اردو محفل کے لیے عطیہ برائے سال 2011 - 2012

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل اردو زبان کا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں اردو سے محبت کرنے والے اکٹھے ہو کر اردو بول کر اور لکھ کر لطف اٹھاتے ہیں۔

اس اردو محفل کا سہرا تو جن حضرات کے سر جاتا ہے وہ تو تو جاتا ہی ہے لیکن کیا یہ صحیح ہے کہ ان کی جیب پر بھی بوجھ ڈالا جائے؟

آپ سب کے چھوٹے چھوٹے عطیات اس مد میں بہت کارآمد ہوں گے۔ تو آ جائیں اس طرف اور اپنی جیب کا بوجھ اردو محفل کے لیے ہلکا کر دیں۔

یہ رہا ربط جہاں آپ کو عطیہ دینا ہے

اس دفعہ ہدف پچھلے سال کی نسبت تھوڑا زیادہ ہے۔ کوشش یہی ہے کہ جون کے مہینے میں ہی پورا ہو جائے ورنہ پاکستانی بجٹ بھی آنے والا ہے اور اگر اسے اس بجٹ کی ہوا لگ گئی تو مشکل ہو جائے گی۔

یہ پیغام میں نے یہاں " کھیل ہی کھیل میں " اس لیے لکھا ہے کہ اکثر اراکین اس دھاگے پر ضرور آتے ہیں۔

میں نے اپنا حصہ پہلے ہی ادا کر دیا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ارے بھائی اس دھاگے پر کوئی جِن بھوت تو نہیں ہے اور یہ آسیب زدہ بھی نہیں کہ کوئی رکن اسطرف آ ہی نہیں رہا۔
 
شمشاد

لائبریرین
بُھوت بھگانے کا طریقہ مجھےمعلوم ہے، آپ یہ بتائیں کہ آپ کتنا عطیہ دیں گے۔
 
شمشاد

لائبریرین
مقدس اردو محفل کے سالانہ اخراجات 600 ڈالر ہیں۔ اس میں اراکین محفل عطیہ دے کر اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔ آپ یہ بتائیں کہ آپ اس میں کتنا حصہ ڈال سکتی ہیں۔
 
مقدس

لائبریرین
کیا یہ بتانا ضروری ہے بھیا۔۔
ہم ود آؤٹ مینشن کیے بھی تو دے سکتے ہوں گے ناں
 
کیا یہ بتانا ضروری ہے بھیا۔۔
ہم ود آؤٹ مینشن کیے بھی تو دے سکتے ہوں گے ناں

جی یقیناً بٹیا رانی، آپ ذکر کیے بغیر بھی عطیہ دے سکتی ہیں۔ اور کسی باعث عطیہ دے پانا ممکن نہ ہو تو پریشان ہونے کی بھی چنداں ضرورت نہیں۔ شمشاد بھائی کا مقصد محض آپ کو اس کے لیے اکسانا تھا، آمادہ کرنا یا مجبور کرنا قطعی نہیں۔ :) :) :)
 
جی بھیا۔۔ مجھے پتا ہے ۔۔ شمشاد بھیا کا مقصد مجبور کرنا ہر گز نہیں ہے۔۔ بٹ آئی وڈ لو ٹو بھی پارٹ آف اٹ
 
شمشاد

لائبریرین
اور کیا، اور یہ کہ سعود بھائی انہوں نے مجھ سے آئسکریم بھی تو کھانی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ارے نہیں سعود بھائی وہ تو آٖپ کی طرف سے تھی، اب یہ مجھ سے کھانا چاہتی ہیں اور میں نے یکم تک مہلت مانگی ہے کہ مہینے کی آخری تاریخوں میں بٹوہ بہت پتلا ہو جاتا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ کیا بھئی یہ سُوئی تو 184 پر ہی اٹک گئی ہے۔ کہاں رہ گئے مخیر حضرات و خواتین؟
 
شمشاد

لائبریرین
اگر آپ کا پے پال پر اکاؤنٹ نہیں ہے تو آپ اپنے کریڈٹ کارڈ سے بھی ادائیگی کر سکتے ہیں۔
 
حماد

محفلین
یہ کیا بھئی یہ سُوئی تو 184 پر ہی اٹک گئی ہے۔ کہاں رہ گئے مخیر حضرات و خواتین؟
جی میں بھی کافی دنوں سے دیکھ رہا ہوں کہ سوئی ایک ہی جگہ اٹکی ہوئی ہے . آخر میں نے اسے آگے سرکانے کا فیصلہ کر ہی لیا . ممکن ہے دھکا کچھ اثر دکھاے اور گاڑی ایسی سٹارٹ ہو کہ منزل مقصود پر جا کر ہی دم لے .
 
ہم ان تمام احباب کے ممنون و مشکور ہیں جنھوں نے خلوص کے ساتھ اپنے عطیات کا نذرانہ پیش کیا ہے یا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

در اصل زکریا بھائی ان دنوں سفر پر ہیں، لہٰذا عطیات کی رپورٹ ہمیں موصول نہیں ہو پا رہی اور ہم اس پروگریس بار کو اپڈیٹ کرنے سے قاصر ہیں۔ جبکہ ہمیں علم ہے کہ اس دوران چند احباب نے محفل کو نذرانہ پیش کیا ہے۔ ان شاء اللہ اپڈیٹ ملتے ہی پروگریس بار میں ترمیم کر دی جائے گی۔
 
اوہو ، مجھے یہ پڑھ کر مایوسی ہوئی . یہ بات پہلے کلئر کی جانی چاہئیے تھی .
 
Top