سترھویں سالگرہ اردو محفل کی سترھویں سالگرہ پر مشاعرے کا انعقاد

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
آداب۔ میں نے ابھی یہ لڑی دیکھی ہے۔ پوچھنا یہ تھا کہ مشاعرہ ہو گیا کہ نہیں اور شرکت کا طریقہ کار کیا ہوگا؟
ابھی مشاعرہ ہوا نہیں ہے۔
اور شرکت کا طریقہ کار سیدھا سادہ سا ہے۔ وہ یہ کہ آپ اپنی شمولیت سے آگاہ کر دیں۔ اور ایک میٹنگ لنک بھیجا جائے گا جس پر آپ کو مقررہ وقت پر تشریف لانا ہو گا۔
 

علی وقار

محفلین
روفی بھائی نے مشاعرے کے انعقاد کے لیے بساط بھر کوششیں کیں مگر محرم کے ایام اوربعض کلیدی محفلین کی ناگزیر مصروفیات کے باعث یہ ممکن نہ ہو پایا کہ کل مشاعرے کا انعقاد ہو پاتا۔ مجھے قوی امید ہے کہ یہ مشاعرہ اگلے ہفتے منعقد ہو جائے گا۔
 

اکمل زیدی

محفلین
سب سے پہلے تو بہت معذرت کچھ ناگذیر مصروفیات کی وجہ سے شرکت نا کر پاتا مگر ایک بری خبر اچھی لگی کے مشاعرہ نہ ہو پایا ۔۔۔ ورنہ ہم پہلی بار باقاعدہ دعوت ملنے کے باوجود شرکت کرنے سے قاصر رہ جاتے۔۔۔انشاءاللہ اب اگر انعقاد ہوا تو شرکت کو یقینی بنائینگے۔۔۔
 
Top