محمد شکیل خورشید
محفلین
انشا اللہ حاضر ہوںگے
ارے تابش بھائی کیسی مصروفیت اس بار بڑے بڑے شاعر وں کو مدعو کیا گیا ہےا ور آپ ہیں کہ شرکت نہیں کر رہے ۔ ۔ ۔اس بار شرکت ممکن نہ ہو سکے گی۔ جولائی اور اگست شدید مصروفیت کے مہینے ہیں۔ البتہ داد دینے کے لیے حاضر ہوتا رہوں گا۔
بہت خوب بھائی صاحب مصرع بھی خوب ہے بحر بھی اچھی ہے کوشش ہو سکتی ہے مدعو تو ہو چکے ہیں نہیں ہوتے تو خود ہی زبردستی گھسنے کی کوشش کرتےقابلِ صد احترام محفلینِ کرام!!!
عالمی مشاعرہ اردو محفل کی تہذیبی روایت ہے جو برسوں سے چلی آ رہی ہے۔ حسب روایت امسال اردو محفل کی سترھویں سالگرہ کی تقریبات کے حوالے سے آنلائن اردو عالمی مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا جس میں اردو محفل سے وابستہ شعرائے کرام اپنا کلام پیش فرمائیں گے۔
مصرع طرح: پہچانتا نہیں ہوں ابھی راہ بر کو میں
افاعیل: مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن
سترھویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ اس مشاعرے کی صدارت جناب اعجاز عبید صاحب فرما رہے ہیں۔ محفل مشاعرہ کی تقریب ان شاءاللہ جولائی کے آخری ہفتے میں بذریعہ زووم ایپلیکیشن منعقد کی جائے گی۔
معزز محفلین کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ مشاعرے کا حصہ بن کر اردو محفل کے جشن تأسیس کو یادگار بنا دیں۔
واہ واہ کیا نظر پائی ہے آپ نے وقار بھائی ۔۔۔کتنے مردم شناس ہیں آپ آج اندازہ ہو گیا ۔ ۔ ۔
احسن بھائی مشاعرے کو پھیکا بنانے کی کوشش نہ کیجیے ۔۔برائے مہربانی اپنی شرکت سے اور وقار بھائی کی دعوت سے مشاعرے کا وقار برقرار رکھنے کے لیے آپ کی شرکت ضروری ہے ۔۔۔میں عید کے بعد سے 30 جولائی تک چھٹیوں پر ہوں گا ان شاء اللہ ۔۔۔ اس لیے شرکت کنفرم نہیں کر سکتا ۔۔۔ البتہ زوم کے حوالے سے تکینکی معاونت فراہم کر دوں گا۔
کوشش کیجیے کہ 26 یا 27 جولائی کے آس پاس رکھ لیں۔
زہے نصیب ۔۔۔ ہم تو اب آپ کے لیے ریڈ کارپٹ پہ پلکیں بچھا کے ابھی سے بیٹھ بھی گئے۔ 😊بہت خوب بھائی صاحب مصرع بھی خوب ہے بحر بھی اچھی ہے کوشش ہو سکتی ہے مدعو تو ہو چکے ہیں نہیں ہوتے تو خود ہی زبردستی گھسنے کی کوشش کرتے
ہم کوئی لال بس کوئی ہیں ہمارے یہاں جگہ جگہ لال کارپٹ نظر آرہا ہے کراچی کی شاہراہوں پر لال بس کے چلنے کی وجہ سے ۔۔۔زہے نصیب ۔۔۔ ہم تو اب آپ کے لیے ریڈ کارپٹ پہ پلکیں بچھا کے ابھی سے بیٹھ بھی گئے۔ 😊
بس جولائی میں عید کی مصروفیت، اور پھر کراچی میں دو ہفتے۔ اگست میں شفٹنگ کرنی ہے، تو مصروفیت ہی رہے گی۔ارے تابش بھائی کیسی مصروفیت اس بار بڑے بڑے شاعر وں کو مدعو کیا گیا ہےا ور آپ ہیں کہ شرکت نہیں کر رہے ۔ ۔ ۔
اس جملہ سے واضح طور پر مترشح ہے کہ آپ نے دیگر کو بڑے بڑے شاعر کہہ کر تابش بھائی کی شاعری کو زمین پر لم لیٹ کردیا!!!ارے تابش بھائی کیسی مصروفیت اس بار بڑے بڑے شاعر وں کو مدعو کیا گیا ہےا ور آپ ہیں کہ شرکت نہیں کر رہے ۔ ۔ ۔
جناب! یہ سب کرشمہ ان زمروں کا ہے؛ اصلاح سخن، آپ کی شاعری (پابند بحور شاعری)، وہاں جو نام ملے، اچک لیے گئے۔ کیا آپ شاعر نہ ہیں؟ میں نے کہیں آپ کا کلام پڑھا ہے تبھی آپ کا نام لکھا ہے زیدی صاحب۔ اگر کوئی غلطی ہوئی ہے تو بندہ ناچیز معذرت خواہ ہے۔واہ واہ کیا نظر پائی ہے آپ نے وقار بھائی ۔۔۔کتنے مردم شناس ہیں آپ آج اندازہ ہو گیا ۔ ۔ ۔
ارے یہ ’’نہ ہیں‘‘ ہی تو فرقان بھائی کا خاصہ تھا۔۔۔کیا آپ شاعر نہ ہیں؟
گھر کی یا دفتر کی؟؟؟اگست میں شفٹنگ کرنی ہے،
نن۔۔نہیں بھئ نہیں۔۔ایویں قبول کرتے ہیں ۔۔۔۔اب ہم وقار بھائی کی دیدہ وری پر کوئی آنچ نہ آنے دینگے۔۔۔۔ارے یہ ’’نہ ہیں‘‘ ہی تو فرقان بھائی کا خاصہ تھا۔۔۔
خیر آپ نے زیدی صاحب کو شاعر سمجھنے پر جو معذرت طلب کی ہے اسے ہم زیدی صاحب کی طرف سے قبول کرتے ہیں!!!
