پندرہویں سالگرہ اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ کی پلاننگ

لاریب مرزا

محفلین
اچھی پلاننگ ہو رہی ہے. کچھ پر تو عمل درآمد کا آغاز بھی ہو چکا ہے. :)

خوبصورت بیک گراؤنڈز پہ محفلین کی تحریروں اور شاعری سے اقتباسات پیسٹ کر کے شریک کرنا کیسا رہے گا!

"محفلین کی شاعری اور تحاریر سے سجے پوسٹرز"
کیا یہ عنوان مناسب ہوگا؟
آپ کا یہ دھاگا نظروں سے گزرا. بہت خوب ہے. :)

فورم کی سالگرہ کے موقعے پر خصوصی زوم میٹنگز کا اہتمام بھی کیا جا سکتا ہے۔ :)
گوگل میٹنگز بھی میسر ہے۔ گوکہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔
اسکول کی آن لائن کلاسوں کے سلسلے میں زوم ایپ اور گوگل میٹ ایپ اکثر زیر استعمال رہتے ہیں. ان میں فرق یہ ہے کہ زوم ایپ پہ چالیس منٹ کے بعد کال ازخود ڈراپ ہو جاتی ہے اور دوبارہ کال ملا کے بات چیت کا آغاز کرنا پڑتا ہے. جبکہ گوگل میٹ میں وقت کی کوئی بندش نہیں :)

اچھا مشورہ ہے نبیل بھائی! لیکن محفلین کو کیسے معلوم ہو گا کہ آن لائن کون کون سے محفلین کے درمیان کون کون سے موضوعات زیر بحث رہے؟ :)
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
وہ اوتار والا دھاگہ بھی شروع کریں تاکہ میں اوتار اپڈیٹ کر سکوں۔
ہادیہ بہنا تو اب محفل پر آتی نہیں ،
اگر وہ آجائیں تو ان سے ہی یہ دھاگہ شروع کروا دیں۔
اب ہادیہ بہنا نہیں ہیں تو آپ خود ہی اپنا اوتار تبدیل کر لیں عثمان بھائی :)
 
اکمل زیدی

محفلین
فہد بھائی ہمارے پاس اگر عرفان بھائی کا ای میل ایڈریس یا فون نمبر ہوتا تو ہم ضرور رابطہ کرتے مگر افسوس ،ہمارے پاس جن محفلین کا فون نمبر ہے اور وہ محفل سے غائب ہیں،ہم نے ان سب سے رابطہ کیا ہے اور خیر خیریت معلوم کرنے کے ساتھ محفل پر آنے کی دعوت بھی پیش کی ہے ۔
کوئ نئیں...(n)
 
اکمل زیدی

محفلین
ایک تجویز یہ ہے کہ اس سالگرہ پہ جو محفلین سب سے زیادہ لڑیاں تشکیل دے، انھیں ٹائٹل یا کچھ اور انعام دیا جائے۔
کسی شیلڈ یا سرٹیفیکیٹ کی صورت میں ہو تو بہتر ہے وہ صاحب یاصاحبہ خود پرنٹ نکلوا کر فریم کروا کر ڈرائینگ روم میں لگا کر اس کی پک لے کر یہاں شئیر کریں...
 
آخری تدوین:

عثمان

محفلین
اردو محفل میں ایک سند باد جہازی ہیں، ان کا اثر ہو گیا ہے. وہ بھی مہینوں غائب رہتے ہیں. :D

الحمدللہ، مزاج بخیر..
آپ بتائیے. کہاں ہیں؟ کیسے ہیں؟
الحمدللّٰہ ہم سب خیریت سے ہیں۔ میرا تقریباً روزانہ ہی محفل سے گذر ہوتا ہے۔ تبصرہ کرنے میں دلچسپی کچھ کم ہے۔ آپ سُنائیے جاب کیسی جا رہی ہے۔ محفل نہ آنے کی وجہ مصروفیت ہے یا دلچسپی کم ہے۔ :)
 
مصروفیت بھی ہوتی ہے اور دلچسپی بھی کچھ کم ہے. لیکن اردو محفل سے تعلق ختم نہیں ہو سکتا. وہ تو برقرار رہے گا. :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
فہد بھائی ہمارے پاس اگر عرفان بھائی کا ای میل ایڈریس یا فون نمبر ہوتا تو ہم ضرور رابطہ کرتے مگر افسوس ،ہمارے پاس جن محفلین کا فون نمبر ہے اور وہ محفل سے غائب ہیں،ہم نے ان سب سے رابطہ کیا ہے اور خیر خیریت معلوم کرنے کے ساتھ محفل پر آنے کی دعوت بھی پیش کی ہے ۔
پھر تو آپ پہلے ''بھائی '' کو حاضر کریں ۔
 
اکمل زیدی

محفلین
کیوں نہ ایک لڑی تشکیل دی.جائے جس میں محفل کے ایکٹیو رہنے والے مرحومین کا تذکرہ اور ان سے وابستہ یادیں جو تحریری شکل میں موجود ہیں وہ شئیر کی جائیں جس میں مجھے تو فی الحال نایاب صاحب کا.نام ہی یاد آرہا ہے جو واقعی اپنے نام ہی کی طرح تھے باقی سینئیرز کو بہتر یاد ہو گا..ان مرحوم احباب کا یقینا اردو محفل کی ترویج میں بژا حصہ رہا ہو گا....
 
اکمل زیدی

محفلین
محفلین کو کٹیگرائز کیا جایے بذریعہ ووٹ...کٹیگری کچھ یوں ہو...پھڈے باز....دانشور...بذلہ سنج....مصوران الفاظ بولے تو شاعر واعر...پنگے باز...جان محفل..رونق محفل...یادگار محفل...
یہ صرف مشورہ ہے باقی کٹیگری میں آپ بھی اپنی قیمتی رائے دیجیے....:)
 
لگتا ہے دوبارہ محفل میں دھماکے دار انٹری دی ہے!
 
شکیب

محفلین
کیٹیگری وائز بانٹنے کی تجویز کافی پرانی ہے لیکن افسوس اس پر کبھی سنجیدگی سے عمل نہیں ہو سکا۔ یوں کہ ہر طرح کی اسکلز والے لوگ سامنے آ جائیں اور پھر مختلف پروجیکٹس پر متعلقہ لوگوں کا مل بیٹھنا آسان ہو۔

ایک اچھی اپلیکیشن اس گروپنگ کی تو یہی ہو سکتی ہے کہ "کس طرح کی گفتگو میں کسے ٹیگ کیا جائے" کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ فی الوقت یہ فہارس محفلین کے دماغ میں محفوظ ہیں، جس کو جو متعلقہ بندہ یاد ہو اس کو ٹیگ کر دیتا ہے، وہ بھی تب جب اتفاقاً لڑی پر نظر پڑ جائے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
شغل کے طور پر یہ بھی کیا جا سکتا ہے کہ غیرمقبول ممبر کی ووٹنگ کروائی جائے اور نامزد ممبر کو معینہ مدت کے لیے فورم سے بین کر دیا جائے۔ :)

۔۔۔

نہیں؟ چلیں رہنے دیتے ہیں۔ :)
 
Top