اردو محفل کو سلام

محمد وارث

لائبریرین
بہت خوب وارث۔ جہاں آپ جیسے محبت کرنے والے ہوں، وہاں کسی چیز کی کمی نہیں رہتی۔ ویسے کل کسی خاص وجہ سے پیار آیا تھا کیا؟:d

محفل کی سالگرہ پر آپ کی طرف سے بہترین تحفہ ہے۔ سالگرہ پر ہی ہم نے محفل کے اراکین پر بھی اشعار لکھنے کا سوچا ہے۔ "اراکین اشعار کے آئینے میں" اگر اس طرف بھی توجہ کر سکیں تو سالگرہ کا مزہ دوبالا ہو جائے گا۔

شکریہ ماوراء، نہیں کوئی خاص وجہ نہیں بس نہ بیٹی گھر میں تھی، نہ اس کے بھائی، نہ اس کی ماما سو اردو محفل پر پیار آ گیا :)

میں کوشش کرونگا اراکین کے متعلق لکھنے کی، لیکن شاید یہ کام میری لیئے زیادہ بھاری ہے، اساتذہ کرام سے اس طرف توجہ کرنے کی گزارش ہے۔


بہت خوب وارث بھائی، بہت ہی زبردست۔
اللہ کرئے زورِ قلم اور زیادہ

بہت شکریہ آپ کا شمشاد صاحب، نوازش۔
 

خاورچودھری

محفلین
اب کیاہے اچھا ہو محفل کے تمام شعرا اس ضمن میں ایک مشاعرہ کر ڈالیں اور نثر لکھنے والے بھی ایک مجلس۔۔۔۔۔۔۔۔برپا
 

محمد وارث

لائبریرین
اچھا ہے
اس طرح اعتبار بڑھتا ہے اور محبت بھی

اب کیاہے اچھا ہو محفل کے تمام شعرا اس ضمن میں ایک مشاعرہ کر ڈالیں اور نثر لکھنے والے بھی ایک مجلس۔۔۔۔۔۔۔۔برپا

شکریہ خاور صاحب، بجا کہا آپ نے۔

اور آپ کی تجویز بھی بہت خوبصورت ہے، دیکھیئے کیا کہتے ہیں اساتذہ و سخنورانِ محفل۔


بہت خوب وارث صاحب۔۔۔بہت زبردست۔۔۔۔۔:):):)

شکریہ علوی صاحبہ، نوازش آپ کی :)
 

مغزل

محفلین
کل جو اردو محفل پر بہت پیار آیا تو کچھ اشعار قلم بند ہو گئے :) سو بصد احترام و عقیدت پیشِ خدمت ہیں:

قطعہ
محفِلِ اردو تجھے میرا سلام
اے دِلِ اردو تجھے میرا سلام
اس جہانِ برق، دل و جاں سوز میں
تُو گِلِ اردو، تجھے میرا سلام


قطعہ
زینتِ اردو ہے تُو اور شان بھی
رونقِ اردو ہے تُو اور جان بھی
فرض کیجے نیٹ کو گر دنیا تو پھر
کعبۂ اردو ہے تُو، ایمان بھی


رباعی
کیا محفلِ اردو کی کروں میں توصیف
ثانی ہے کوئی جس کا نہ کوئی ہے حریف
دیکھے ہیں کثافت سے بھرے فورم، پر
اک نور کی محفل ہے، ہے اتنی یہ لطیف

ہم کو آتی ہے پیار پر اردو
ان کو اردو پہ پیار آتا ہے
-------- زبانِ غیر میں کیا تم سے گفتگو کیجے
-------- جو کیجئے تو بس اردو میں گفتگو کیجے
کیا بات ہے جناب واہ واہ ،، بہت خوبصورت قطعات اور رباعی ہے ۔
یعنی ’’ وہ الگ باندھ کے رکھا ہے جو مال اچھا ہے ‘‘
سدا سلامت رہیں جناب
والسلام
 

فاتح

لائبریرین
واہ۔۔۔ واہ۔۔۔ واہ۔۔۔ سبحان اللہ!
میں نے تو یہ قطعات دیکھے ہی نہیں۔ شاید گذشتہ ایام میں میری بے پناہ مصروفیت کی نذر ہو گئے۔
مبارک باد قبول فرمائیے۔
 
Top