سولھویں سالگرہ اردو محفل کی سولہویں سالگرہ کی تیاریاں

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
ایک بار پھر اردو محفل فورم کی سالگرہ قریب آ پہنچی ہے۔
اپنے تخیل کے گھوڑوں کو اصطبل سے نکالیے، اور مختلف سمتوں میں دوڑا کر نئے نئے سلسلوں سے سالگرہ کے موقع پر اردو محفل کو مزین کیجیے۔
یہ محفل محفلین سے ہے۔ آپ جو سلسلہ چاہیں، شروع کر سکتے ہیں۔
بس خیال رہے کہ
کسی کی دل آزاری نہ ہو۔
کوئی تعصب کا رنگ نہ ہو۔
کوئی متنازع موضوع نہ ہو۔
سالگرہ کی سرگرمیوں کے دوران اگر اختلافی امور سے گریز کر لیا جائے تو بہتر انداز سے سالگرہ منائی جا سکتی ہے۔
سالگرہ کے دوران بے جا سیاسی و دیگر خبروں سے اردو محفل کو بھرنے سے گریز کیا جائے، اس کام کے لیے فیس بک ٹویٹر موجود ہیں۔

سالگرہ پر فورم کو اپنی تحاریر، شائستہ خاکوں، شاعری، مثبت گفتگو، تعمیری کھیلوں، مقابلوں اور تکنیکی مضامین سے مزین کیجیے۔ :)
 
ہم امید کرتے ہیں کہ اردو محفل فورم کی سالگرہ روایتی جوش اور جذبے کے ساتھ منائی جائے گی ۔آپسی نظریاتی اختلافات کو پس پش ڈال کر اردو زبان کی تدریس و ترقی میں اپنا حصہ ضرور شامل کریں ۔
اس حوالے سے ہماری کچھ گزارشات ہیں،صاحب اختیار اگر مناسب سمجھیں تو ہماری گزارشات پر ضرور توجہ فرمائیں ۔
اردو محفل سالانہ عالمی اردو مشاعرہ 2016 کے بعد سے ہر سالگرہ پر مشاعرے کے انعقاد کے اعلان کے باجود بھی مشاعرے کا انعقاد نہیں ہو پایا ہے ۔لہذا اس سال خصوصی توجہ فرماتے ہوئے سالگرہ کے ابتدائی ایام میں ہی مشاعرہ کروانے کا اہتمام کیا جائے ۔
اردو محفل فورم پر بہترین افسانہ نگار موجود ہیں ۔ان صاحبان کے درمیان ایک مقابلہ کروایا جائے اور جو افسانہ نگار کامیاب قرار پائے اسے اعزازی سند سے ضرور نوازا جائے تاکہ حوصلہ افزائی کا جزبہ فروغ پا سکے ۔
ہم سب کا اردو محفل سے منسلک ہونے کا مقصد اردو ادب اور اردو زبان کی تجوید و تدریس کا سلسلہ جاری رکھنا ہے ۔جشن سالگرہ کے موقع محفل کی علمی قابل قدر شخصیت کی علم سے بلا معاوضہ فیضیاب ہونے کا ہم سب محفلین کے لیے یہ نادر موقع ہوتا ہے ۔اس سلسلے میں علمی شخصیت سے علمی اور معلوماتی سوالات و جوابات کے موضوع پر سلسلہ شروع کیا جائے ۔جس میں اردو محفل فورم منتظمین کی جانب سے منتخب کردہ محفلین کے علم سے فیضیاب ہوسکیں ۔
یہ فورم ہم سب کا ہے ہمیں جشن سالگرہ کو بہتر سے بہترین انداز میں منانا ہے ۔آپ سب اس پرمسرت موقع پر اپنی ذاتی مصروفیات سے وقت نکل کر سالگرہ کے موقع پر بنائی گئی لڑیوں میں ضرور شرکت فرمائیں اور اپنی جانب سے بھی نئے سلسلوں اور دیگر موضوعات پر لڑیوں کا آغاز کریں ۔
 
