سترھویں سالگرہ اردو محفل کی سترھویں سالگرہ پر مشاعرے کا انعقاد

ان شاء اللہ ۔۔۔ ممکن ہے کہ ایک آدھ گھنٹے کی تاخیر ہو جائے کیونکہ ہمارے ٹائم زون کے مطابق مشاعرہ شام 6 بجے شروع ہوگا ۔۔۔ جبکہ مجھے دفتر سے گھر تک آتے آتے 6 بج جاتے ہیں۔

گوگل میٹ کا لنک کب شیئر کیا جائے گا؟
 
یاسر شاہ

محفلین
کل ریڈیو والی شرکت کا ارادہ ہے

بڑے افسوس کی بات ہے یاسر بھائی ۔۔۔ جب بطور سامع شریک ہو سکتے ہیں تو بطور قاری شریک ہونے میں کیا امر مانع ہے؟
عزیزم- پیارے:) میں آؤں گا آج ان شاءاللہ- آپ نے اوپر والا میسج نہیں پڑھا شاید
 
علی وقار

محفلین
بعض احباب مصروف ہیں سو میری تجویز ہو گی کہ اگر ممکن ہو تو مشاعرہ اگلے ہفتے منعقد کر لیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ احباب کی شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔ تاہم، حتمی فیصلے کا اختیار تو بلا شبہ منتظمین کے پاس ہی ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

الف عین

لائبریرین
میں نے دو بار جائن کرنے کی کوشش کی لیکن مجھے کسی نے اندر گھسنے نہیں دیا! بہر حال اب تو میں مزید انتظار نہیں کر سکتا۔ اللہ حافط
 
علی وقار

محفلین
میں نے دو بار جائن کرنے کی کوشش کی لیکن مجھے کسی نے اندر گھسنے نہیں دیا! بہر حال اب تو میں مزید انتظار نہیں کر سکتا۔ اللہ حافط
اُستادِ محترم! یہ جسارت کون کر سکتا ہے؟ دراصل، زیادہ تر شعراء، بالخصوص آپ کی مصروفیت کے باعث مشاعرے کا انعقاد نہ ہو پایا سو اسے مجبوراًملتوی کرنا پڑ گیا۔ اب شاید یہ مشاعرہ اگلے ہفتے منعقد ہو گا۔
 
میم الف

محفلین
مشاعرہ منعقد نہ ہو پایا لیکن میٹنگ میں موجود تمام احباب سے مل کر بہت اچھا لگا۔ دعوت دینے کے لیے شکریہ، عبدالرؤوف بھائی
 
محمد عبدالرؤوف

دراصل استاد صاحب نے جس وقت میٹنگ لنک کو اوپن کیااس وقت جو دو تین دوست موجود تھے وہ بھی میٹنگ برخاست کر چکے تھے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
مشاعرہ منعقد نہ ہو پایا لیکن میٹنگ میں موجود تمام احباب سے مل کر بہت اچھا لگا۔ دعوت دینے کے لیے شکریہ، عبدالرؤوف بھائی
آپ کی آمد کا بے حد شکریہ۔۔ مل کر بہت اچھا لگا۔ امید ہے کہ آئندہ بھی یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔
 
Top