45: فاتح
فاتح الدین بشیر صاحب کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ شہزادے آدمی ہیں۔
ارے میں تو صرف مذاق کیا تھا۔
ستارے لکھا ہوتا تو ولن کہنے کی نوبت ہی نہ آتی ، فرحان نے مذاق میں کہا ھے ہم سب جانتے ھیں ہم برا نہیں مناتے کم از کم میں کیونکہ میں تو ولن ہو نہیں سکتی
فرحان بھائی مزاحاً ہی سہی۔۔۔
فرحان بھائی مزاحاً ہی سہی پر یہ اس بات کا محل نہیں تھا۔ خیر مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن دوسرے محفلین آپ کی اس بات سے ضرور ہرٹ ہو سکتے ہی۔ اور ہیرو ولن کے درمیان بھی کچھ ہوتا ہے۔ ویسے ایسا نہیں ہے کہ محفل میں ولن نہیں آئے پر ان کا ذکر کر کے موڈ خراب کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔
فرحان بھائی آپ کا بھی ذکر آئے گا پریشان کیوں ہوتے ہیں۔ اتنی بڑی محفل میں صرف اکیاون لوگوں کا ذکر یقیناً ایک خلا چھوڑتا ہے۔ ویسے میں نے کوشش کی تھی کہ ان احباب کا ذکر پہلے ہو جو کسی کارنامے کے تحت محفل میں سبھی کو یاد رہتے ہیں نہ کہ صرف چند لوگوں کو۔ بہر کیف جہانزیب بھائی، منہاجین بھائی، باسم بھائی، فرحت بٹیا، فاطمہ قدوسی بٹیا، خوشی اپیا وجی بھائی ڈاکٹر عباس بھائی، افتخار راجہ بھائی، سارا بٹیا، زینب بٹیا، ام ولید اپیا، زھراء علوی بٹیا، بنت حوا اپیا، عبدالرحمن سید بھائی، سلیمان جاذب بھائی، محمد امین بھائی، نوید صادق بھائی، محمود غزنوی بھائی، ایم اے راجہ بھائی، زرقاء مفتی اپیا، جیہ راؤ بٹیا، محمد احمد بھائی، ش زاد بھائی، راسخ کشمیری بھائی، عمران شناور بھائی، قدیر رانا بھائی، الکبیر بھائی، زینت بٹیا، ڈیمزیل بٹیا، طالوت بھائی، عبد اللہ بھائی، فاروق سرور بھائی، شاکر اعوان بھائی، عادل سہیل بھائی، حیدرابادی بھائی، باذوق بھائی، ہارون بھائی، سعدیہ سحر بٹیا اور فرحان دانش بھائی وغیرہ جیسے کئی ایسے نام جو میرے ذہن میں اردو محفل کا ذکر آتے ہی ابھرتے ہیں۔ پر کیا ان کا ذکر کر سکا؟ نہیں ناں! سبب ظاہر ہے کہ ایک وقت میں اتنے لوگوں کا بیان انتہائی مشکل امر ہے۔ حالانکہ میں ان سب کے بارے میں ایک ایک پیراگراف ابھی اور اسی وقت لکھنے کا اہل ہوں ان میں سے کسی کے بھی بارے میں لکھنے کے لئے مجھے کسی ریفرینس کی ضرورت نہیں ہوگی اور نہ ہی پچھلے اکیاون لوگوں کے ذکر میں کسی ریفرینس کی ضرورت پڑی ہے۔ اطلاعاً عرض کر دوں کہ اس کام میں بہت وقت لگتا ہے اور میں نے وہ طویل ترین مراسلہ ایک ہی نشست میں لکھا تھا۔ آپ کو لکھنا پڑتا تو شاید اتنی دیر میں تین بار بجلی چلی جاتی آپ کے یہاں۔
ویسے ایک چیلینج ہے: جن جن احباب کو لگتا ہے کہ میں نے ان کا ذکر دانستہ یا غیر دانستہ نہیں کیا وہ ذرا اوپر لکھے گئے ناموں کے بارے میں ایک ایک پیراگراف تحریر کر دیں۔ سبھی کا نہ سہی نصف یا چوتھائی کا ہی سہی۔ اور جی کرے تو فہرست میں اضافہ بھی کر لیں۔
سعید جی پنجابی میں کہاوت ھے گونگلواں توں مٹی جھاڑنا ، ایسانہ کریں اب ، جو ہیرو تھے ان کا لکھ دیا اب خانہ پری نہ کریں ، طالوت اور عبداللہ کا ذکر تو کرتے کم از کم
فہیم ایویں باتیں نہ بنائیں پاکستانی فلموں کے ہیرو اتنی عمر کے ہی ہوتے ھیں