اردو محفل کے لیے عطیہ برائے سال 2011 - 2012

حماد

محفلین
اگر پراگرس کی صحیح صورتحال سامنے ہوتی تو شاید میں اتنی دریا دلی کا مظاہرہ نہ کرتا :pagaldil:
 

حماد

محفلین
جناب میری بات کا غلط مطلب نہ لیجئے گا . کسی پر احسان نہیں کیا . اردو سے پیار کا تھوڑا سا اظھار کیا ہے . :redheart:
 
ہا ہا ہا ہا۔ ہمیں آپ کی شگفتہ طبعی کا اندازہ ہے پیارے۔ :)

ویسے وہ عطیات جو ابھی تک اپڈیٹ نہیں کیئے گئے، اتنے بھی نہیں ہوں گے کہ آپ کو اپنی دریا دلی کے مظاہرے پر "افسوس" ہو۔ :)

ہماری خواہش ہوتی ہے کہ اس کام میں زیادہ سے زیادہ محفلین تھوڑا تھوڑا کر کے حصہ لیں۔ اس طرح زیادہ سے زیادہ محفلین کو ذہنی آسودگی ملتی ہے۔ ہم یہ نہیں چاہتے کہ محض ایک یا دو افراد ہی پورا خرچ برداشت کریں۔
 

شمشاد

لائبریرین
Progress Bar ایک چھلانگ لگائی تو ہے۔ بس ایسی تین چھلانگوں کی اور ضرورت ہے۔
 

bilalrouf

محفلین
میں جانتا ہوں گوگل ایڈ سنس یا کوئی دوسری سروس 100 فیصد قابل اعتماد نہیں فیملی فورم کے لئے۔ لیکن کوئی تھوڑی بہت سپیس جو صرف مین پیج پہ ہو ،پرائیویٹ اشتہارات کے لئے استعمال کی جا سکتی ہے۔
میں جانتا ہوں یہ آپشنز فائدہ مند نہیں رہی ہوں گی جسکی وجہ سے انہیں استعمال نہیں کیا جا رہا۔ آپ اتنا بڑا فورم چلا رہے ہیں انتظامی معاملات کو بہتر سمجھتے ہیں۔
کیا پرائیویٹ اشتہارات بھی وبا ہیں؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
ایسے اشتہارات بھلے ہی وبا نہ ہوں لیکن اشتہارات کی موجودگی میں فورم کچھ کاروباری سا لگنے لگتا ہے کہ شاید فورم کا مقصد پیسہ کمانا ہے۔
 
الحمد للہ احباب کے خلوص کے باعث بہت ہی بڑا نظر آنے والا یہ ہدف توقع سے کہیں پہلے سر ہو گیا۔

اگر آپ سوچ رہے تھے کہ بس آج کل میں ہی کچھ ارسال کریں گے تو ہمیں افسوس ہے کہ موقع آپ کے ہاتھ سے چلا گیا۔ اب اگلے سال کا انتظار کرنا ہوگا۔ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ احباب تھوڑی تھوڑی رقم دیں اور جس قدر اولین وقت میں ممکن ہو دیں۔ بعد میں ضرورت محسوس ہونے پر دوبارہ بھی عطیات دے سکتے ہیں۔ لہٰذا تذبذب کرنے سے اجتناب برتیں۔

ویسے اس سال کر ریکارڈ بھی حیرت انگیز رہا۔ لوگوں نے نہ صرف یہ کہ فراخدلی کا مظاہرہ کیا بلکہ بعض احباب کو چین نہ آیا تو دو دو دفعہ اپنے عطیات ارسال کیئے۔ بہر کیف ہم کسی کے ناموں اور ان کی عطیات کا اعلان نہیں کریں گے۔ کیوں کہ محفل اس کے بدلے احباب کو محض محبت ہی دے سکتی ہے۔ ورنہ عطیات دینے والے اور نہ دینے والے محفل کی نظروں میں یکساں اور یک صف ہیں۔ اس کی بنیاد پر کسی کو کوئی اضافی اعزاز نہیں دیا جاتا۔

ہم ایک بار پھر سبھی احباب کے خلوص پر ممنونیت کا اظہار کرتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت خوشی کی بات ہے کہ اراکین محفل نے ہدف پورا کرنے میں نہایت فراخدلی کا مظاہرہ کیا ہے۔ میں تہ دل سے اراکین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ جناب لیکن مبارکباد کے مستحق سبھی اراکین ہیں اور خاص کر وہ جنہوں نے اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
 
Top