ہم نے کچھ لکھنے سے پہلے لغت دیکھ لی تھی
اس وقت ہمارے پاس نوراللغات جلد سوم از مولوی نورالحسن نیر موجود ہے
عار۔۔۔ ۔ عربی۔۔ مونث ۔۔ ننگ، دشنام،عیب، عار آنا، شرم آنا، لاج آنا،
عار سمجھنا ===عیب سمجھنا
عار کرنا۔۔۔ ۔ شرم کرنا عیب سمجھنا
عاری۔۔۔ عربی ۔۔ صفت۔۔== ننگا، خالی، مجبور، معذور، زچ، دق،(زچ اور دق کے معانی عربی میں نہیں بلکہ اردو میں ہیں)
عاری آجانا ۔۔۔ تنگ آجانا، تھک جانا،عاجز آجانا
عاریت ۔۔۔ ۔یہ لفظ عار سے منسوب ہے کیونکہ کسی سے کوئی چیز مانگنا موجب ننگ و عار ہے اس لیے ادھار قرض وغیرہ کے لیے اس لفظ کو بولا جاتا ہے
یہ تھے عار اور اس سے بننے والے الفاظ و مرکبات
بے شک ایک جگہ پر اس کو خالی کے معنوں میں بھی لیا گیا ہے لیکن تمام الفاظ میں عالب معانی،۔۔۔ ۔۔۔ ننگ و عار اور معذوری و مجبوری ہی ہیں
لیکن اس کے باوجود
جو مزاج یار میں آئے ۔۔۔ ۔۔ ہم جب آپ سے اس ترجمہ کو حاصل کریں گے تو اپنی خواہشتات وہاں پوری کر لیں گے