اردو محفل کے لیے عطیہ برائے سال 2010 - 2011

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل اردو زبان کا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں اردو سے محبت کرنے والے اکٹھے ہو کر اردو بول کر اور لکھ کر لطف اٹھاتے ہیں۔

اس اردو محفل کا سہرا تو جن حضرات کے سر جاتا ہے وہ تو تو جاتا ہی ہے لیکن کیا یہ صحیح ہے کہ ان کی جیب پر بھی بوجھ ڈالا جائے؟

آپ سب کے چھوٹے چھوٹے عطیات اس مد میں بہت کارآمد ہوں گے۔ تو آ جائیں اس طرف اور اپنی جیب کا بوجھ اردو محفل کے لیے ہلکا کر دیں۔

یہ رہا ربط جہاں آپ کو عطیہ دینا ہے

اس دفعہ ہدف پچھلے سال کی نسبت کم ہے، اس لیے امید ہے کہ جلد ہی یہ ہدف پورا ہو جائے گا۔ کوشش یہی ہے کہ مئی کے مہینے میں ہی پورا ہو جائے ورنہ جون میں تو پاکستانی بجٹ کی ہوا لگ گئی تو مشکل ہو جائے گی۔

یہ پیغام میں نے یہاں " کھیل ہی کھیل میں " اس لیے لکھا ہے کہ اکثر اراکین اس دھاگے پر ضرور آتے ہیں۔

باجو اور خوشی کو خاص الخاص دعوت ہے۔

میں نے اپنا حصہ پہلے ہی ادا کر دیا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ شمشاد بھائی۔ میں صرف یہ وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارا حصہ بھی ہمیشہ کی طرح اس بار بھی انشاءاللہ شامل رہے گا۔
 

تیشہ

محفلین
مجھے بھی یاد رکھئیے گا اور یاد دلاتے رہئیے ۔ انشااللہ اس منتھ کے آخر میں ، میں بھی حصہ ڈالتی ہوں اور کوشیش ہے اس بار پیچھلی ٹائم سے زیادہ ہو ۔ ۔۔

:cool:
 

سویدا

محفلین
میں نے نبیل بھائی سے ذاتی پیغام میں بذات خود اس خواہش اور جذبے کا اظہار کیا تھا لیکن آج تک کوئی جواب نہ ملا

بہرحال میں اپنا حصہ کس طرح ڈال سکتا ہوں

پے پل اکاونٹ کا طریقہ کار کیا ہوتا ہے اس بارے میں کچھ نہیں پتہ مجھے از راہ کرم رہنمائی فرمائیں
شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
فواد، میں معذرت چاہتا ہوں کہ آپ کے پیغام کا اس وقت جواب نہیں دے سکا تھا۔ پاکستان میں رہنے والے شاید براہ راست پے پال کے ذریعے ڈونیٹ نہیں کر پائیں گے۔ اس کے لیے شمشاد بھائی شاید ذاتی پیغام میں بہتر رہنمائی کر پائیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیا آپ کے پاس کریڈٹ کارڈ کی سہولت ہے؟

کریڈٹ کارڈ سے بھی ادائیگی کی جا سکتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ارے بھئی ایسی بھی کیا بے رخی، کیا آپ کی نئی کابینہ نے آپ کا بجٹ بھی پانچ فیصد کم کر دیا ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
یہ دھاگہ آسیب زدہ ہے یا یہاں کوئی جن یا چڑیل آ گئی ہے کہ ادھر کوئی آتا ہی نہیں۔
 

تیشہ

محفلین
میری طرف سے بے فکر رہئیے گا بھلے اس تھریڈ میں آؤں یا نہ مگر کسی دن ڈونیٹ کرکے خود ہی یہاں آکر بتا جاؤں گی۔۔
:)
 
Top