اردو محفل کی عدالت

چاند بابو

محفلین
تو شمشاد بھائی آپ نہیں سمجھتے کہ اب اس سسٹم کے خلاف ہمیں آواز بلند کر دینی چاہئے کب تک آخر ہم صرف اس بات کو ذہن میں بیٹھا کر مطمئن رہیں گے کہ چلو شکر ہے ابھی تک ہم محفوظ ہیں یا کسی نے ہمارا تو کچھ نہیں بگاڑا کہ ہم انہیں کوستے پڑیں۔ کیا ہم میں اجتماعی سوچ کبھی نہیں پیدا ہو گی۔
 

پپو

محفلین
ہمارا یہ لکھنا اور اسطرح سوچنا اس سسٹم کے خلاف آواز ہی ہے یہ بھی ایک تبدیلی کا روپ ہے انقلاب پہلے ذہنوں میں ہوتے اور پھر بعد میں مشہود ہو جاتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
سوچنا چاہیے اور ضرور سوچنا چاہیے کہ ہمیں اور ہماری آنے والی نسلوں کو بہتر سے بہتر حالات میسر ہوں لیکن عنانِ حکومت جن لوگوں کے ہاتھ میں ہے وہ کبھی بھی ایسا نہیں چاہیں گے کہ طاقت اور انصاف ان کے ہاتھوں سے نکل کر عوام کے ہاتھوں میں پہنچ جائے۔
 

چاند بابو

محفلین
تو کیا کبھی ایسا بھی دور آئے گا کہ جب یہ عنانِ حکومت جو ہم لوگ اپنے ہاتھوں ان لوگوں کو سونپ دیتے ہیں یہ جانتے ہوئے بھی کہ ان کا پس منظر کیا ہے کبھی ہم ان لوگوں تک منتقل کر سکیں گے جو اس ذمہ داری کا احساس کرنے والے ہوں گے جو عوام کے ووٹ کی طاقت کو ان کے حقوق کی حفاظت کے لئے استعمال کریں گے۔
 

چاند بابو

محفلین
لیں جی لگتا ہے کہ ججز کی بحالی اب کسی نتیجہ پر پہنچ ہی جائے گی اس لئے ہم نے بھی اپنی عدالت کے فرنیچر کو جھاڑ پونچھ کر تیار کر لیا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
چاند بابو اسلام آباد سے کیا رپورٹ ہے؟ دھرنا ابھی بھی جاری ہے کہ ختم ہو گیا؟
 

پپو

محفلین
اس میں کوئی شک نہیں مگر فعالیت کے اعتبار سے ان کے کچھ پر کاٹ دئیے جائیں گے
 

گرو جی

محفلین
کبھی کبھی صیاد پر یہ مصرع آجاتا ہے
خود اپنے دام میں صیاد آگیا
اور مشرف کے ساتھ ایسا ہی ہو رہا ہے
الٹی ہو گئیں کچھ دوا نے کام کیا
آخر اس ق لیگ نے کام تمام کیا
 

شمشاد

لائبریرین
چلیں جی کچھ بھی ہو لیکن ہو پاکستان کی بہتری کے لیے نہ کہ کسی صدر اور نہ ہی کسی چیف جسٹس کی بہتری کے لیے۔
 

چاند بابو

محفلین
کیونکہ ججز کی بحالی کا معاملہ پھر کھٹائی میں پڑ گیا ہے اس لئے عدالت میں بھی حاضری نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ نہ ہو گا انصاف نہ ہوگی حاضری۔
 

چاند بابو

محفلین
اگر ججز بحال نہیں ہوں گے تو محفل کی عدالت بھی انصاف فراہم نہیں کرے گی اور تب تک احتجاجا غلط فیصلے کرتی رہے گی۔
شمشاد بھائی کوئی کیس ہے تو لے آیئے۔
 

چاند بابو

محفلین
تو ٹھیک ہے جب وہاں سے فارغ ہوں گے تب ہی عدالت کا دروازہ کھولیں گے۔
ویسے آپ اور میں کبھی کبھی آ کر یہاں کی صفائی وغیرہ کروالیا کریں گے۔
 
Top