مبارکباد اردو محفل کے نئے رکن کو محفل کا نشہ ہو جانے پر مبارک باد

یہ ہیں اردو محفل کے نئے رکن کے طور پر اپنا تعارف کروانے والے Shamshad Khan, جنہیں محفل کے کسی رکن نے کبھی نیا نہیں سمجھا. آج ہم سب انہیں پہلے ہزاری منصب پر مبارک باد پیش کرتے ہیں. ایک ماہ میں ایک ہزاری ہونے والے اردو محفل پر کتنے اراکین رہے ہیں اس پر ایک سٹیٹ ہو سکتی ہے مگر امید ہے پہلے ہزار مراسلہ جات اتنی جلدی مکمل کرنے کا سہرا صرف انہی کے سر ہو گا.
آپ کو بے حد مبارک ہو محترمی! اللہ تعالی آپ پر اپنا خاص الخاص رحم و کرم فرمائیں اور دنیا و آخرت کی کامیابی آپ کا مقدر ٹھہرے. :)
 
آخری تدوین:

شمشاد خان

محفلین
جزاک اللہ خیر۔ دعاؤں میں یاد رکھنے کا شکریہ۔

خیر مبارک

اردو محفل ہے ہی اتنی دلچسپ اور اتنی اچھی اور ظاہر ہے کہ یہ سب اردو محفل کے اراکین کی بدولت ہی ہے۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور اردو محفل دن دُگنی اور رات چوگنی ترقی کرتی رہے۔ اور اردو زبان کی ترویج و ترقی کے لیے ایک نام پیدا کرئے۔
 
خیر مبارک۔

بہت شکریہ لیکن یہ آپ نے میرے نام کے ساتھ کیا کر دیا؟ اور اگر ہو سکے تو میرا نام Shamshad Khan کی بجائے شمشاد خان کر دیں۔
اوہو سوری۔ غلطی سے mistake ہوگئی

نام کے سلسلے میں آپ منتظمین سے رابطہ کرسکتے ہیں کہ وہ آپ کے دونوں اکاؤنٹس کو ضم کردے۔ لیکن اس کے لیے آپ کو دوسرے اکاؤنٹ سے لاگ ان ہونا پڑے گا۔
 
لاريب اخلاص

لائبریرین
اگر یہ واقعی پرانے والے شمشاد صاحب ہیں تو بہت اچھی بات ہے کیونکہ ہم نے ان چند بزرگانِ محفل کے خطوط پڑھ کے اردو کی دنیا میں قدم رکھا ہے لیکن افسوس کہ ان میں سے کوئی بھی یہاں محفل کو رونق بخشنے والے یا والی نہیں ہے۔ مگر انکے بعد بھی بہت اچھے سے اردو محفل سجی ہے اور دعا ہے ہمیشہ خلوص اور ادب کی بہار رہے یہاں آمین۔
 
سید ذیشان

یہ شمشاد صاحب نہیں ہیں بالکہ بین شدہ ممبر آصف اثر عرف ایم اے ہیں اور شمشاد صاحب کا سٹائل کاپی کر کے ہمیں کچھ اور باور کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
 
جزاک اللہ خیر۔ دعاؤں میں یاد رکھنے کا شکریہ۔

خیر مبارک

اردو محفل ہے ہی اتنی دلچسپ اور اتنی اچھی اور ظاہر ہے کہ یہ سب اردو محفل کے اراکین کی بدولت ہی ہے۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور اردو محفل دن دُگنی اور رات چوگنی ترقی کرتی رہے۔ اور اردو زبان کی ترویج و ترقی کے لیے ایک نام پیدا کرئے۔
آپ کو ہزار مراسلے پورے ہونے پر مبارک ہو
 
Top