سترھویں سالگرہ اردو محفل کی سترھویں سالگرہ پر مشاعرے کا انعقاد

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
نوٹ: اب تک تریپن شعرائے کرام کو مدعو کیا جا چکا ہے۔
کچھ دوستوں نے اپنی رضامندی کچھ نے معذرت اور کچھ نے اپنی غیر یقینی صورتحال سے آگاہ بھی کیا ہے۔ اس کو ذرا یادداشت میں رکھیے گا۔ اس سے ایک اندازہ سا بنا رہے گا۔
 

یاسر شاہ

محفلین
میں تو کہتا ہوں روفی بھائی اور وقار بھائی جو لوگ کسی وجہ سے زوم میٹنگ اٹینڈ نہ کر سکیں ان کے لیے ایک لڑی بنا دیں جہاں وہ اپنی طرحی غزل مع آڈیو پیش کر دیں۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
میں تو کہتا ہوں روفی بھائی اور وقار بھائی جو لوگ کسی وجہ سے زوم میٹنگ اٹینڈ نہ کر سکیں ان کے لیے ایک لڑی بنا دیں جہاں وہ اپنی طرحی غزل مع آڈیو پیش کر دیں۔
کیا آپ مشاعرے سے بچنے کے حربے ڈھونڈ رہے ہیں؟
 
جو دیگر نام سامنے آئے ہیں، انہیں الگ سے ٹیگ کیا جا رہا ہے۔ براہ مہربانی اسے مشاعرے میں شرکت کا دعوت نامہ تصور کیا جائے۔
ظفری مومن فرحین حسن محمود جماعتی
دوست مجھے شعراء کی لسٹ میں نہ ڈالیں ۔۔۔ خادم شعراء (نظامت/نقابت) میں رکھ لیں۔ اگر یہ ذمہ داری پہلے کسی نے نہیں لی۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اس سے تو فوجیوں کا کنٹرولڈ مشاعرہ یاد آتا ہے۔

یعنی زوم مشاعرہ اپنی میکانیکی کے باعث انتہائی غیر دلچسپ ثابت ہوگا۔ :)
اب محفلِ ادب میں ایسی بھی بے ادبی نہیں کرنے والے احمد بھائی کہ ہاتھ سے مائیک ہی چھین لیں۔😊
یہ سمجھ لیں کہ ضیاء صاحب (مرحوم) کے سامنے بیٹھ کر کلام پڑھنا ہے۔
یعنی کہ ستم بالائے ستم۔
اب مشاعرے کے لیے شہرِ خموشاں کی سیر کرنی پڑے گی۔
 
اب محفلِ ادب میں ایسی بھی بے ادبی نہیں کرنے والے احمد بھائی کہ ہاتھ سے مائیک ہی چھین لیں۔😊

یعنی کہ ستم بالائے ستم۔
اب مشاعرے کے لیے شہرِ خموشاں کی سیر کرنی پڑے گی۔
زوم پر مشا‏عرہ ہے۔۔۔ مضحکہ تو کوئی اس میں۔۔۔
بہتر ہوگا کہ مرحوم کے حضور بیٹھ کر چاروں قل پڑھے جائیں۔ :)
کچھ نہ کچھ پڑھ لیاجائے بس۔۔۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
بھائی میں بہت مصروف ہوں ،بہت مصروف۔یہ مت پوچھیے گا کیا کر رہا ہوں۔شلوار میں ناڑا ڈالنے کی مشین بنا رہا ہوں۔
جیسی مثال آپ نے دی ہے۔ اس سے تو یہی لگتا ہے کہ مصروفیت کا تو محض بہانہ ہی ہے 😊
ویسے لڑی بھی لگا لیتے ہیں۔ جو احباب وہاں نہ آ سکیں وہ کسی طریقے سے ہی اپنا کلام کم سنا دیں
 
قابلِ صد احترام محفلینِ کرام!!!
عالمی مشاعرہ اردو محفل کی تہذیبی روایت ہے جو برسوں سے چلی آ رہی ہے۔ حسب روایت امسال اردو محفل کی سترھویں سالگرہ کی تقریبات کے حوالے سے آنلائن اردو عالمی مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا جس میں اردو محفل سے وابستہ شعرائے کرام اپنا کلام پیش فرمائیں گے۔

مصرع طرح: پہچانتا نہیں ہوں ابھی راہ بر کو میں
افاعیل: مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن

سترھویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ اس مشاعرے کی صدارت جناب اعجاز عبید صاحب فرما رہے ہیں۔ محفل مشاعرہ کی تقریب ان شاءاللہ جولائی کے آخری ہفتے میں بذریعہ زووم ایپلیکیشن منعقد کی جائے گی۔
معزز محفلین کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ مشاعرے کا حصہ بن کر اردو محفل کے جشن تأسیس کو یادگار بنا دیں۔
نیک خیال ہے . خاکسار حاضر ہوگا انشاءاللہ . گزشتہ سال کی طرح دن کا ایسا وقت منتخب کیجیے جو یہاں امریکہ كے لیے بھی مناسب ہو اور بر صغیر كے لیے بھی . مشاعرہ ہفتہ یا اتوار كے دن ہو تو اچھا ہے . اور دنوں میں میرے لیے شرکت مشکل ہوگی .
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
نیک خیال ہے . خاکسار حاضر ہوگا انشاءاللہ . گزشتہ سال کی طرح دن کا ایسا وقت منتخب کیجیے جو یہاں امریکہ كے لیے بھی مناسب ہو اور بر صغیر كے لیے بھی . مشاعرہ ہفتہ یا اتوار كے دن ہو تو اچھا ہے . اور دنوں میں میرے لیے شرکت مشکل ہوگی .
ان شاءاللہ، کوشش یہی ہے کہ ایسے وقت کا انتخاب کیا جائے جو سب کے لیے مناسب ہو۔
 
میں تو کہتا ہوں روفی بھائی اور وقار بھائی جو لوگ کسی وجہ سے زوم میٹنگ اٹینڈ نہ کر سکیں ان کے لیے ایک لڑی بنا دیں جہاں وہ اپنی طرحی غزل مع آڈیو پیش کر دیں۔
بصد معذرت یاسر بھائی... میں اس تجویز کی بالکل بھی حمایت نہیں کروں گا ... یہ سہولت مشاعرے سے پہلے ہی مشاعرے کا کام تمام کر دے گی ....

تمام احباب سے عمومی درخواست ...
خواتین و حضرات، کوئی مہینہ بھر قبل مشاعرے کا اعلان کر دیا گیا ہے ... ہم سب ہی الحمد اللہ کاروبار زندگی میں مصروف ہیں مگر ایسی بھی کیا مصروفیت کہ مہینہ بھر قبل اطلاع دیے جانے کے بعد بھی ہم اپنی مصروفیات میں سے ایک دو گھنٹے نکال نہ سکیں!!!!
میری ممکنہ عدم شرکت کا سبب محض انہی دنوں میں سفر کا امکان ہے ... اگر مشاعرہ 27 تاریخ تک یا اس سے پہلے پہلے منعقد کر لیا جائے تو ان شاء اللہ مجھے شرکت کرنے میں دقت نہیں ہوگی، کیونکہ 29/30 کو مجھے واپسی کا سفر کرنا ہے.

جو خواتین و حضرات وڈیو فارمیٹ کی وجہ سے جھجک رہے ہیں ان کے پاس سہولت موجود ہوگی کہ وہ اپنا کیمرا بند رکھیں اور محض آڈیو کے ذریعے شریک ہو جائیں. اگر کوئی آڈیو کے بارے میں بھی متذبذب ہے تو پھر رہنے دے.

مشاعرے کی لائیو اسٹریم ان شاء اللہ بذریعہ یوٹیوب محفل پر نشر کی جائے گی.

محفلین کرام ... ہم سب یہ کشٹ محض اردو کی محبت اور اس کی خدمت کے لیے اٹھا رہے ہیں ... سو یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس کاوش کو کامیاب بنائیں. برائے مہربانی اپنے مصروف نظام الاوقات میں سے ایک دو گھنٹے ایک شام کے لیے نکال لیجیے. یہ اتنا بھی مشکل نہیں جتنا نظر آتا ہے ...
اگر کسی کو یہ خدشہ ہے کہ میرے جیسے ٹٹ پونجیوں کے ساتھ مشاعرہ پڑھنا ان کے لیے مناسب نہیں تو اطمینان رکھیے کہ ہم روایتی تقدیم و تاخیر کی مکمل پاسداری کریں گے، جیسے گزشتہ برس کوشش کی گئی تھی.

وما علینا الالبلاغ
 
Top