محمد تابش صدیقی
منتظم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی کی لڑی کے ذریعے اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ کی تیاریوں کا تاخیر سے بے ضابطہ آغاز ہو چکا ہے۔
ہوئی تاخیر تو کچھ باعثِ تاخیر بھی تھا
مگر دیر آید درست آید کی مصداق ابھی بھی ہمارے پاس بہت وقت ہے کہ ہم بھرپور انداز سے اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ منا سکیں۔
عدنان بھائی نے کرونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے جن شبہات کا اظہار کیا ہے، اور احتیاطی تدابیر کی بات کی ہے، تو ہمیں فخر ہے کہ جو کام آج لاک ڈاؤن کے بعد دنیا بھر میں ہو رہے ہیں، ان پر اردو محفل پہلے سے کاربند ہے۔
مثلاً
٭ آن لائن کلاسز
٭ آن لائن میٹنگز
٭ فاصلاتی چائے خانہ
٭ آنلائن مشاعرہ
٭ آنلائن مقابلہ جات
٭ اسی طرح زیادہ حساس علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن
٭ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کاروائی
تو یہاں پریشان ہونے کی چنداں ضرورت نہیں ہے۔ آئیے اور کھل کر سالگرہ منائیے۔
اس سالگرہ کو سب محفلین نے مل کر کامیاب بنانا ہے۔ یہاں مختلف سلسلوں کا آغاز کسی بھی محفلین کی جانب سے کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی آئیڈیا ہے، تو فوراً سے پیشتر اس سلسلہ کا آغاز کر دیجیے۔
حوض تیار ہے، اپنے اپنے حصہ کا پانی ڈالیے، یہ نہ ہو کہ حوض پانی کا منتظر رہ جائے، اور سب یہ سوچتے رہ جائیں کہ باقی تو پانی لے آئیں گے، ایک ہمارے نہ ڈالنے سے کیا ہو گا۔
یہ محفل ہم سب سے ہے۔