اردو محفل کی زین فورو 1.2 پر اپگریڈ

ایڈیٹر میں جہاں ہم فونٹ کلر سیلیکٹ کرنے جاتے ہیں تو کلرز کے نیچے ایک تحریر ہے "غیر موجود" اس سے جو عام تاثر سامنے آتا ہے دوسرے ایڈیٹرز کو دیکھتے ہوئے کہ شاید تمام رنگوں لیے ایک نئی پاپ اَپ ونڈو کھلے گی، لیکن یہاں یہ تحریر اس پاپ اَپ کو ختم کرنے کے لیے دی گئی ہے شاید، تو اِسے بجائے "غیر موجود" کےبجائے پٹرن پہ رہتے ہوئے "منسوخ" کر دیں۔
یہ در اصل None کا ترجمہ تھا۔ اگر اس کو منسوخ کریں گے تو کہیں اور ترجمہ سیاق و سباق سے خارج ہو جائے گا۔ خیر فی الحال ہم نے اسے "کچھ بھی نہیں" کر دیا ہے۔ :) :) :)
اور یہی ہو! :) :) :)
آج ایک جگہ ایک سیلیکٹ مینو میں سے مدیران کا انتخاب کرنا تھا وہاں پہلا آپشن "کچھ بھی نہیں" لکھا ہوا نظر آیا۔ اب ہمیں کچھ ایسا ترجمہ کرنا تھا جو زیادہ تر حالات میں فٹ بیٹھے تو ہم نے اس کو فی الحال "عاری" کر دیا ہے۔ :) :) :)

اس کے علاوہ ایک روز اوپر مینو بات میں بائیں گوشے میں نظر آنے والے فقرے "اطلاع نامے" کو "اطلاعات" کر دیا ہے جو مختصر ہے، یک لفظی ہے اور مفہوم میں بھی کوئی فرق نہیں آیا۔ :) :) :)
 
سعود بھائی !
اپ گریڈ سے پہلے ہم کسی دوسرے فونٹ میں لکھ کر یہاں اس ایڈیٹر باکس میں پیسٹ کرتے تو وہ فانٹ برقرار رہتا تھا۔ اب جمیل نوری نستعلیق میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ اور تو سب ٹھیک ہے لیکن عربی فانٹ کو کس طرح برقرار رکھا جائے؟
 
یہ در اصل بگ کے بجائے ایک فیچر ہے جسے سینیٹائزیشن کہا جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے ایم اس ورڈ وغیرہ سے نقل کی گئی چیزوں سے بے شمار آلائشیں صاف ہو جاتی ہیں۔ رہا سوال عربی فونٹ کو برقرار رکھنے کی تو برقرار تو نہیں رکھ سکتے پر فونٹ سیلیکژن ڈراپ ڈاؤن سے کوئی مناسب فونٹ منتخب کر سکتے ہیں۔ یا زیادہ بہتر بریقہ کار ہوگا کہ عربی متن کے اطراف عربی والا ٹیگ لگا دیا جائے۔ اس کے لیے ایڈیٹر میں اضافی بٹن شامل کیے جائیں گے، ایک دفعہ فورم کی کارکردگی مستحکم ہونے کے بعد ان شاء اللہ۔ :) :) :)
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
اور یہی ہو! :) :) :)
آج ایک جگہ ایک سیلیکٹ مینو میں سے مدیران کا انتخاب کرنا تھا وہاں پہلا آپشن "کچھ بھی نہیں" لکھا ہوا نظر آیا۔ اب ہمیں کچھ ایسا ترجمہ کرنا تھا جو زیادہ تر حالات میں فٹ بیٹھے تو ہم نے اس کو فی الحال "عاری" کر دیا ہے۔ :) :) :)

اس کے علاوہ ایک روز اوپر مینو بات میں بائیں گوشے میں نظر آنے والے فقرے "اطلاع نامے" کو "اطلاعات" کر دیا ہے جو مختصر ہے، یک لفظی ہے اور مفہوم میں بھی کوئی فرق نہیں آیا۔ :) :) :)
’’کچھ بھی نہیں‘‘ یا ’’عاری‘‘ کی جگہ ’’کوئی بھی نہیں‘‘ کیا جاسکتا تھا ۔۔۔ شاید ۔۔۔
 
یقیناً None کا لفظی ترجمہ یہی ہوگا۔ لیکن جانے کیوں "کوئی بھی نہیں" اور "کوئی نہیں" اس قسم کے انٹرفیس کے ترجموں کے حوالے سے ہمیں ذاتی طور پر پسند نہیں۔ اس نا پسندیدگی کے پیچھے کیا عوامل ہیں شاید ہم ان کو بیان کرنے سے قاصر ہوں۔ ویسے عاری لفظ کے ساتھ یہ اچھا ہے کہ وہ یک لفظی ہے نیز محفل میں "عاری از سابقہ" کا ترجمہ پہلے سے موجود ہے۔ :) :) :)
 
