اردو محفل کی فضا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

طالوت

محفلین
لو بھئی عزیز ان دونوں خواتین کو یہیں الجھا لو ، تو سمجھو جناب کہ آپ کا خاصا مصروف وقت گزرے گا ۔۔۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
میں سنجیدہ انسان ہوں مجھے اپنے ہی کام میں دلچسپی ہے یہ ہے وجہ

سنجیدگی اچھی چیز ہے اور اپنے کام میں دلچسپی اسے دو چار چاند لگا دیتی ہے ۔۔۔۔لیکن "شدید ناپسند" تو آپ نے یوں کہہ دیا جناب جیسے میں آپ کو کوئی گناہ کا کام کرنے کو کہہ رہا ہوں ۔۔۔
آپ میرے جملے
"لو بھئی عزیز ان دونوں خواتین کو یہیں الجھا لو ، تو سمجھو جناب کہ آپ کا خاصا مصروف وقت گزرے گا ۔۔۔"
سے نہ جانے کیا اخذ کر بیٹھے ہیں ۔۔۔
حالانکہ اردو کا خاصا آسان اور عام فہم جملہ ہے ۔۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
طالوت آپکا مطلب تھا گپ شپ جو تھوڑی بہت ہی اچھی ہوتی ہے

تو جناب جب آپ میرا مطلب سمجھ ہی گئے تھے تو "شدید ناپسندیدگی" کا اظہار مشتعل کرنے والی بات ہے ۔۔۔ ;)
گپ شپ اچھی ہو سکتی ہے جناب ۔۔ میں تو ہر معاملے میں ٹانگ اڑاتا ہوں ، اکثر ممبران جواب دیتے ہیں کچھ اپنی طبعیت کی سنجیدگی یا سستی یا یا ناپسندیدگی کی وجہ سے جواب نہیں دیتے تو اس کا کیا مطلب ہوا ؟ کہ میں ایک کونے میں چپ چاپ بیٹھ جاوں ؟ وقت ہے تو گپ شپ کریں ، اب اس گپ شپ میں مفید باتیں کس طرح کرنی ہیں یہ آپ کی اپنی صلاحیت پر منحصر ہے ۔۔۔ اور بحیثیت پاکستانی ہمیں گپ شپ کی ہی ضرورت ہے ۔۔

ورنہ اب آپ ہی بتائیے کہ آپ کی بوریت کیسے ختم کی جائے ؟
وسلام
 

طالوت

محفلین
میرے دماغی اسکریو خاصے ڈھیلے ہیں ۔۔ اس لیئے آسانی سے کوئی بات سمجھ نہیں آتی ۔۔۔
خوش رہیں !
وسلام
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top