اردو محفل کو سلام

محمد وارث

لائبریرین
کل جو اردو محفل پر بہت پیار آیا تو کچھ اشعار قلم بند ہو گئے :) سو بصد احترام و عقیدت پیشِ خدمت ہیں:

قطعہ
محفِلِ اردو تجھے میرا سلام
اے دِلِ اردو تجھے میرا سلام
اس جہانِ برق، دل و جاں سوز میں
تُو گِلِ اردو، تجھے میرا سلام


قطعہ
زینتِ اردو ہے تُو اور شان بھی
رونقِ اردو ہے تُو اور جان بھی
فرض کیجے نیٹ کو گر دنیا تو پھر
کعبۂ اردو ہے تُو، ایمان بھی


رباعی
کیا محفلِ اردو کی کروں میں توصیف
ثانی ہے کوئی جس کا نہ کوئی ہے حریف
دیکھے ہیں کثافت سے بھرے فورم، پر
اک نور کی محفل ہے، ہے اتنی یہ لطیف
 

گرو جی

محفلین
واہ جی واہ
واہ جی واہ
واہ جی واہ واہ
اس کا مزہ چکھ لوں میں ذدا
پہر کہوں گا میں کہ
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ وارث۔۔۔ اپنی محفل کی شان میں اشعار کہنے کا۔۔۔ اور اس بات کا شکریہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کل جو اردو محفل پر بہت پیار آیا تو کچھ اشعار قلم بند ہو گئے :) سو بصد احترام و عقیدت پیشِ خدمت ہیں:

قطعہ
محفِلِ اردو تجھے میرا سلام
اے دِلِ اردو تجھے میرا سلام
اس جہانِ برق، دل و جاں سوز میں
تُو گِلِ اردو، تجھے میرا سلام


قطعہ
زینتِ اردو ہے تُو اور شان بھی
رونقِ اردو ہے تُو اور جان بھی
فرض کیجے نیٹ کو گر دنیا تو پھر
کعبۂ اردو ہے تُو، ایمان بھی


رباعی
کیا محفلِ اردو کی کروں میں توصیف
ثانی ہے کوئی جس کا نہ کوئی ہے حریف
دیکھے ہیں کثافت سے بھرے فورم، پر
اک نور کی محفل ہے، ہے اتنی یہ لطیف



وارث بھائی شانِ نزول بھی بتا دینا تھی ساتھ میں :)
:)
 

محمد وارث

لائبریرین
آپ سب احباب کا بہت شکریہ، نوازش :)



واہ جی واہ
واہ جی واہ
واہ جی واہ واہ
اس کا مزہ چکھ لوں میں ذدا
پہر کہوں گا میں کہ

شکریہ عدنان صابری صاحب۔


ماشاءاللہ بہت خوب وارث صاحب دل خوش ہوا بہت شکریہ آپ نے ہمارےلیے بھی کچھ لکھا

شکریہ خرم صاحب، نوازش، میرا بھی دل خوش ہوا تھا :)


شکریہ وارث۔۔۔ اپنی محفل کی شان میں اشعار کہنے کا۔۔۔ اور اس بات کا شکریہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔

شکریہ اعجاز صاحب، آپ کے شکریے کیلیئے، دوسری بات کا میں شکریہ ادا نہیں کرتا بلکہ سر جھکا دیتا ہوں :)



شکریہ وجی۔


سبحان اللہ وارث صاحب، ویسے یہ محفل کی تیسری سالگرہ پر آپ کی طرف سے بہترین تحفہ ہیں

بہت شکریہ آپ کا فہد صاحب، نوازش۔


بہت اچھے جناب! کچھ اہل محفل کا بھی ذکر کرتے:)

شکریہ آپ کا جیہ، انشاءاللہ اس کی بھی کوشش کرونگا :)



شکریہ شاکر صاحب۔


دلچسپ !

وارث بھائی ، اتنا اچھا کلام کر لیا آپ نے :)

وارث بھائی شانِ نزول بھی بتا دینا تھی ساتھ میں :)
:)

بہت شکریہ آپ کا، شانِ نزول تو وہی ہے جو لکھ دی :)



بہت شکریہ آپ کا، نوازش :)
 

محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی بہت،
خوب دو اشعار ہم نے بھی کچھ دن پہلے کہے تھے لیکن بھیجنے کی ہمت نہ ہوئی :)

شکریہ راجا صاحب، آپ نے شاعرانہ مہارت سے کام لیتے ہوئے یہ "بہت خوب" کو جو دو لخت کیا ہے جناب، واہ واہ واہ۔ :) اور ہم سے پردہ کب تک، ہمت جمع رکھیئے، اس محفل میں 'دیوانے' ضرور موجود ہیں لیکن 'طفل' نہیں کہ آپ پر سنگ باری کریں :)


بہت اچھا کلام ہے وارث صاحب - بہت ہی خوب :)

بہت شکریہ فرخ صاحب :)


بہت اچھے وارث بھائی۔

بہت شکریہ ڈاکٹر صاحب، نوازش آپ کی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
زبردست محمد وارث برادر، آپ کا اس محفل کے لیے اتنا پیار دیکھ کر ہمیں بھی آپ پر بے حد پیار آیا۔ :) اگر ہمیں شعر کہنے پر قدرت ہوتی تو ضرور آپ کی تعریف میں غزل کہتے۔ ویسے تو آپ کے لیے ہی کہا گیا ہے کہ:
ان کی صورت نظر آئے تو غزل کہتے ہیں :grin:
 

محمد وارث

لائبریرین
زبردست محمد وارث برادر، آپ کا اس محفل کے لیے اتنا پیار دیکھ کر ہمیں بھی آپ پر بے حد پیار آیا۔ :) اگر ہمیں شعر کہنے پر قدرت ہوتی تو ضرور آپ کی تعریف میں غزل کہتے۔ ویسے تو آپ کے لیے ہی کہا گیا ہے کہ:

ان کی صورت نظر آئے تو غزل کہتے ہیں :grin:

شکریہ برادرم آپ کا اتنا کہنا ہی میرے لئے کسی دیوان سے کم نہیں، دیکھیئے گا کیسا فٹ بیٹھا ہے مصرع :)

ان کی صورت نظر آئے تو غزل کہتے ہیں
'جن' کا دیوان کم از گلشنِ کشمیر نہیں

(غالب کے مصرعے میں معمولی تغیر کیلیئے جیہ صاحبہ سے معذرت، غالب سے معذرت میں ان سے مل کے کر لونگا) :)
 

ماوراء

محفلین
بہت خوب وارث۔ جہاں آپ جیسے محبت کرنے والے ہوں، وہاں کسی چیز کی کمی نہیں رہتی۔ ویسے کل کسی خاص وجہ سے پیار آیا تھا کیا؟:d

محفل کی سالگرہ پر آپ کی طرف سے بہترین تحفہ ہے۔ سالگرہ پر ہی ہم نے محفل کے اراکین پر بھی اشعار لکھنے کا سوچا ہے۔ "اراکین اشعار کے آئینے میں" اگر اس طرف بھی توجہ کر سکیں تو سالگرہ کا مزہ دوبالا ہو جائے گا۔
 
Top