قابلِ صد احترام محفلینِ کرام!!!
عالمی مشاعرہ اردو محفل کی تہذیبی روایت ہے جو برسوں سے چلی آ رہی ہے۔ حسب روایت امسال اردو محفل کی سترھویں سالگرہ کی تقریبات کے حوالے سے آنلائن اردو عالمی مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا جس میں اردو محفل سے وابستہ شعرائے کرام اپنا کلام پیش فرمائیں گے۔
مصرع طرح: پہچانتا نہیں ہوں ابھی راہ بر کو میں
(محض اس زمین میں غزل کہنی ہے۔ اس مصرع پر طرح کی شرط نہیں ہے)
افاعیل: مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن
سترھویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ اس مشاعرے کی صدارت جناب اعجاز عبید صاحب فرما رہے ہیں۔ محفل مشاعرہ کی تقریب ان شاءاللہ جولائی کے آخری ہفتے میں بذریعہ زووم ایپلیکیشن منعقد کی جائے گی۔
معزز محفلین کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ مشاعرے کا حصہ بن کر اردو محفل کے جشن تأسیس کو یادگار بنا دیں۔