چھٹی سالگرہ اردو محفل کی چھٹی سالگرہ

عائشہ عزیز

لائبریرین
اراکین محفل کو
pic.png

بہت بہت مبارک ہو۔:)
 
میری طرف سے بھی تمام ساتھیوں کو بہت بہت مبارک باد۔ اللہ تعالیٰ اردو محفل کو یوں ہی آباد رکھے اور اُردو زبان کے فروغ کے لیے اس کی کوششوں کو بارآور فرمائے۔ آمین۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ زور نشان کیا ہے؟ اور زیادہ حرف “ز“ سے لکھتے ہیں۔ آئندہ حرف “ذ“ سے لکھا تو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔
 

میم نون

محفلین
جی اردو کمیونٹی میں اردو محفل کی کارکردگی کی وجہ سے جہاں جہاں اس کا ذکرآتا ہے تو یہ اسکے نشانات ہوتے ہیں، اور جو اعلی معیار کے روابط اردو محفل کے دوسرے سائیٹس پر لگائے جاتے ہیں وہ بھی نشانات ہی ہیں، یہ نشان ایک وسیع تر ذمرے میں آتا ہے۔

درستگی کے لئیے شکریہ، لیکن اب جرمانہ اگلے سال تک جمع کرتے رہیں پھر بتا دیجئیے گا کہ کتنا بنا :)
 

تانیہ

محفلین
جی اردو کمیونٹی میں اردو محفل کی کارکردگی کی وجہ سے جہاں جہاں اس کا ذکرآتا ہے تو یہ اسکے نشانات ہوتے ہیں، اور جو اعلی معیار کے روابط اردو محفل کے دوسرے سائیٹس پر لگائے جاتے ہیں وہ بھی نشانات ہی ہیں، یہ نشان ایک وسیع تر ذمرے میں آتا ہے۔
لفظ " زمرے" بھی " ز" سے ہوتا ہے، ذ سے نہیں۔۔۔۔۔:happy:
 

ساجد

محفلین
دل کی گہرائیوں سے اردو محفل کے عمومی اراکین ، لائبریری ممبران ، ماڈریٹرز اور منتظمین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ادب اور محبت کا یہ سفر ٹکنالوجی کے رموز کی معیت میں گزشتہ 6 سال سے بڑی خوش اسلوبی سے جاری ہے اور انشاءاللہ جاری رہے گا۔ ہم اس سفر کی منزل کی دعا نہیں کرتے کہ منزل کے بعد جستجو ختم ہو جاتی ہے بلکہ تمنا کرتے ہیں کہ اس قافلہ میں اردو سے محبت رکھنے والے اور اسے دور جدید کے سائنسی و فنی محاسن سے سنوارنے والے جوق در جوق شامل ہوتے رہیں ۔
سالِ گزشتہ میں بہت سارے گنج ہائے گراں مایہ سے مناسب فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا ۔ یہ کیوں ہوا ؟ اس کا جواب نبیل نے اپنے مراسلہ میں دینے کی کوشش کی ہے لیکن یہ تشفی کے لئیے نا کافی ہے۔ بہت سے اسباب اور بھی ہیں جن کی درستی کی جانی چاہئیے۔ یہاں اس پہ تفصیلی بات کرنے کا موقع نہیں ہے لیکن ساتھ ساتھ ہر دلعزیز شمشاد بھائی اور سر تا پا شفقت ابن سعید (سعود بھیا) کی ان تھک اور بے لوث خدمات کا اعتراف نہ کرنا بھی زیادتی کے زمرہ میں آئے گا۔ وارث بھائی اور زکریا اگرچہ کم لکھتے ہیں لیکن کوزے میں دریا بند کرنے کی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہیں۔
ماڈریٹرز میں جناب سخنور اور ظفری بھائی کبھی کبھاردکھائی دے جاتے ہیں لیکن صابر بھائی "صابر پیا" کی تقلید میں خاموشی میں عافیت کے فلسفے پہ کاربند دکھائی پڑتے ہیں۔ مغل بھائی تو شاید کوئی نہ کوئی سلطنت فتح کرنے کے بعد ہی دوبارہ تشریف لائیں گے۔
راقم خود ڈیڑھ سال تک غیر فعال رہا اور اس حالت میں بھی رہا کہ محفل پہ ایک عدد تعزیتی دھاگہ کھولنے کی کسی دوست کو تکلیف کرنا پڑتی مگر کاتب تقدیر کے ہاں میرے لئیے شفا کا تحفہ موجود تھا جس کی بدولت میں آپ خواتین و حضرات سے ہم کلام بلکہ ہم کتاب ہوں۔ سیاست میں میری فعالیت قدرے بڑھ گئی ہے اور میں جانتا ہوں کہ سیاست مقبولیت کم کرنے کا تیر بہ ہدف فارمولا ہے۔ لیکن یہ توفیق بھی کم لوگوں کو نصیب ہوتی ہے کہ مقبولیت پہ معروفیت کو ترجیح دیں۔ بقول غالب "بدنام ہوں گے تو کیا نام نہ ہو گا"۔ لیکن اردو محفل کی سالگرہ کے موقع پر ایک عدد غیر سیاسی مضمون کا وعدہ کرتا ہوں۔
دعا ہے کہ اردو محفل اپنی آب و تاب کے ساتھ پھر سے پر رونق شباب کی طرف گامزن ہو اور احباب اس کی رونق میں اپنا اپنا علمی ، ادبی ، فنی ، سائنسی غرض جس شعبے سے متعلق ہوں ،حصہ ملاتے جائیں۔
 
ساجد بھائی کا یہ مراسلہ سالگرہ کے موقع پر ان کے تاثرات کے نام سے علیحدہ نہ کر دیا جائے؟ ایک یہ فن بھی ہمیں نہیں آتا کہ کیسے چار سطروں میں دفتر بھر دیں۔ :)
 

asakpke

محفلین
میری طرف سے بھی اردو محفل کو چھٹی سال گرہ مبارک ہو۔

محفل کے بادشاہ کو تاج پہنایا جائے۔

Keefers_Dividers3017.gif
 

امن ایمان

محفلین
میری جانب سے بھی تمام حاضرین (و غائیبین) محفل کو چھٹی سالگرہ بہت مبارک ہو۔ میری طرف سے پہلا تحفہ تو فورم کے اردو ایڈیٹر کی اپڈیٹ ہے۔ :) میں انشاءاللہ جلد ہی اس اپڈیٹ کے بارے میں اور دوسرے امور کے بارے میں پوسٹ کرتا ہوں۔


نبیل بھائی آپ نے اتنے شاندار انداز میں اتنے ڈھیر سارے لفظوں کو استعمال کے قابل سمجھتے ہوئے انہیں اپنے افتتاحی خطبے میں شمولیت کا اعزاز بخشا کہ جسے پڑھ کر حاضرئین تو اپنی جگہ غائیبین بھی دوڑے چلے آئے :)

میری طرف سے بھی تمام محفلین کو خاص طور پر شمشاد چاء اور سعود بھائی کو سالگرہ کی بہتتتتتتتتتتتت سی مبارکباد کہ جن کے دم سے اردو محفل خوب سے خوب تر کی طرف رواں دواں ہے۔۔۔اللہ تعالیٰ اس محفل کو ہمیشہ شادوآباد رکھیں آمین۔
 
امن بٹیا اب دوڑی چلی آئی ہیں تو اپنے حصے کا کام سنبھالیں۔

خرم جونئیر، پلاننگ کی کوشش تو ہوئی ہے پر باقاعدہ پلاننگ نہیں ہو سکی۔ :)
 
Top