تو پھر آپ کو گلاب بھی پکارا جا سکتا ہے ۔۔ حضور نام کی نسبت سے غلط فہمی ہو جاتی ہے ۔۔ جیسے نایاب ، ثناء خورشید وغیرہ ۔۔السلام علیکم
بہت شکریہ آپ سب کا محترم طالوت جی ! اکثر ہی لوگ صنف نازک سمجھ لیتے ہیں مجھے ۔لیکن مجھے برا نہیں لگتا کہ یہ نایاب نام میرے بزرگوں کا عطا کردہ ہے ۔
اور ویسے بھی گلاب کو کسی بھی نام سے پکارو گلاب ہی رہتا ہے ۔
آپ جیسے جی چاہے پکاریں ۔
تو خوش آمدید نایاب حسین نقوی ۔۔محترم شمشاد جی نایاب نام رکھ کر دستیاب رہتا ہوں۔
نایاب صرف ان کے لیے ہوں ۔ جو میرے من نگر میں سجے ہیں۔
یہ بھی کوٰی مصلحت الہی ہے ۔ انشااللہ دستیاب ہی رہوں گا محفل پر
نام نایاب حسین نقوی ہے ۔
تین جگہوں سے کیسے ؟تعلق راولپنڈی لاہور ڈسکہ سے ہے ۔۔
وہ تو آپ کی تحریروں سے ہی پتہ چلتا ہے کہ آپ کتنے "ان پڑھ" ہیں ۔۔تعلیم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ان پڑھ
تو آپ ہمارے پیٹی بند بھائی ہوئے ۔۔بسلسلہ تلاش رزق سعودی عرب میں مقیم ہوں۔۔
اگر آپ اپنے خاندان میں اوسط طبعی عمر بتا دیں تو ایک محتاط اندازہ قائم کیا جا سکتا ہے ۔۔عمر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عمر دراز مانگ کر لایا تھا چار دن ۔۔ تین دن گزر چکے ۔۔ اک دن باقی ہے ۔
آپ کا بھی شکریہ کہ آپ نے محفل کو رونق بخشی۔۔طلب گار دعا ہوں ۔ آپ جیسی ہستیوں سے کہ آگہی پا جاؤں اپنے ہونے کی۔۔تشنگی کا عالم اور زیست کا صحرا۔ پھر سراب تو ملتے ہی ہیں۔
شکر گذار ہوں آپ سب محترم ہستیوں کا ۔
اچھے لوگوں کی محفل ہے انشاءاللہ سجی رہے گی اور آپ جیسے حضرات اسے مزید سجاتے رہیں گے ۔۔اور اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھ رہا ہوں آپ سب کی توجہ پا کر
اللہ کرے سدا سجی رہے یہ محفل اہل علم و فضل کی۔ آمین
محترم شمشاد جیسعودی عرب میں کہاں مقیم ہیں اور راولپنڈی کے کس علاقے سے تعلق ہے؟
السلام علیکمخوش آمدید!!!
لوجی پھر تو میں آپ کا گرائیں ہوا۔محترم شمشاد جی
آپ پر سدا سلامتی کا سایہ رہے آمین
راولپنڈی میں میرا خاندان ۔۔ محلہ وارث خان ۔ ۔ بنی چوک ۔۔ کمیٹی چوک ،، میں سکونت پذیر ہے ۔
سعودی عرب میں الریاض کا اک علاقہ ہے الشفا ،، ۔۔ بس یہیں دستیاب رہتا ہوں پچھلے سترہ برس سے ۔۔
طالب دعا
نایاب
السلام علیکملوجی پھر تو میں آپ کا گرائیں ہوا۔
میرا بہت وقت کمیٹی چوک اور محلہ وارث خان میں گزرا ہے۔
یہ الشفا کا علاقہ ریاض میں کس طرف ہے؟
اور کیا شغل ہے آپ کا ریاض میں؟