اردو محفل کی زین فورو 1.5.3 نسخے پر اپگریڈ

ایک برس سے زائد عرصہ گزر گیا، اس دوران سوائے چھوٹی موٹی تبدیلیوں کے محفل کے سافٹوئیر میں کوئی قابل ذکر تبدیلی نہیں کی گئی۔ خوف تھا کہ کسی بڑی تبدیلی کے بعد بعض خصوصیات سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے یا کچھ چیزیں غیر متوقع طور پر کام کرنا ترک کر سکتی ہیں اور ان کو برتنے کے لیے درکار وقت کا بحران تھا۔ اس کے علاوہ تاخیر کا ایک سبب یہ بھی رہا کہ محفل کے سرور کا ارکیٹیکچر تبدیل کر کے ڈاکر کنٹینر کی مدد سے ڈیپلائمنٹ کا ارادہ تھا، جو فی الوقت کچھ عرصہ کے لیے مؤخر کیا جا رہا ہے۔ بہر کیف آج محفل فورم کو زین فورو کے تازہ ترین نسخے 1.5.3 پر اپگریڈ کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی سرور کی ورچؤل مشین کو زین کے بجائے کے وی ایم پر مائگریٹ کر دیا گیا ہے، آپریٹنگ سسٹم اور اس کے پیکیجیز کو بھی اپگریڈ کر دیا گیا ہے۔ بعد ازاں اردو محفل میں مستعمل کئی ایڈ آنز یا تو غیر فعال کر دیے گئے ہیں یا انھیں اپگریڈ کیا گیا ہے۔ اور بعضوں کی اب ضرورت باقی نہیں رہی کیونکہ وہ خصوصیات اب بنیادی سافٹوئر کا حصہ بن چکی ہیں مثلاً تھریڈ ٹیگز۔ محفل میں اب 2-فیکٹر آتھنٹیکیشن کی بھی سہولت شامل کر دی گئی ہے جو اکاؤنٹ سیکیورٹی کے حوالے سے ایک اچھا قدم ہے، گو کہ اس کا بہت زیادہ استعمال ابھی متوقع نہیں ہے۔ :) :) :)

ان نئی تبدیلیوں کے ساتھ کچھ ترجمے بھی درست کیے گئے ہیں، لیکن ابھی کئی مقامات پر انگریزی فقروں کی پیوند نظر آئے گی، وقت کے ساتھ احباب کے تعاون سے انھیں ڈھونڈ کر ان سے ایک ایک کر کے نمٹنا ہوگا۔ اردو محفل میں کافی عرصہ سے دو اردو ترجمے شامل رہے ہیں، جن میں سے ایک میں کوئی تبدیلی کیے ہوئے عرصہ ہوا، لہٰذا اسے کچھ دنوں بعد فارغ کرنے کا ارادہ ہے۔ احباب کو کچھ مقامات پر اردو ایڈیٹر کے مسائل بھی در پیش ہو سکتے ہیں جن سے ایک ایک کر کے نمٹنا ہوگا۔ آنے والے دنوں میں ارادہ ہے کہ محفل میں مستعمل اردو ایڈیٹر کو نسبتاً نئے متبادل نظام سے تبدیل کر دیا جائے، گو کہ ایسی کوئی تبدیلی کرنے سے قبل چند سنجیدہ نوعیت کے تجربات کرنے ہوں گے۔ احباب کی جانب سے محفل میں جوابات لکھتے ہوئے اٹک اٹک کر لکھے جانے کی شکایت اکثر موصول ہوتی ہے، امید ہے کہ اس تبدیلی سے اس کا سد باب ہو سکے گا۔ :) :) :)

اگر آپ کو کہیں کوئی مشکل درپیش ہو یا خامیاں نظر آئیں تو بلا تکلف ہمارے علم میں لائیں۔ :) :) :)
 

فاتح

لائبریرین
دو تبدیلیاں نظر آئی ہیں۔ ایک تو لڑی کے ٹیگز کا صفحے کے بالکل اوپر عنوان کے نیچے نظر آنا جو پہلے صفحے کے آخر میں ہوتے تھے۔ دوم، اقتباس در اقتباس والے دو بٹنوں کی بجائے ایک ہی بٹن۔
اور واضح بگز میں فی الحال صرف اردو ایڈیٹر کا کام نہ کرناہی شامل ہیں۔
 
میرے پاس تو اردو ایڈیٹر کام ہی نہیں کر رہا :(
دو تبدیلیاں نظر آئی ہیں۔ ایک تو لڑی کے ٹیگز کا صفحے کے بالکل اوپر عنوان کے نیچے نظر آنا جو پہلے صفحے کے آخر میں ہوتے تھے۔ دوم، اقتباس در اقتباس والے دو بٹنوں کی بجائے ایک ہی بٹن۔
اور واضح بگز میں فی الحال صرف اردو ایڈیٹر کا کام نہ کرناہی شامل ہیں۔
اردو ایڈیٹر کسی سبب فی الوقت رچ ٹیکسٹ ایڈیٹر ایریاز میں کام نہیں کر رہا، باقی مقامات پر درست کام کر رہا ہے۔ اس کا سبب جاننے کی کوشش کی جائے گی۔ :) :) :)
 

bilal260

محفلین
اردو لکھنے کے لئے Ctrl+Space
کا بٹن کام نہیں کر رہا۔
اس لئے اپنے لیپ ٹاپ کے اردو لینگویج استعمال کر رہا ہوں۔
کیا یہ مسئلہ کسی اور کے ساتھ بھی ہے؟
 
اردو ایڈیٹر کا مسئلہ دور کر دیا گیا ہے۔ اور یہ مسئلہ ایسا نہیں تھا کہ آسانی سے نظر آ جاتا۔ بہر کیف رات بے چین سی نیند آئی ہو تو صبح بغیر مسئلہ حل کیے کسی کام میں دل لگنے والا تو تھا نہیں۔ :) :) :)

اور ابھی ابھی تازہ خبر یہ موصول ہوئی ہے کہ زین فورو کا ایک نیا نسخہ ابھی کچھ دیر قبل جاری ہوا ہے، یعنی ایک اور اپگریڈ ہونے کو ہے، لیکن یہ کافی معمولی اپڈیٹ ہوگا۔ :) :) :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ خیر ابن سعید۔
ورژن 1.5 میں نئی فیچرز کی تفصیلات اس ربط پر ملاحظہ کی جا سکتی ہیں۔ ٹو سٹیپ آتھنٹیکیشن ایک اہم فیچر ہے۔ زیادہ تر فیچرز البتہ انتظامی نوعیت کی ہیں۔
 
کامیاب اپگریڈ کی بہت بہت مبارک ہو محفل کی انتظامیہ کو
ایک اور نیو آپشن نظر آ رہی ہے جدید وسائل کے نام سے
کچھ اس آپشن کے بارے میں بھی بتا دیں یاں خود سے پتا لگانا ہو گا زین فورو کی ویب سائیٹ پر جا کے
 
Top