اردو محفل کی عدالت

چاند بابو

محفلین
باغی نہیں جو حق کی بات ہے میں وہ کر رہا ۔۔اور مجھے کسی کا ڈر نہیں

میں نے جو کہہ دیا سو کہہ دیا ؟
یہاں کسی عدالت کا قیام نہیں ہو گا؟؟؟؟؟؟؟/:(

جب سب کو انصاف ملے گا تو کسی کو بغاوت کرنے کی ضرورت محسوس نہیں‌ ہو گی۔ باغی اس وقت بنتے ہیں جب قانون اور انصاف کی حکمرانی عملا ختم ہو جائے۔ اس لئے ہمیں آپ سے نہ تو کوئی شکایت ہے اور نہ ہی ڈر ہم آپ کے اس باغیانہ رویہ کو بھی عدالت میں لائیں گے۔
 
چاند بابو

محفلین
اردو محفل کا تھانہ پہلے سے موجود ہے اور باجو اس تھانے کی تھانیدارنی ہیں۔
ابھی بلاتا ہوں ان کو کہ آ کر ذرا فرذوق کی طبیعت پوچھ جائیں۔

جی اور کل کیونکہ سلیکشن ڈے ہے اس دن پر ایسے عناصر کے خلاف فولادی ہاتھوں کا استعمال ضروری ہے۔
 
بلال

محفلین
جلدی سے عدالت بنائی جائے مجھے بھی ایک مقدمہ درج کروانا ہے۔۔۔ یہ مقدمہ ان صاحب کے نام ہے جنہوں نے عدالت بنانی شروع کی ہے۔۔۔ چاند بابو مذاق کر رہا ہوں۔ غصہ نہ کیجئے گا۔ ویسے بھی آپ کا ریکارڈ ہے کہ آپ کسی سے لڑائی نہیں کرتے۔۔۔
ویسے اس عدالت میں مقدمہ کیسے چلے گا۔۔۔ میرا مطلب ہے کہ کتنا وقت لگے گا۔۔۔ کیا ہم مقدمہ درج کروائیں گے تو اگلی نسل فیصلہ سنے گی یا یہ ہماری باقی عدالتوں سے مختلف ہو گی؟
 
چاند بابو

محفلین
کہنا یہ چاہتے ہیں کہ جج بننے کے لئے آپ نے کہیں یہ عدالت کا ڈول تو نہیں ڈالا؟

جی نہیں‌ بالکل نہیں ایسا ہر گز نہیں ہے یہ تو کمیٹی ہی فیصلہ دے گی کہ کون جج ہو گا کمیٹی کو پورا اختیار ہے کہ وہ مجھے سرے سے لسٹ میں شامل ہی نہ کریں۔ ویسے آپکا کیا ارادہ ہے؟؟
 
چاند بابو

محفلین
جلدی سے عدالت بنائی جائے مجھے بھی ایک مقدمہ درج کروانا ہے۔۔۔ یہ مقدمہ ان صاحب کے نام ہے جنہوں نے عدالت بنانی شروع کی ہے۔۔۔ چاند بابو مذاق کر رہا ہوں۔ غصہ نہ کیجئے گا۔ ویسے بھی آپ کا ریکارڈ ہے کہ آپ کسی سے لڑائی نہیں کرتے۔۔۔
ویسے اس عدالت میں مقدمہ کیسے چلے گا۔۔۔ میرا مطلب ہے کہ کتنا وقت لگے گا۔۔۔ کیا ہم مقدمہ درج کروائیں گے تو اگلی نسل فیصلہ سنے گی یا یہ ہماری باقی عدالتوں سے مختلف ہو گی؟

نہیں بھائی یہ عدالت فوری انصاف فراہم کیا کرے گی۔
 
چاند بابو

محفلین
ارے بھئی سلیکشن کمیٹی کہاں ہے آج تو انٹریوو کا دن ہے نا۔ جلدی کیجئے ججز کا فیصلہ کریں اور عدالت کی تشکیل دیں۔عدالت کو ابھی بہت سا اور کام بھی کرنا ہے۔
چونکہ اب میرا خیال ہے کہ کوئی سلیکشن کمیٹی کو رشوت نہیں پیش کر سکتا ہے اس لئے ان کے نام سب کو بتا دئے جائیں۔ ویسے میں نے ان تمام کو ذاتی پیغامات روانہ کر دیئے تھے۔ تو صاحب کمیٹی کچھ یوں ہے۔
محترم قیصرانی بھائی
محترم شمشاد بھائی
محترمہ سیدہ شگفتہ بہنا
محترمہ زینب بہنا

