ہا ہا ہا ہا۔ ہمیں آپ کی شگفتہ طبعی کا اندازہ ہے پیارے۔
ویسے وہ عطیات جو ابھی تک اپڈیٹ نہیں کیئے گئے، اتنے بھی نہیں ہوں گے کہ آپ کو اپنی دریا دلی کے مظاہرے پر "افسوس" ہو۔
ہماری خواہش ہوتی ہے کہ اس کام میں زیادہ سے زیادہ محفلین تھوڑا تھوڑا کر کے حصہ لیں۔ اس طرح زیادہ سے زیادہ محفلین کو ذہنی آسودگی ملتی ہے۔ ہم یہ نہیں چاہتے کہ محض ایک یا دو افراد ہی پورا خرچ برداشت کریں۔
میں جانتا ہوں گوگل ایڈ سنس یا کوئی دوسری سروس 100 فیصد قابل اعتماد نہیں فیملی فورم کے لئے۔ لیکن کوئی تھوڑی بہت سپیس جو صرف مین پیج پہ ہو ،پرائیویٹ اشتہارات کے لئے استعمال کی جا سکتی ہے۔
میں جانتا ہوں یہ آپشنز فائدہ مند نہیں رہی ہوں گی جسکی وجہ سے انہیں استعمال نہیں کیا جا رہا۔ آپ اتنا بڑا فورم چلا رہے ہیں انتظامی معاملات کو بہتر سمجھتے ہیں۔
کیا پرائیویٹ اشتہارات بھی وبا ہیں؟؟
الحمد للہ احباب کے خلوص کے باعث بہت ہی بڑا نظر آنے والا یہ ہدف توقع سے کہیں پہلے سر ہو گیا۔
اگر آپ سوچ رہے تھے کہ بس آج کل میں ہی کچھ ارسال کریں گے تو ہمیں افسوس ہے کہ موقع آپ کے ہاتھ سے چلا گیا۔ اب اگلے سال کا انتظار کرنا ہوگا۔ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ احباب تھوڑی تھوڑی رقم دیں اور جس قدر اولین وقت میں ممکن ہو دیں۔ بعد میں ضرورت محسوس ہونے پر دوبارہ بھی عطیات دے سکتے ہیں۔ لہٰذا تذبذب کرنے سے اجتناب برتیں۔
ویسے اس سال کر ریکارڈ بھی حیرت انگیز رہا۔ لوگوں نے نہ صرف یہ کہ فراخدلی کا مظاہرہ کیا بلکہ بعض احباب کو چین نہ آیا تو دو دو دفعہ اپنے عطیات ارسال کیئے۔ بہر کیف ہم کسی کے ناموں اور ان کی عطیات کا اعلان نہیں کریں گے۔ کیوں کہ محفل اس کے بدلے احباب کو محض محبت ہی دے سکتی ہے۔ ورنہ عطیات دینے والے اور نہ دینے والے محفل کی نظروں میں یکساں اور یک صف ہیں۔ اس کی بنیاد پر کسی کو کوئی اضافی اعزاز نہیں دیا جاتا۔
ہم ایک بار پھر سبھی احباب کے خلوص پر ممنونیت کا اظہار کرتے ہیں۔