اردو محفل کے اکیاون ہیرو

ابو یاسر

محفلین
میں اس تھریڈ میں تو شاید لکھنے کی اوقات بھی نہیں رکھتا مگر اس کو فری وقت میں پڑھ سکوں اس لیے اس میں ایک پوسٹ کیے دے رہا ہوں۔ سعود بھائی کا کرئیٹیو دماغ ہمیشہ کچھ نہ کچھ نیا لاتا ہے جیسا کہ یہ تعارفی تھریڈ کا نام۔
 
انتہا

محفلین
سب لوگ سعود بھائی کو ہیرو کی کٹیگری میں شامل کرنے کے چکر میں ہیں۔ ارے کبھی ہیرو کے ابا جان بھی ہیرو ہوتے ہیں۔ وہ تو ابا جان ہی ہوتے ہیں۔ ہی ہی ہی
 
سب لوگ سعود بھائی کو ہیرو کی کٹیگری میں شامل کرنے کے چکر میں ہیں۔ ارے کبھی ہیرو کے ابا جان بھی ہیرو ہوتے ہیں۔ وہ تو ابا جان ہی ہوتے ہیں۔ ہی ہی ہی

ہا ہا ہا ہا۔۔۔ میں سمجھا کہ آپ "سپر ہیرو" کہتے کہتے رہ گئے۔ :)

باقی سبھی احباب کا بھی بہت بہت شکریہ جنھون نے اس ادنیٰ سی کوشش کو پسند کیا اور سراہا۔ :)
 
میم نون

محفلین
سعود بھائی میں نے یہ والا دھاگہ پورا پڑھا ہے، اور چند لوگوں کی "غلط فہمی" کی بارے میں بھی۔
لیکن اس وجہ سے تو آپکو یہ کام روکنا نہیں چاہیئے تھا ;)

کوشش کریں کچھ اور محفلین کے بارے میں لکھنے کی، مجھے تو یہاں سے بہت سے محفلین کے بارے میں اچھی معلومات ملی ;)

شکریہ۔
 
بھئی بالکل لکھیں گے اگر کسی دن ذہنی رو بہک گئی یا کچھ فرصت کے لمحات ہاتھ لگ گئے۔ :)
 
آبی ٹوکول

محفلین
واہ بھائی واہ بہت خوب کافی عرصہ بعد محفل میں ایک خوبصورت دھاگا پڑھا اور پڑھتا ہی چلا گیا اتنے بہت سارے ستاروں کا ایک ساتھ زکر جہاں ابن سعید بھائی کی “ دقت نظری “ کا ثبوت دیتا ہے وہیں ان کے خلوص نیت اور محبت کی بھی علامت ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ایک انتہائی مشکل کام کو انہوں نے نہایت ہی سرعت سے فقط ایک ہی نشت میں انجام دیا ہے جو کہ ابن سعید بھائی کی “ جودت طبع “ کی خبر دیتا ہے اور سب سے بڑا فائدہ کہ اردو کی خدمت کرنے والی ان عظیم ہستیوں کا تعارف سب کو ایک ساتھ ہی ایک ہی دھاگا میں میسر آگیا کہ جس کے لیے ابن سعید بھائی کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے ۔۔۔۔والسلام
 
Top