تو چلئے جناب اب دیر کیسی اپنی ذمہ داری نبھائیں اور عدالت کی تشکیل میں تاخیری حربے استعمال نہ کریں۔ شمشاد بھائی باقی لوگوں کو بھی فورا اس جگہ جمع کریں اور اپنا فیصلہ سنا دیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
چاند بابو میں تو موجود ہوں لیکن کمیٹی کے دیگر اراکین بوجوہ ذاتی مشغولیات کے حاضر نہیں ہیں۔ لگتا ہے مزید ایک ہفتے کا نوٹس دینا پڑے گا۔
 
ساجداقبال

محفلین
بھائی کوئی سپریم جوڈیشل کونسل بننی ہے ہمیں مطلع کر دیا جائے۔ ہم ان تمام جج صاحبان کی حمایت کرتے ہیں (جبتک کوئی فیصلہ ہمارے خلاف نہ ہو)۔ انٹرویو کون صاحب کرینگے؟
 
چاند بابو

محفلین
شمشاد بھائی ایسے نہیں چلے گا۔ آپ کو اختیار ہے کہ باقی ارکان کے مشورے سے آپ خود ہی فیصلہ سنا دیں تاکہ فراہمیِ انصاف میں دیر نہ ہو ورنہ پھر میں فیصلہ سنا کر آپ کو ہی جج بنا دوں گا۔صبح تک یہ کام مکمل کر لیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
چاند بابو آپ کو تو کچھ بھی نہیں پتہ۔
شادی شدہ حضرات حکم ماننے والوں کی فہرست میں ہوتے ہیں، حکم دینے والوں کی فہرست میں نہیں۔
 
فرذوق احمد

محفلین
جب سب کو انصاف ملے گا تو کسی کو بغاوت کرنے کی ضرورت محسوس نہیں‌ ہو گی۔ باغی اس وقت بنتے ہیں جب قانون اور انصاف کی حکمرانی عملا ختم ہو جائے۔ اس لئے ہمیں آپ سے نہ تو کوئی شکایت ہے اور نہ ہی ڈر ہم آپ کے اس باغیانہ رویہ کو بھی عدالت میں لائیں گے۔

تو کیا آپ کہنا چاہتے ہیں کہ ،،میں صحیح انصاف نہیں کرتا :grin:

بس کہہ دیا تو کہہ دیا ،،،،عدالت کا قیام نہیں ہو گا

تحریکِ انصاف
 
شمشاد

لائبریرین
یہ تحریک انصاف بیچ میں کہاں سے آ گئی؟ اس سے اچھی " طریق انصاف‌" نام رکھ لیتے۔
 
چاند بابو

محفلین
تو کیا آپ کہنا چاہتے ہیں کہ ،،میں صحیح انصاف نہیں کرتا :grin:

بس کہہ دیا تو کہہ دیا ،،،،عدالت کا قیام نہیں ہو گا

تحریکِ انصاف

دیکھئے میں نے یہ ہر گز نہیں کہا کہ آپ انصاف نہیں کرتے میں تو کہتا ہوں کہ فردِ واحد سے غلطیاں ہو سکتی ہیں اس لئے عدالت کا قیام ضروری ہے رہی آپ کے انصاف کی بات تو بھئی آپ عدالت میں جج مقرر ہو کر یہاں بھی وہی کام کیجئے۔
اور عدالت کا قیام نہ ہونے والی بات تو بہت ہی غلط ہے یہ تو سراسر عدلیہ کو دھمکی ہے جس کا نتیجہ بہت برا ہو سکتا ہے۔
 
چاند بابو

محفلین
چاند بابو آپ کو تو کچھ بھی نہیں پتہ۔
شادی شدہ حضرات حکم ماننے والوں کی فہرست میں ہوتے ہیں، حکم دینے والوں کی فہرست میں نہیں۔

بھلے کچھ بھی ہو اپ آپ کو ہی جج کے فرائض انجام دینے پڑے گیں جب تک کہ آپ دوسرے ججز کا فیصلہ نہیں کرسکتے۔لو بھئی منڈے کڑیو شمشاد بھائی کو جج مقرر کیا جاتا ہے اب ان کی مرضی ہے کہ کوئی اور جج مقرر کریں یا پھر تنہا ہی یہ کام سرانجام دیں۔
رہی وکلاء کی بات تو میں اپنی خدمات بطور وکیل پیش کرتا ہوں اور میری فیس آسامی دیکھ کر طے ہو گی۔
 
زینب

محفلین
بنو وکیل لگ پتا جائے گا وکیل بن کے بھی وقت پڑنے پے شمشاد بھائی مطلب جج صاحب تو ہو جایئں گے نظر بند اپنے ہی گھر میں اور جو وکیلوں کا حال ہوا اسلام اباد کی سڑکوں پے وہ اپ جیسے نئے جوشیلے وکیل کو بھی بھولے نہیں‌بھولنے والا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top