اردو محفل کی عدالت

میری اس بات سے اگر عدالت کے وقار کو ٹھیس پہونچی ہو تو میں انتہائی عاجزی کے ساتھ معافی کا خواستگار ہوں۔ عدالت کا احترام بہر حال ہمارے فرض اولین میں شامل ہے۔
 

زینب

محفلین
یہ عدالت پر الزام ہے یہ نہ ہو کہ وکلاء آپ کا حال بھی شیر افگن جیسا کر دیں‌اس لئے فورا معافی مانگ لیں۔ ورنہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شمشاد بھائی کمیشن کی بات تو میں نے کی تھی لیکن بات 50 فیصد تک جا کر رک گئی یعنی میں تو 50 فیصد پر راضی تھا لیکن پپو اس بات پر راضی نہیں ہوا۔

پپو نام کا پپو ہے بڑا سیانا ہے جو راضی نہیں ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
ایسی بات نہیں ہے سعود بھائی، وہ اصل میں بات یہ ہے کہ بعض باتوں کا فیصلہ عدالت سے باہر باہر ہی ہو جاتا ہے ناں۔
 

پپو

محفلین
تو لو جناب ہم حاضر ہیں اس عدالت میں دو دنوں میں اس عدالت کی اب تک کی کاروائی کو دیکھ پایا ہوں
اور اب کہتا ہوں "" سجناں اے عدالت اسیاں تیرے لئی سجائی اے ""
جناب بندہ کے ذمے بھی کوئی کام لگایا جائے ورنہ میں عدالت کے باہر اشٹام فروشی کرونگا اور اپنی خاص اپروچ استعمال کرکے مک مکا بھی کر وایا کرونگا میں نے تمام ججز صاحبان تک رسائی حاصل کر لی ہے پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی
 

پپو

محفلین
میرا پہلا مقدمہ حاضر ہے
جناب عالی
بندہ کو اس فورم کے سکول میں ٹیچر بھرتی کیا گیا اور پھر چند دن بعد بغیر شوکاز نوٹس کے ملازمت سے بر خاست کر دیا گیا حالانکہ میں نے اپنے بھائی کی شادی کے لیے پندرہ دن کی رخصت کی درخواست بھی جمع کروائی تھی بندہ کے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے اور ذہنی کوفت بھی ہوئی ہے اور یہ کہ بندہ کے چھوٹے چھوٹے بچے بھی ہیں اور اسطرح مجھے بے روز گا ر کرکے ان معصوموں کے منہ سے نوالہ چھینیے کی بھی کوشش کی گئی ہے اگر بندہ کو انصاف نہ ملا تو بندہ اس عدالت کے سامنے 31 فروری سن 2009 کو خود سوزی کرے گا اور میرا خون اس فورم کو چلانے والے ارباب اختیار کے ذمے ہوگا
میں امید کرتا ہوں‌عدالت مجھے انصاف دلائے گی
فقط ایک بے روز گا ر استاد
 

چاند بابو

محفلین
لیجئے جج صاحب نمٹئے اس مقدمے کو میرا خیال ہے کہ یہ خاصہ پیچیدہ کیس ہے کیونکہ یہ شائد خود جناب کے خلاف ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
شکر کریں کہ آپ کو پلے سے کچھ نہیں دینا پڑا۔

یہاں ایک کیس ہوا ہے۔
ایک لڑکی کو ایک اسکول میں ٹیچر رکھا۔ ٹیچر نے 9 مارچ سے اسکول میں نوکری شروع کی، تنخواہ ایک ہزار طے پائی۔ انتظامیہ نے کہا کہ 500 نقد دیں گے اور 500 اپنے پاس جمع رکھیں گے۔ بس کے لانے لیجانے کا کرایہ 150 مارچ کے مہینے کا اور 150 ایڈوانس میں اپریل کا۔
تو جب تنخواہ دینے کا وقت آیا تو اسکول انتظامیہ نے کہا کہ کل 67 لیکر آئیے گا۔
ٹیچر نے سوچا کہ کھلے نہیں ہوں گے، اس لیے 67 لیکر کچھ بندھے بندھائے نوٹ دے دیئے جائیں گے۔ لیکن اگلے دن انہوں نے کہا کہ دینے کی بجائے آپ کی طرف ہمارے 67 نکلتے ہیں۔ تو ٹیچر 67 پلے سے دے کر گھر آ گئیں۔
 

چاند بابو

محفلین
جی سٹوری تو اچھی ہے لیکن جان ایسے چھوٹنے والی نہیں وہ سکول کہیں ایسے جگہ ہو گا جہاں اتفاق سے ابھی تک عدالت وجود میں نہیں آئی ہو گی لیکن یہاں ہر بات قاعدے قانون کے تحت ہو گی ۔پپو نے مجھے اپنا وکیل مقرر کیا ہے کل میں اپنا وکالت نامہ جمع کروا دوں گا تب سے کیس کی باقاعدہ سماعت شروع کیجئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یقین کریں یہ بلکل سچا واقع ہے اور ابھی اسی مہینے کا ہے۔

خیر مدعا الیہ کون ہے؟
 
شمشاد بھائی جان! پپو بھائی نے آپ کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اور چاند بابو ان کی طرف سے وکیل ہیں۔۔۔ جج کہاں ہے؟ کون ہے؟
 
لو، ایک بار وہ مقدمہ دیکھنا جس میں مجھے بطور وکیل تعینات کیا جائے، پھر تمہیں پتا چلے گا کہ مقدمات صحیح بھی ہوتے ہیں۔
 

چاند بابو

محفلین
جج کا کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ میرے موکل کا مقدمہ جج شمشاد بھائی کے خلاف نہیں بلکہ سکول کے خلاف ہے اور جج شمشاد اس کو سن سکتے ہیں اور اگر کہیں ان کا اور مدعی کا آمنا سامنا ہو گیا تو پھر دیکھا جائے گا۔
 

چاند بابو

محفلین
جی تو جج صاحب میرا وکالت نامہ حاضر ہے۔


نام وکیل : چاند بابو
مدعی : پپو
ملزم: اردو محفل کا سکول
الزام: پپو کو بغیر وجہ بتائے سکول سے فارغ کرنا

دستخط وکیل: چاند بابو


لیجئےاب یا تو کیس کا آغاز فرما دیں یا پپو سے باہمی رضا مندی کے تحت مصلحت کر لیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
چاند بابو آجکل وکیلوں پر بُرا وقت آیا ہوا ہے، آپ بھی کچھ دن ٹھہر جائیں۔
وکیلوں نے ویسے بھی عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔
 
Top