اردو محفل کے لیے عطیہ

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل اردو زبان کا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں اردو سے محبت کرنے والے اکٹھے ہو کر اردو بول کر اور لکھ کر لطف اٹھاتے ہیں

اس اردو محفل کا سہرا تو جن حضرات کے سر جاتا ہے وہ تو تو جاتا ہی ہے لیکن کیا یہ صحیح ہے کہ ان کی جیب پر بھی بوجھ ڈالا جائے؟

آپ سب کے چھوٹے چھوٹے عطیات اس مد میں بہت کارآمد ہوں گے۔ اگر آپ خود سے ادائیگی کر سکتے ہیں تو بہت ہی اچھی بات ہے، وگرنہ جیسا کہ میں نے اپنے دستخط میں لکھ رکھا ہے کہ آپ یہ بتا دیں کہ آپ نے کتنا عطیہ دینا ہے، میں آپ کو بہت آسان طریقہ بتا دوں گا۔

یہ پیغام میں نے یہاں " کھیل ہی کھیل میں " اس لیے لکھا ہے کہ اکثر اراکین اس دھاگے پر ضرور آتے ہیں۔
 
مغزل

محفلین
میں کیا کہوں۔۔ ؟ کھیل سمجھوں کہ کھیل ۔۔کہ ۔ کھیل ہی کھیل میں کہیں آپ کھیل تو نہیں کھیل رہے ہم ایسے کھیل کھیل کھیلنے والوں کے کھیل کے ساتھ۔۔۔ ؟
 
شمشاد

لائبریرین
نہیں محمود بھائی میں سنجیدہ ہوں۔

بتائیے آپ کتنا عطیہ دے رہے ہیں؟ ذاتی پیغام میں بتا دیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے حیرت ہے کہ سوائے دو اراکین کے کسی نے بھی مجھ سے رابطہ نہیں کیا۔

ایسا کیوں؟
 
شمشاد

لائبریرین
اس میں کیا مشکل ہے باجو، کریڈٹ کارڈ تو آپ کے پاس ہے ہی۔ بس اس سے ادائیگی کر دیں۔
پے پال کے ذریعے یا سیدھا ڈریم ہوسٹ کو ادائیگی کر دیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
باجو آپ صفحہ اول پر جائیں

ربط یہ رہا

وہاں پر لکھا ہو گا " دونیٹ کریں " نیلے رنگ میں لکھا ہے۔ اس پر کلک کریں۔ اس کے بعد رقم لکھیں اس کے بعد وہ کریڈٹ کارڈ کا نمبر وغیرہ مانگیں گے، وہ آپ کر ہی لیں گی۔
 
تیشہ

محفلین
اس میں کیا مشکل ہے باجو، کریڈٹ کارڈ تو آپ کے پاس ہے ہی۔ بس اس سے ادائیگی کر دیں۔
پے پال کے ذریعے یا سیدھا ڈریم ہوسٹ کو ادائیگی کر دیں۔

:battingeyelashes:
پے پال کیا ہے ؟ مجھ سے تو یہ ہوسکتا ہے کہ میں جتنے دینا چاہوں اس منی کو ،میں کسی اور کے اکاونٹ میں بھیج دوں ۔۔آگے سے وہ بندہ جانے اور اسکا کام ، یہ پے پال کا ، ڈریم ہوسٹ کا مجھے کچھ پتا نہیں ہے ۔۔
میں دے سکتی ہوں عطیہ ، مگر انگیجمنٹ گزرنے دیں ۔۔ پہلے میں اپنی شاپنگ کرلوں :battingeyelashes:
پھر فارغ ہوکر بھیجتی ہوں رقم ، اگر میں تیس پاؤنڈ یا بیس پاؤنڈ بھی دے دوں تو چلے گا ناں ۔۔ ۔
مجھے قسم سے یہ پے پال ڈریم ہوسٹ کے نا تو طریقے آتے ہیں ، نا ہی پتا ہے ، اور نا ہی پہلے کبھی ان سے یوز کیا ہے ۔،
مجھے آپ اپنا اکاونٹ نمبر بیھج دیں ، میں سیدھی سیدھی اسُ میں بھیجوا دوں گی ۔ :battingeyelashes:
 
شمشاد

لائبریرین
باجو آپ مجھے بھیجیں گی تو بنک والے تیس چالیس ڈالر تو بنک ٹرانسفر کے لے لیں گے۔ اس سے اچھا وہ رقم آپ اردو محفل کو دے دیں۔

بہت آسان طریقہ ہے۔ وہاں کلک کریں گی تو چند ایک سوالوں کے جواب دینے ہیں جیسے کارڈ کا نمبر، ایڈریس اور بس۔
 
اوہو پیسے کٹے گے :worried: پھر یہی طریقہ بہتر ہے کہ کارڈ سے ہی پے کرلوں ۔۔
ٹھیک ہے میں دیتی ہوں عطیہ ،، اگر جلدی دینا ہو تو تب میں بیس ، تیس پاؤنڈ دے دوں گی ۔ مگر ، اگر کوئی جلدی نا ہو اور آرام سے فری ہوکر میں دوں تو میں پچاس پاؤنڈ بھی دے لوں گی ، نو پرابلم ،
مگر ڈپینڈ ہے کہ عطیہ جلدی چاہئیے کہ آرام سے میں اپنی شاپنگ کرکے بھی دے سکتی ہوں ۔؟ ؟
آجکل تو روز ہی میں شاپنگ پے ہوتی ہوں کہ انگیجمنٹ قریب آرہی ہے ۔
 
شمشاد

لائبریرین
باجو آپ آرام سے دے دیں کوئی اتنی جلدی نہیں ہفتہ دس دن بعد میں بھی دے دیں تو چلے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
عطیہ نہ دینا ہو تو سو بہانے ہیں۔ عطیہ دینا ہو تو وقت ہی وقت ہے۔ دیر ہی کتنی لگتی ہے، صرف آدھا منٹ۔
 
زین

لائبریرین
یہ لیجئے

اردو محفل اردو زبان کا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں اردو سے محبت کرنے والے اکٹھے ہو کر اردو بول کر اور لکھ کر لطف اٹھاتے ہیں

اس اردو محفل کا سہرا تو جن حضرات کے سر جاتا ہے وہ تو تو جاتا ہی ہے لیکن کیا یہ صحیح ہے کہ ان کی جیب پر بھی بوجھ ڈالا جائے؟

آپ سب کے چھوٹے چھوٹے عطیات اس مد میں بہت کارآمد ہوں گے۔ اگر آپ خود سے ادائیگی کر سکتے ہیں تو بہت ہی اچھی بات ہے، وگرنہ جیسا کہ میں نے اپنے دستخط میں لکھ رکھا ہے کہ آپ یہ بتا دیں کہ آپ نے کتنا عطیہ دینا ہے، میں آپ کو بہت آسان طریقہ بتا دوں گا۔

یہ پیغام میں نے یہاں " کھیل ہی کھیل میں " اس لیے لکھا ہے کہ اکثر اراکین اس دھاگے پر ضرور آتے ہیں۔
 
خوشی

محفلین
بہت شکریہ زین جی ، شمشماد جی اسے کہتے ھیں عقل ، دیکھی زین جی کی ذھانت
 
شمشاد

لائبریرین
زین اخبار میں کام کرتا ہے۔ اس کا تو کام ہی یہی ہے۔ ادھر کی خبر ادھر اور ادھر کی ادھر۔
 
Top