنِ سعید

ایک اور بھی تھے لاہور سے، نام ذہن میں نہیں آ رہا۔
 
ماوراء

محفلین
فہیم، پہلی پوسٹ میں یہ بھی لکھ دو کہ سات جولائی تک جوابات دینے ہیں۔ ورنہ تو شاید سست قوم جوابات لکھنے میں بھی پورا مہینہ لگا دے۔ :p
 
نایاب

لائبریرین
اردو محفل کوئز

۱: اردو محفل کب لاؤنچ کی گئی؟

۲: اردو محفل کا اولین تھریڈ کون سا تھا؟

۳: اردو محفل میں اب تک کتنے اور کون کون لوگ ایڈمنسٹریٹر بن چکے ہیں؟

۴: اردو محفل میں سب سے پہلے 500 پیغامات پوسٹ کرنے والے ممبر کا نام بتائیں؟

۵: اردو محفل میں سب سے پہلے 5000 پیغامات پوسٹ کرنے والے ممبر کا نام بتائیں؟

۶: اردو محفل کس تاریخ کو پہلی بار وی بلیٹن پر منتقل ہوئی؟

۷: کون ہے جو محفل میں آیا تھریڈ سب سے پہلے کس نے شروع کیا اور پہلے اس کا نام کیا تھا؟

۸: اردو محفل کے سب سے کم عمر ممبر کا نام بتائیں؟

۹: کوئی 5 ایسے ممبر بتائیں جن کی شادیاں محفل میں آنے کے بعد ہوئیں؟

السلام علیکم
محترم فہیم بھائی
سدا خوش رہیں آمین
مجھے فیل کروا دیا آپ نے تو ۔
قسم سے اک کا بھی جواب نہیں آتا مجھے ۔
اتنا مشکل پرچہ بنایا ہے آپ نے ۔
چلیں گلہ کے ساتھ ساتھ شکریئے کے حق دار بھی ٹھہرے ہیں آپ ۔
کہ اب ان معلومات سے آگاہ ہو جاؤں گا ۔
اور آنے والی سالگرہ پر یہ جواب لکھ دوں گا ۔
نایاب
 
ماوراء

محفلین
پہلا تھریڈ مل ہی نہیں رہا۔۔:( صرف بیس تک صفحات دکھائی دیتے ہیں۔۔مجھے لگتا ہے کہ زیادہ پرانے تھریڈ غائب ہیں۔:confused:
 
شمشاد

لائبریرین
ذرا چند ایک اور جوابات آ لیں، پھر میں بھی نقل مار کر لکھتا ہوں۔

ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ جوابات نظر نہ آئیں، تا کہ نقل نہ کی جا سکے۔

اب آپ نمبر کسطرح دیں گے؟
 
خرم

محفلین
ماوراء یہ لیں پہلا تھریڈ۔ یہ سب سے آسان سوال تھا۔
مزے کی بات ہے کہ کس طرح یہ دھاگہ اڑھائی برس بعد دوبارہ زندہ ہوا۔

اور جہاں تک فہیم کے امتحان کی بات ہے تو ہمارا تو بائیکاٹ ہے کہ پیپر بہت مشکل ہے (انجنیئرنگ یونیورسٹی کے سابقہ چیتوں کو اس لفظ سے تو واقفیت ہوگی ہی):grin:
 
الف عین

لائبریرین
میں‌جواب لکھ دوں گا یہاں تو لوگ کہیں گے پرچہ ہی آؤٹ ہو گیا!!!
ویسے سچی بات تو یہ ہے کہ شاید میں بھی غلطی کر جاؤں۔
 
بلال

محفلین
۱: اردو محفل کب لاؤنچ کی گئی؟
ڈومین 24 جون 2005 کو رجسٹرڈ ہوئی۔ پہلے تھریڈ کی پہلی پوسٹ نبیل بھائی نے 2جولائی 2005 04:04am کو کی اور نبیل بھائی کی تاریخ شمولیت بھی یہی ہے۔۔۔
۲: اردو محفل کا اولین تھریڈ کون سا تھا؟
یہ تلاش کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے کیونکہ یوآر ایل کی مدد سے آسانی سے یہاں پہنچا جا سکتا ہے۔۔۔
۳: اردو محفل میں اب تک کتنے اور کون کون لوگ ایڈمنسٹریٹر بن چکے ہیں؟
کچھ کا وارث بھائی بتا چکے ہیں لیکن میں نے دیکھا ہے ایک admin کے نام سے بھی موجود ہے۔۔۔
۴: اردو محفل میں سب سے پہلے 500 پیغامات پوسٹ کرنے والے ممبر کا نام بتائیں؟
شمشاد کیونکہ 7جون 2007 تک ان کے 25000 پیغامات ہو چکے تھے۔۔۔
۵: اردو محفل میں سب سے پہلے 5000 پیغامات پوسٹ کرنے والے ممبر کا نام بتائیں؟
شمشاد
۶: اردو محفل کس تاریخ کو پہلی بار وی بلیٹن پر منتقل ہوئی؟
زیک کے اس پیغام کے مطابق 06جولائی 2007
۷: کون ہے جو محفل میں آیا تھریڈ سب سے پہلے کس نے شروع کیا اور پہلے اس کا نام کیا تھا؟
پہلے نام کا تو نہیں پتہ لیکن پہلا تھریڈ نبیل بھائی نے ہی شروع کیا تھا جس کا پہلے ذکر کر چکا ہوں۔
۸: اردو محفل کے سب سے کم عمر ممبر کا نام بتائیں؟
شاید نباء ہے۔ اس کا ثبوت نباء کا یہ دھاگہ ہے۔۔۔
۹: کوئی 5 ایسے ممبر بتائیں جن کی شادیاں محفل میں آنے کے بعد ہوئیں؟
ہمارے ہوتے تو صرف ابن سعید کی شادی ہوئی ہے۔ باقی شمشاد بھائی کے اس پیغام کے مطابق
افتخار راجہ
قیصرانی
جیہ
امن امان
تیلے شاہ
ثناء اللہ
ضبط
 
Top