اردو محفل کی فضا اور آپکی رائے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
فری کوئین سی۔۔۔۔۔سید انور جاوید ہاشمی

پر اس میں کیا برا ہے ان کا انداز تحریر بہت پسند ہے مجھے
عبداللہ یہاں کسی کی شادی نہیں ہورہی کہ میں کہوں بیگانی شادی میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔دی وا نے!
یہ انداز تحریر آپ لوگوں کی محبت کا جواب ہے اور بس”روٹ نمبر ‘‘مغل صاحب بتائیں گے آج کل وہ کنڈکٹر بنے ہیں مطلب سمجھ گئے ناں فورم پر کنڈکٹ کررہے ہیں ناں پ ر و گ ر ا م جانے دو استاد ڈبل ہے۔روکو مت جانے دو ہم کو گانا گانے دو بیگانی شادی میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شکریہ پسندیدگی کا اور ہاں لگتا ہے آپ بھی آج کل فری کوئین سی یعنی مفت کی ملکہ کو دیکھنے میں مصروف ہیں ہماری ۔۔۔۔۔۔۔طرح؟
سید انور جاوید ہاشمی
 
امریکا میں مقیم ایک شاعرہ ناہید وِرک صاحبہ کا شعری مجموعہ تیرے نام کی آھٹ نواب سنز پبلی کیشنز،اقبال روڈ کمیٹی چوک راولپنڈی سے شائع ہوکر ہمارے پاس آیا ہے جلد ہی اس پر اپنا تبصرہ یہاں پیش کریں گے۔شاعرہ کو مجموعے کی اشاعت پر این اے ایچ ڈبل ای ڈی وی آئی آر کے ایٹ ہاٹ میل ڈاٹ کام پر مبارکباد کا پیغام اور مجموعے کا مطالبہ پیش کیا جاسکتا ہے
سیدانورجاویدہاشمی۔کراچی 3مارچ 2009
 

شمشاد

لائبریرین
ہاشمی صاحب آپ کچھ بھی کر لیں لیکن یہاں فضا خاموش ہی رہے گی۔ ویسے میں "باتیں سید انور جاوید ہاشمی کی " کے نام سے الگ سے آپ کو ایک پلاٹ الاٹ کر دوں گا۔ تا کہ آپ وہیں آبیاری کیا کریں۔
 
آ بے یاری کریں!؟سید انور جاوید ہاشمی

:
ہاشمی صاحب آپ کچھ بھی کر لیں لیکن یہاں فضا خاموش ہی رہے گی۔ ویسے میں "باتیں سید انور جاوید ہاشمی کی " کے نام سے الگ سے آپ کو ایک پلاٹ الاٹ کر دوں گا۔ تا کہ آپ وہیں آبیاری کیا کریں۔

توبہ توبہ کیا زمانہ آگیا لڑکوں کی سانسوں میں بھاٹا پڑگیا ہے الفاظ کو یوں کھاویں ہیں جیسے جاجوج ماجوج ساری راتی دیوار گریہ کھاوے تھے اور سبیرے وے اپنڑی جگگے میں کھڑی رہ وے تھی۔ہائے ایک وہ جمانا تھا نہ کونڈے میں دہی زمانا پڑے تھا نہ چھت پہ جاکے سیٹیاں بجانا ہی یاد آوے تھا قیامت سے پہلے قیامت کی باتیں دیکھو بابا جی کو کہہ ریا ہے آ بے یعنی تمیز کا دامن پھاڑ کر لیلیٰ کی آنکھوں پر پٹی باندھ دی آ بِ مصفا سے نہا کے آءو پھر یاری کریں گے ایسے نئیں آں، ہاں ہم نے یہ بال دھوپ میں سپید نہیں کیے ہیں بچ چُو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:dancing:
 

ف۔قدوسی

محفلین
محفل میں جنات کے علاوہ کوئی نہیں ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پر فضا بہت ہی زبردست ہے ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
محفل میں جنات کے علاوہ کوئی نہیں ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پر فضا بہت ہی زبردست ہے ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جب نہیں آئی تھیں ج ن ا ت تو آنے ہی تھے جب نہین آتیں تو جنات آجاتے ہیں۔۔۔۔کیا آپ کو ان پوشیدہ لوگوں سے ڈر لگتا ہے پوش لوگوں کو دیدہ پھاڑ کر دیکھنا اور پوش یدہ سے خوف کھانا اس سے تو بہتر ہے کہ بندہ سونف کھالے نظر بھی تیز ہوجاتی ہے اور اثر بھی دوگُنا ہوجاتا ہے دو گنے دونوں ہاتھوں میں لے کر محفل مین کود پڑیں جنات خود ہی رفو چکر ہوجائیں گے بس آپ کھینچا تانی میں آستین یا دامن پھٹنے پر رفو کے چکر میں مت پڑئیے گا۔۔باتیں بنانا تو کوئی آپ سے سیکھے
اللہ میری توبہ مجھے سونے کے لیے جانا تھا چاندی کے تار بالوں میں آگئے۔۔۔۔صرافہ بھی بند ہوگیا ہوگا اچھا تو ہم چلتے ہیں۔سیدانورجاویدہاشمی
 
لیکن میں نے تو چاندی کے تاروں کی بجائے پورا تال دیکھا ہے چاندی کا۔
بھئی آپ تو بڑے سیانے ہیں میری نوکرانی کو ناراض کردیا کہتی ہے اب سر نہیں دباءوں گی گردن دبادوں گی اگر میرا نام برسرمحفل کسی نے لیا!تالاب میں ڈوب سکتا ہوں تال دیکھنے کی ”آب” و تاب نہیں رکھتا
تال جمع آب تالاب سو میں نے ٹالا اب؟
سیدانورجاویدہاشمی:timeout:
 

شمشاد

لائبریرین
اسی پر تبصرہ کرنے کے لیے میں نے مغل اعظم کو دعوت تو دی ہے اب دیکھیں کب قبول فرماتے ہیں۔
اپنی نوکرانی کے متعلق کچھ بتائیں۔
 
اسی پر تبصرہ کرنے کے لیے میں نے مغل اعظم کو دعوت تو دی ہے اب دیکھیں کب قبول فرماتے ہیں۔
اپنی نوکرانی کے متعلق کچھ بتائیں۔
شمشاد صاحب نوکرانی ہماری اور تشویش آپ کو لاحق ہوگئی! بھائی اگر آپ کو ایک سے نو تک گنتی آتی ہے تو پھر یہ سوال کہاں پہنچے گا؟ کیا جان دے دیں ؟
ڈبل کتھا چھالیہ تمباکو والا پان دیں؟ آخر میں جی چاہتا ہے آپ کو اپنا قلم دان دے دیں اور گفت گو سے پر ہیز مشرف کرلیں
سیدا نورجاویدہاشمی:dancing:
 

شمشاد

لائبریرین
پڑوسیوں کا خیال رکھنا اچھی بات ہوتی ہے۔
اور خدارا قلم دان تک ہی رہیے گا۔ اس سے آگے کچھ مت کہیے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج بھی خاموش ہی ہے؟ اچھا ٹھیک ہے میں یہاں سے سید انور جاوید ہاشمی کو لے جاتا ہوں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top