اوراب ایک انتہائی اہم اور سنجیدہ قسم کی تجویز جس پرعمل کرنے سے محفل کو ساڑھے تیرہ چاند لگ سکتے ہیں۔ تجویز یہ ہے کہ ہر بڑے اور کامیاب ادارے کی طرح محفل کے ممبران کی چھانٹی کی جائے اور کچھ ممبران کو محفل سے فارغ کردیا جائے۔
اب سوال یہ ہے کہ فارغ کیوں کیا جائے تو وجہ یہ کہ ہر کامیاب ادارے کے پیچھے اس چھانٹی کا بھی ہاتھ ہے۔
ایک سوال یہ پیدا ہوسکتا ہے کہ بغیر وجہ بتائے کسی کو فارغ کردینا کہاں کی شرافت ہے توجناب ڈھونڈنے سے تو خدا بھی مل جاتا ہے وجہ کس کھوتے اوہ سوری کس کھیت کی مولی ہے۔ ارادہ تو کریں وجہ بھی مل جائے گی کسی ممبر کے خلاف کوئی وجہ نہ ملے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں وجہ پیدا بھی کی جاسکتی ہے
ایسی ایسی وجوہات پیدا کی جاسکتی ہیں کہ خود ممبر کے فرشتے بھی عش عش کر اٹھیں گے۔ امید ہے کہ تجویز پوری طرح سمجھ آچکی ہوگی لیکن اگر نہیں تو مثالیں دے کر سمجھائے دیتے ہیں جناب۔
شمشاد بھائی کو نکالنے کے لئے کسی وجہ کی ضرورت ہے؟ نہیں نا! تو ان کو وجہ بتائے بغیرنکال دیا جائے۔ آخر محفل کا اتنا تو حق بنتا ہے۔
وارث بھائی کو بھی نکال دیں۔ ان پرالزام ہے کہ غزلوں کی تعریف کرتے ہوئے اساتذہ اورشاگر دونوں کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکتے ہیں۔
فرخ بھائی کو بھی نکال دیں۔ وجہ یہ کہ انہوں نے وارث بھائی جیسی مہا شخصیت پر مندرجہ بالا الزام لگانے کی جرات کیسے کی؟
فاتح صاحب کو بھی نکال دیں۔ ان کی وجہ سے محفل میں کیڑوں کی بہتات ہوگئی ہے۔ اگرکسی غزل میں کوئی لفظ غلط ٹائپ ہوجائے تو یہ کیڑا نکال دیتے ہیں۔ ایک تو پہلے ہی غزل میں لفظ کم ہے اوپر سے کیڑا بھی نکال کر پھینک دیا جو لفظ کی کمی پوری کررہا تھا۔
صابرصاحب اور شاکرصاحب کو بھی نکال دیں۔ آتےہیں "چاتی" مارتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔ لو! ایہہ کوئی گل اے۔
بوچھی صاحبہ کو بھی نکال دیں اگر منتظمین کو اپنی جان عزیز نہیں ہے تو۔
عائشہ عزیزکو بھی نکال دیں کہ ڈرپوک بہت ہے۔ جہاں کسی نے ذرا سا "ہاؤ" کیا تو اپنا سوئی "دھاگہ" چھوڑ کے فوراً غائب۔
نبیل بھائی کو بھی نکال دیں اگر کسی میں ہمت ہے تو۔ ان پر الزام ہے کہ سارے کام چھوڑ چھاڑ کر آجکل گیم کھلنا شروع کردیئے ہیں۔
مجھے مت نکالئے گا کیوں کہ میں تو نکالنےکے طریقے بتا کر سلطانی گواہ بن گیا ہوں نا۔