ارے وقار بھائی آپ بھی نہ خواہ مخواہ سیریس ہو جاتے ہیں ۔۔۔میں تو یوں ہی کہہ رہا تھا ۔۔۔۔انشاءاللہ ہم آپ کے اس فہم پر آپ کو نازاں ہونے کا سبب فراہم کرینگے ۔۔۔اور انتخاب کو کما حقہ درست نہیں تو کسی حد تک صحیح ثابت کرنے میں اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائینگے۔۔۔جناب! یہ سب کرشمہ ان زمروں کا ہے؛ اصلاح سخن، آپ کی شاعری (پابند بحور شاعری)، وہاں جو نام ملے، اچک لیے گئے۔ کیا آپ شاعر نہ ہیں؟ میں نے کہیں آپ کا کلام پڑھا ہے تبھی آپ کا نام لکھا ہے زیدی صاحب۔ اگر کوئی غلطی ہوئی ہے تو بندہ ناچیز معذرت خواہ ہے۔
عمران بھائی سب چھوڑیں بس یہ دیکھیں کہ تابش بھائی کراچی آرہے ہیں جلدی سے کوئی پروگرام رکھ لیں ورنہ یہ صرف احمد بھائی سے مل کر چلے جائینگے ان کی آمد کا فائدہ اٹھائیں اور سب کو مدعو کردیں اب تو آنا ہی پڑے گا سب کو۔۔۔کیسی لگی میری چلاکی۔۔۔۔اس جملہ سے واضح طور پر مترشح ہے کہ آپ نے دیگر کو بڑے بڑے شاعر کہہ کر تابش بھائی کی شاعری کو زمین پر لم لیٹ کردیا!!!
بھیا کتنی غلط بات ہے ہمارے شہر آمد اور ہم ہی بے خبر۔۔۔بتایا نہیں آپ نے چلتے پھرتے ہی کوئی ذکر کر دیتے ۔۔۔۔کوئی عنوان بنا دیتے قائداعظم میں آرہا ہوں ۔۔یا شہر قائد تجھے سلام--- یا پھر بھائی لوگو ہوشیار ہم چل پڑے وغیرہ ۔۔۔ویسے تفنن بر طرف کب لا رہے ہیں۔۔۔تشریف۔۔۔ قبلہ ۔۔اور پھر کراچی میں دو ہفتے۔
اگر ان کا دل صرف احمد بھائی سے لگتا ہے تو ہم کیوں کباب میں ہڈی بنیں؟؟؟عمران بھائی سب چھوڑیں بس یہ دیکھیں کہ تابش بھائی کراچی آرہے ہیں جلدی سے کوئی پروگرام رکھ لیں ورنہ یہ صرف احمد بھائی سے مل کر چلے جائینگے ان کی آمد کا فائدہ اٹھائیں اور سب کو مدعو کردیں اب تو آنا ہی پڑے گا سب کو۔۔۔کیسی لگی میری چلاکی۔۔۔۔
چلیں ان کی طرف سے یہ اعلان ہم کردیتے:بھیا کتنی غلط بات ہے ہمارے شہر آمد اور ہم ہی بے خبر۔۔۔بتایا نہیں آپ نے چلتے پھرتے ہی کوئی ذکر کر دیتے ۔۔۔۔کوئی عنوان بنا دیتے قائداعظم میں آرہا ہوں ۔۔یا شہر قائد تجھے سلام--- یا پھر بھائی لوگو ہوشیار ہم چل پڑے وغیرہ ۔۔۔ویسے تفنن بر طرف کب لا رہے ہیں۔۔۔تشریف۔۔۔ قبلہ ۔۔