آخری تدوین:
ہم امید کرتے ہیں کہ اردو محفل فورم کی سالگرہ روایتی جوش اور جذبے کے ساتھ منائی جائے گی ۔آپسی نظریاتی اختلافات کو پس پش ڈال کر اردو زبان کی تدریس و ترقی میں اپنا حصہ ضرور شامل کریں ۔
اس حوالے سے ہماری کچھ گزارشات ہیں،صاحب اختیار اگر مناسب سمجھیں تو ہماری گزارشات پر ضرور توجہ فرمائیں ۔
اردو محفل سالانہ عالمی اردو مشاعرہ 2016 کے بعد سے ہر سالگرہ پر مشاعرے کے انعقاد کے اعلان کے باجود بھی مشاعرے کا انعقاد نہیں ہو پایا ہے ۔لہذا اس سال خصوصی توجہ فرماتے ہوئے سالگرہ کے ابتدائی ایام میں ہی مشاعرہ کروانے کا اہتمام کیا جائے ۔
اردو محفل فورم پر بہترین افسانہ نگار موجود ہیں ۔ان صاحبان کے درمیان ایک مقابلہ کروایا جائے اور جو افسانہ نگار کامیاب قرار پائے اسے اعزازی سند سے ضرور نوازا جائے تاکہ حوصلہ افزائی کا جزبہ فروغ پا سکے ۔
ہم سب کا اردو محفل سے منسلک ہونے کا مقصد اردو ادب اور اردو زبان کی تجوید و تدریس کا سلسلہ جاری رہے ۔جشن سالگرہ کے موقع محفل کی علمی قابل قدر شخصیت کی علم سے بلا معاوضہ فیضیاب ہونے کا ہم سب محفلین کے لیے یہ نادر موقع ہوتا ہے ۔اس سلسلے میں علمی شخصیت سے علمی اور معلوماتی سوالات و جوابات کے موضوع پر سلسلہ شروع کیا جائے ۔جس میں اردو محفل فورم منتظمین کی جانب سے منتخب کردہ محفلین کے علم سے فیضیاب ہوسکیں ۔
یہ فورم ہم سب کا ہے ہمیں جشن سالگرہ کو بہتر سے بہترین انداز میں منانا ہے ۔آپ سب اس پرمسرت موقع پر اپنی ذاتی مصروفیات سے وقت نکل کر سالگرہ کے موقع پر بنائی گئی لڑیوں میں ضرور شرکت فرمائیں اور اپنی جانب سے بھی نئے سلسلوں اور دیگر موضوعات پر لڑیوں کا آغاز کریں ۔
آپ جو بھی بولتے ہیں بڑا ہی غضب کا بولتے ہیں ہم تو فین ہوگئے ہیں آپ کے :)
 
سیما علی

لائبریرین
سولہواں سال یعنی بالی عمریا
:)
سولہواں چونکہ سال اُن کا ہے
یہ بالی عمر یا غضب ہے ۔۔۔
اُردو محفل کی بالی عمر کی نذر؀

آنکھ میں غم کی سرمگیں مالا
اور لب پر سوال اُن کا ہے

دوستو ! بن مُبالغے کے سنو
آفتاب ایک خال اُن کا ہے

وُہ اَداؤں کے پیر و مرشِد ہیں
منتظِر ہر غزال اُن کا ہے
 
سیما علی

لائبریرین
علمی اور معلوماتی سوالات و جوابات کے موضوع پر سلسلہ شروع کیا جائے ۔جس میں اردو محفل فورم منتظمین کی جانب سے منتخب کردہ محفلین کے علم سے فیضیاب ہوسکیں ۔
واہ واہ بھیا کیا موتی پروئے ہیں ایسے آبدار موتی ہیں ۔۔۔
آپکی گزارشات پر صاحبِ اختیار ضرور توجہ فرمائیں گے ۔اس سالگرہ پر ہمیں آپکی اور اپنی پہلی یادگار ملاقات یاد آگئی۔ وہ دن ہے اور آج کا دن ہے ہم اس محفل کے اور اپنے بھیا کے گرویدہ ہیں ۔۔۔۔اللّہ سلامت رکھے دونوں کو آمین ۔۔۔۔۔۔

پندرہویں سالگرہ - اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ اور ہماری فلسفیانہ سوچ
 
آخری تدوین:
اس سلسلے میں علمی شخصیت سے علمی اور معلوماتی سوالات و جوابات کے موضوع پر سلسلہ شروع کیا جائے ۔جس میں اردو محفل فورم منتظمین کی جانب سے منتخب کردہ محفلین کے علم سے فیضیاب ہوسکیں ۔
یہ تمام سلسلے بغیر انتظامیہ کے تعاون کے شروع کیے جا سکتے ہیں۔ :)
 
Top