عاری ، محروم کو کہتے ہیں۔۔۔ میں صاحب قلم ہوں لیکن فی الحال میرے پاس قلم نہیں تو کہا جائے گا یہ وہ صاحب قلم ہے جو قلم سے عاری ہے۔۔ یعنی محروم ہے ۔۔۔ لفظ None کا مطلب محروم یعنی عاری لیا جائے تو درست نہ ہوگا۔۔۔ ’’کوئی نہیں‘‘ اس کا بالکل سیدھا سیدھا ترجمہ نکلتا ہے۔۔ لیکن سیاق و سباق کے حوالے سے آپ تھوڑا سا بدل ضرور سکتے ہیں ۔۔ یا عاری کا استعمال آپ کے مذکورہ آپشن کے حوالے سے کچھ یوں ہوسکتا ہے۔۔ مدیران کا انتخاب کیجئے: مدیر نمبر 1، مدیر نمبر 2، مدیر نمبر 3 ، عاری از مدیر ۔۔۔ (عاری از سابقہ کی مثال آپ کے سامنے پہلے سے موجود ہے)
 
عاری کا مطلب خالی بھی ہوتا ہے، empty اور blank کے معنی میں۔ :) :) :)
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
عاری کا مطلب خالی بھی ہوتا ہے، empty اور blank کے معنی میں۔ :) :) :)
ان معنوں میں بھی ضرور ہوسکتا ہے، ۔۔عاری از مدیر تو ہماری نگاہ میں بھی جائز ہے، لیکن صرف عاری کسی قدر عجیب محسوس ہوتا ہے۔۔۔ آگے جو آپ کی مرضی ۔۔
 
جناب عالی! وہاں محل اس طرح کا نہیں ہے جیا آپ سوچ رہے ہیں۔ کچھ یوں ہے:

مدیر: (عاری) / شمشاد / محمد خلیل الرحمٰن۔۔۔

:) :) :)
 
زین فورو 1.2.0 پر اپگریڈ

ابھی چند منٹ قبل ہم نے محفل کو زین فورو کے حالیہ مستحکم نسخے 1.2.0 پر اپگریڈ کر دیا گیا ہے۔ بظاہر احباب کو کوئی خاص تبدیلی نظر نہیں آنی چاہیے۔ لیکن کچھ بھی غیر معمولی محسوس ہو تو فوراً مطلع فرمائیں۔ :) :) :)

اس عمل میں کل تین منٹ کے لیے محفل تک رسائی محدود رہی۔ تین منٹ میں فائلوں کو منتقل کرنا، ان کی پرمیشنز درست کرنا اور پھر اپگریڈ پروسس کو مکمل کرنا نمٹ گیا۔ الحمد اللہ! ابھی کئی تبدیلیوں کا جائزہ لینا ہے لیکن اس سے بظاہر محفل کی فعالیت متاثر نہ ہوگی۔ :) :) :)
 
شاکرالقادری

لائبریرین
عاری === بالکل اچھا نہیں لگتا ۔۔ کیونکہ یہ ==== عار ۔۔ سے ہے ۔ اور اس کے معانی ۔۔ وہ مفہوم نہیں دیتے جو آپ چاہ رہے ہیں

معذور،مجبور، ننگ، عار، عام طور پر یہ معانی دیتا ہے

عاری از مدیر ۔۔۔۔ کے معانی ہونگے ۔۔۔ مدیر سے معذور فورم

عاری از سابقہ یا لاحقہ اگر کہیں مستعمل ہے تو وہ بھی مناسب نہیں

اس سے بہتر ہوگا کہ آپ
کوئی نہیں ۔۔۔۔ کچھ نہیں ۔۔۔ والے تراجم پر واپس چلے جائیں
 
اور یہی ہو! :) :) :)
آج ایک جگہ ایک سیلیکٹ مینو میں سے مدیران کا انتخاب کرنا تھا وہاں پہلا آپشن "کچھ بھی نہیں" لکھا ہوا نظر آیا۔ اب ہمیں کچھ ایسا ترجمہ کرنا تھا جو زیادہ تر حالات میں فٹ بیٹھے تو ہم نے اس کو فی الحال "عاری" کر دیا ہے۔ :) :) :)

اس کے علاوہ ایک روز اوپر مینو بات میں بائیں گوشے میں نظر آنے والے فقرے "اطلاع نامے" کو "اطلاعات" کر دیا ہے جو مختصر ہے، یک لفظی ہے اور مفہوم میں بھی کوئی فرق نہیں آیا۔ :) :) :)
زبردست،
ڈیلیٹ بٹن سے فل اسٹاپ والا مسئلہ دو تین دن پہلے رات کو نہیں ہوارہا تھا لیکن پھر اگلے دن سے وہی مسئلہ رہا، اس دن آن لائن بھی صرف آپ ہی تھے رات، شاید کچھ اَپ گریڈ کرتے ہوئے وہ کنفلِکٹ ختم ہو گیا ہو اور پھر کسی چیز سے دوبارہ ہو گیا ہو۔
 
عاری === بالکل اچھا نہیں لگتا ۔۔ کیونکہ یہ ==== عار ۔۔ سے ہے ۔ اور اس کے معانی ۔۔ وہ مفہوم نہیں دیتے جو آپ چاہ رہے ہیں

