سترھویں سالگرہ اردو محفل کی سترھویں سالگرہ پر مشاعرے کا انعقاد

محمد وارث

لائبریرین
یاد آوری کے لیے شکریہ علی وقار صاحب، لیکن واللہ میں شاعر نہیں ہوں کہ پچھلے دس بارہ برسوں میں کچھ بھی نہیں لکھا، اور طرح پر کچھ کہنا تو میرے لیے ناممکنات میں سے ہے سو پیشگی معذرت قبول فرمائیں۔
 
محمد عبدالرؤوف

آپ پیر و مرشد کے مصرع پر طرح نہ لگائیے😊۔ محض اس زمین پر کلام پیش کرنے کی شرط ہے۔
 
فاخر

محفلین
یہ لوز ٹاک (انور مقصود کے پروگرام) کا کام ہو گا۔

جی انور مقصود اور مرحوم معین اختر کے لوز ٹاک کا کمال ہے ۔ معین اختر تو خود ہندوستان کے امروہہ کے ہیں ۔ ھھھھا
انور مقصود بھی حیدرآباد دکن کے ہیں ۔ ان دونوں کا تعلق کہیں نہ نہ کہیں سے لالو کھیت سے ضرور ہوگا۔
ویسے بھی یہ جانکاری اَب عام ہوچکی ہے، میں نے ایک یوٹیوب چینل جس کو سہیل بلخی نامی یوٹیوبر چلاتے ہیں ، یہ بہاری ہیں ، اِن کے آبا واجداد پہلے بنگلہ دیش میں تھے، پھر سقوط ڈھاکہ کے بعد کراچی منتقل ہوئے ان کے یوٹیوب چینل پر بھی لالو کھیت کی تصویر دیکھی ہے۔ اس کے علاوہ لالو کھیت چڑیا بازار بھی دیکھا ، اسے دیکھ کر ایسا لگتاہے کہ ہندوستان کے یوپی اور بہار کا ایک حصہ یہاں آبسا ہے۔ وہی زبان وہی چلت پھرت وہی لب و لہجہ اوروہی عادات۔ جب میں یوٹیوب پر لالو کھیت کے بازار کو دیکھ رہا تھا اور وہاں کے دوکانداروں کی گفتگو سن رہا تھا تو ایسا لگ رہا تھا کہ ہم یوپی - بہار کے کسی قصبہ کے بازار میں ہیں ۔

سہیل بلخی اور ایک الٰہ آبادی مہاجر کی باہمی گفتگو سنی جا سکتی ہے ۔ ان دونوں کا لہجہ ہمارے لہجہ سے ہی بالکل ملتا جلتا ہے ۔
 
یاد آوری کے لیے شکریہ علی وقار صاحب، لیکن واللہ میں شاعر نہیں ہوں کہ پچھلے دس بارہ برسوں میں کچھ بھی نہیں لکھا، اور طرح پر کچھ کہنا تو میرے لیے ناممکنات میں سے ہے سو پیشگی معذرت قبول فرمائیں۔
وارث بھائی ۔۔۔ پچھلی بار بھی آپ نے ہمیں ٹرخا دیا تھا، اس بار یہ ظلم نہ کیجیے گا ۔۔۔ :)
ہم تبرکا دس بارہ برس پرانے کلام پر بھی قناعت کر لیں گے اور اس کا سرمہ بنا کر آنکھوں میں لگائیں گے :)
ویسے بھی اس سال ہم نے مہمان خصوصی کی نشست آپ کے لیے مختص کرنے کا ارادہ نہیں، تہیہ کیا ہوا ہے!
للہ کچھ گھنٹے ہمیں عنایت فرمائیے۔
 
الف عین

لائبریرین
میں 17 جولائی سے 14 اگست تک امریکہ، کیلیفورنیا میں رہوں گا، اس لئے شاید ہمہ وقت موجود نہ رہ سکوں، بہر حال کوشش کروں گا کہ جب بھی ہو، موجود رہوں
 
Top