جی چاہے صرف ایک ہی مقرر کر دیں۔ ویسے آپ لوگوں کی مصروفیات کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے خود ہی شمشاد بھائی کو جج مقرر کر دیا ہے۔ اب آپ آ ہی گئی ہیں تو فرمایئے یا تو میرے فیصلے کی توثیق کر دیں یا کوئی دوسرا مناسب جج دیکھ کر فیصلہ کر دیں۔یہ آپ پر منحصر ہے کہ فیصلہ کس کے حق میں کرنا ہے اور مناسب کون ہے۔
آپ کی کوشش اچھی ہے ۔ کچھ عدالتیں پہلے بھی یہاں فورم پر قائم ہوئی ہیں ۔ اس سلسلے کو اگر سنجیدگی سے لیا جاسکے تو دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ اس سے شاید تعمیری مقاصد بھی حآصل کیے جا سکیں گے۔
اس حوالے سے اگر آپ وقت نکال سکیں تو اسے ایک باقاعدہ شکل دیں، اس کے لیے کچھ ہوم ورک کرنا بہتر رہے گا۔
ایک تو یہ کہ عدالت کا باقاعدہ یا مکمل پروٹوکول کیا / کس طرح ہوتا ہے اسے یہاں وضع کریں۔
یہاں فورم پر جو چند ایک تھریڈز عدالت کے حوالے سے موجود ہیں انھیں بھی دیکھ لیں ۔
عدالت ایک سے زائد جج پر مشتمل ہو۔
عدالتی پروٹوکول کے لحاظ سے دیگر اراکین کو بھی مختلف ذمہ داریاں سونپی جائیں ۔ یعنی ایک مکمل شکل تشکیل دی جائے۔
عدالت میں ضابطہ اخلاق ؟
وغیرہ وغیرہ
آپ دیکھیں اگر ان نکات پر کام کیا جاسکتا ہے ۔
شکریہ
۔