معذور،مجبور، ننگ، عار، عام طور پر یہ معانی دیتا ہے

عاری از مدیر ۔۔۔ ۔ کے معانی ہونگے ۔۔۔ مدیر سے معذور فورم

عاری از سابقہ یا لاحقہ اگر کہیں مستعمل ہے تو وہ بھی مناسب نہیں

اس سے بہتر ہوگا کہ آپ
کوئی نہیں ۔۔۔ ۔ کچھ نہیں ۔۔۔ والے تراجم پر واپس چلے جائیں
یہ بھی ٹھیک کہا :)
 
حسان خان

لائبریرین
آپ کون سا براؤزر استعمال کرتے ہیں پیارے؟ اور رنگ تبدیل کر پانے سے کیوں قاصر ہیں؟ :) :) :)

میں فائر فاکس کا بارہواں ورژن استعمال کرتا ہوں۔
میں اپنا لکھا منتخب کر کے جب تبدلِ رنگ کے آپشن سے اس کے لیے دوسرا رنگ منتخب کرتا ہوں تو کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوتا اور میرا لکھا بدستور سیاہ رنگ میں ہی دکھائی دیتا رہتا ہے۔
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
مجھے کلر کا تو کوئی مسئلہ نہیں، ہاں ڈیلیٹ پریس کرنے سے وہی ڈیش آنا شروع ہو گیا ہے۔۔۔ دیکھئے غور کیجئے یہ مردہ زندہ کیسے ہوگیا؟؟
 
عاری === بالکل اچھا نہیں لگتا ۔۔ کیونکہ یہ ==== عار ۔۔ سے ہے ۔ اور اس کے معانی ۔۔ وہ مفہوم نہیں دیتے جو آپ چاہ رہے ہیں

معذور،مجبور، ننگ، عار، عام طور پر یہ معانی دیتا ہے
عاری کے فارسی میں درج ذیل معانی ملے ہمیں!

devoid , destitute , naked , free , without , lacking

اس لحاظ سے ہم نے اسے جہاں کہیں بھی استعمال کیا ہے وہ بر محل لگتا ہے۔ :) :) :)

اردو میں عام طور پر مستعمل کچھ ترکیبیں ملاحظہ فرمائیں: عاری از خلل، عاری از علت، عاری از خطا، عاری از تفکر، عاری از ستم۔ ان میں سے کسی میں بھی محرومی یا معذوری کا مفہوم نہیں نکالا جا سکتا ہے۔ اس کے برعکس مثالیں بھی موجود ہیں پر ہمارے ثابت کرنے کا مقصد یہ تھا کہ عاری کا لفظ اتنے محدود معنوں میں استعمال نہیں ہوتا۔ :) :) :)
عاری از مدیر ۔۔۔ ۔ کے معانی ہونگے ۔۔۔ مدیر سے معذور فورم
اول تو برادرم شاہنواز صاحب نے سیاق و سباق کو درست انداز میں نہ سمجھا اور چاچو نے انھیں کی بات پر تکیہ کر کے اسے آگے بڑھا دیا۔ :) :) :)
ویسے یہ اور بات ہے کہ ہم عموماً مدیر سے خالی کے لیے عاری از مدیر استعمال کرنے میں متامل نہ ہوں گے، اور اوپر کی مثالوں کے بعد تو بالکل بھی نہیں۔ خیر وہ محل ایسا تھا کہ کسی رپورٹ کی ذمہ داری کسی مدیر کو سونپنی ہو تو ایک فارم میں "مدیر:" کا لیبل لکھ کر آتا ہے اور اس کے ٹھیک آگے ایک ڈراپ ڈاؤن انتخاب ہوتا ہے جہاں سے کسی کا نام منتخب کرنا ہوتا ہے۔ اور اس سیلیکٹ مینو کا پہلا انتخاب خالی ہوتا ہے، یعنی وہاں کسی کا نام نہیں لکھا ہوتا ہے۔ بس اسی خالی جگہ کے پلیس ہولڈر کے طور پر "عاری" لکھا ہوا آئے گا۔ ایسے ہی جو رنگوں کے انتخاب کا مینو ہے وہاں عاری لکھا ہوا آئے گا اور اس پر کلک کرنے سے کسی منتخب متن پر جو بھی رنگ و روغن لگا ہوگا وہ ختم ہو جائے گا (یا یوں کہیں کہ کسی چنندہ رنگ سے محروم ہو جائے گا)۔ :) :) :)
عاری از سابقہ یا لاحقہ اگر کہیں مستعمل ہے تو وہ بھی مناسب نہیں

اس سے بہتر ہوگا کہ آپ
کوئی نہیں ۔۔۔ ۔ کچھ نہیں ۔۔۔ والے تراجم پر واپس چلے جائیں
چاچو جانی کی رائے سر آنکھوں پر، ہم اس بابت ضرور غور کریں گے اور دیگر احباب کی آرا بھی جاننا چاہیں گے۔ :) :) :)
 
Top